واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


’حلف نہ اٹھانےوالے جج دفتر جائیں گے‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-11-07, 02:57 PM   #1
Senior Member
 
چاچا کمال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
کمائي: 7,524
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ’حلف نہ اٹھانےوالے جج دفتر جائیں گے‘

’حلف نہ اٹھانےوالے جج دفتر جائیں گے‘

سندھ ہائی کورٹ کے عبوری آئینی حکم کے تحت حلف نہ اٹھانے والے جج پیر کو معمول کے مطابق دفتر جائیں گے۔ اور اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔
ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس صبیح الدین احمد نے جن کے بارے میں حکومت کا کہنا ہے کہ انہیں برطرف کردیا گیا بی بی سی کو بتایا کہ وہ پیر کو دفتر جائیں گے انہوں نے بتایا کہ دیگر جج صاحبان نے بھی ان سے رابطہ کیا تھا جن کو انہوں نے سپریم کورٹ کے حکم نامے کے بارے میں بتایا تھا اور وہ اس سے متفق تھے۔

عہدے سے ہٹائے گئے جسٹس صبیح الدین نے کہا کہ برطرفی کا حکم نامہ ان تک نہیں پہنچا ہے وہ بدستور چیف جسٹس ہیں پیر کو انہیں پولیس دفتر جانے سے روکے گی یا نہیں وہ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ سنیچر کی شام کو انہیں بذریعہ فیکس سپریم کورٹ کا ایک حکم نامہ ملا ہے جو سات ججوں کا مشترکہ فیصلہ ہے، اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کوئی بھی جج عبوری آئینی حکم ( پی سی او) یا کسی غیر آئینی حکم کے تحت حلف نہیں اٹھائے گا۔

سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس یا کسی جج کی بھی تقرری غیر قانونی اور غیر آئینی تصور کی جائیگی۔

جسٹس صبیح الدین احمد کا کہنا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے احکامات ماننے کے پابند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، یہ ان کے علم میں آیا ہے کہ کچھ ججوں کو حلف لینے کے لیے گورنر ہاؤس بلایا گیا ہے مگر ان سے کوئی رائے نہیں مانگی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے گھر پر سکیورٹی فورسز کے اہلکار آئے ہیں وہ کہہ رہے ہیں کہ سرکاری گاڑیاں واپس کریں اب آپ چیف جسٹس نہیں رہے اور زبردستی محافظ بھی واپس لے لیے گئے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر ابرار حسن نے بی بی سی کو بتایا کہ پیر کو عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ کیا جائیگا اور جنرل باڈی کا اجلاس ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ’تمام جج صاحبان پیر کو عدالت میں معمول کے مطابق آئیں گے اور جن ججوں نے عبوری آئینی حکم کے تحت حلف اٹھایا ہے وکلاء ان کی عدالتوں میں حاضر نہیں ہوں گے‘۔


بشکریہ بی بی سی
چاچا کمال آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, پولیس, مکمل, ابرار, حکم, حسن, سپریم, شام, صبیح, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جب کانچ اٹھانے پڑ جائیں گلاب خان شعر و شاعری 0 21-10-10 05:20 AM
ٹپال دانے دار کےلئے دعا کریں محمدعدنان آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی 64 11-05-09 01:54 PM
میں نے قلم سمجھ کے اٹھایا جو موج کو The Great شعر و شاعری 0 07-08-08 09:50 PM
وہ سر اٹھائے جو ملت کے روبروآئے,,,,تحریر:سائیں سکندر عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 09:06 AM
میرا بوجھ خود اٹھانا میرے دائرے میں رھنا زبیر شعر و شاعری 2 17-07-07 03:05 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:49 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger