| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے حفاظتی اقدامات میں حکومت نے کوئی کوتاہی نہیں کی۔ ان کے مطابق مقتول سابق وزیراعظم کو اپنی پسند کا چیف سکیورٹی افسر فراہم کیا گیا۔
صدر مشرف نے کہا کہ جائے وقوعہ کو دھماکے کے چند گھنٹوں بعد دھو دینا متعلقہ حکام کی نااہلی ہے تاہم اس واقعہ کو کسی طے شدہ منصوبے کا نتیجہ قرار دینا درست نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تاحال بینظیر بھٹو کے قتل کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی کہ ان کی موت کیسے واقع ہوئی اور وزارتِ داخلہ کی جانب سے اس حوالے سے حتمی بیان جاری کرنا درست نہیں تھا۔ مغربی ذرائع ابلاغ پاکستان کی حقیقی صورتحال سے واقف نہیں۔میں آپ کی لکھی ہوئی کسی بات کا یقین نہیں کرتا۔اس حوالے سے لکھے جانے والے زیادہ تر بلکہ بیشتر مضامین حقیقت سے دور ہوتے ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اگر تفتیش کے دوران کسی حکومتی اہلکار یا کسی شخص کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد سامنے آئے تو پھر ان سے پوچھ گچھ کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کو اس بات سے مطلع کر دیا گیا تھا کہ وہ وہ پاکستان نہیں جسے وہ آٹھ برس قبل چھوڑ کر گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ بےنظیر بھٹو کو عوامی اجتماعات میں شرکت کرنے سے منع کیا گیا تھا تاہم انہوں نے خطرے کو نظر انداز کیا۔ صدر نے کہا کہ گاڑی سے نکلنا بے نظیر بھٹو کی سب سے بڑی غلطی تھی کیونکہ دھماکے کے باوجود گاڑی میں موجود ان کے ساتھی محفوظ رہے۔ صدر مشرف نے کہا کہ بینظیر بھٹو کے قتل کے بارے میں شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں اور اس قتل نے مقامی طور پر ملک کو افرا تفری میں دھکیلا ہے۔ اس لیے ان کے بقول اس قتل کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ حقائق سامنے لائے جائیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کیسے کہتے ہیں کہ بینظیر بھٹو کے قتل میں بیت اللہ محسود ملوث ہیں تو انہوں نے کہا کہ ان کے پاس اس بارے میں انٹیلی جنس شواہد موجود ہیں۔ انہوں نے اس کی تفصیل تو نہیں بتائی لیکن اتنا کہا کہ گزشتہ تین ماہ میں انیس خود کش حملے بیت اللہ محسود نے کروائے ہیں۔ میں کوئی جاگیردار یا قبائلی نہیں ہوں، میں ایک پڑھے لکھے اور مہذب خاندان میں پلا بڑھا اور اس خاندان کے کچھ اقدار ہیں جو ایک کردار میں یقین رکھتا ہے، میرا خاندان قتل میں یقین نہیں رکھتا انہوں نے کہا کہ مغربی ذرائع ابلاغ پاکستان کی حقیقی صورتحال سے واقف نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’میں آپ کی لکھی ہوئی کسی بات کا یقین نہیں کرتا‘۔ صدر مشرف نے کہا کہ اس حوالے سے لکھے جانے والے زیادہ تر بلکہ بیشتر مضامین حقیقت سے دور ہوتے ہیں۔ اس سوال پر کہ وہ خود کو کس قدر محفوظ تصور کرتے ہیں صدر مشرف نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ ان کی جان کو خطرہ ہے تاہم وہ خود بھی اپنی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔صدر جنرل پرویز مشرف کا زور اس بات پر تھا کہ انتخابات کو آٹھ جنوری کے بجائے اٹھارہ فروری کو کرانے کا فیصلہ ضروری تھا۔ انہوں نے غیر ملکی صحافیوں کو بریفنگ میں زور دے کر کہا کہ انتخابات شفاف اور پرامن ہوں گے۔ صدر نے کہا کہ انتخابات کو پرامن بنانے کے لیے فوج اور فرنٹیئر کور کے دستے بھی تعینات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے جتنے الیکشن آبزرور آنا چاہیں آسکتے ہیں۔ ایک موقع پر انہوں نے کہا اٹھارہ فروری کو انتخابات ہوں گے، یہ تاریخ ان کی بیگم اور بیٹی کے جنم دن کی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ انتخابات ان کی بیگم اور بیٹی کے جنم دن کا قوم کے لیے تحفہ ہو۔ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| پاکستان, پسند, وزیراعظم, نظر, مکمل, موقع, موت, اللہ, بے نظیر, خلاف, شخص, صورتحال, صحافیوں, صدر |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ننھا سردار سکول میں تھا ۔ ٹیچر نے پوچھا | The Great | قہقہے ہی قہقے | 1 | 08-09-09 08:30 PM |
| بینظیر بھٹو کی شہادت میں ملوث افراد پاکستان کو توڑنا چاہتے ہیں،مخدوم امین فہیم | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 07-01-08 08:34 AM |
| بینظیر بھٹو کا قتل،بریگیڈیئر چیمہ نے اپنی طرف سے کچھ نہیں کہا تھا،ڈاکٹروں کی رپورٹ پیش کی،وزیر داخلہ | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 01-01-08 11:20 AM |
| ریشماں کا نوحہ” اسے آزاد رہنا پسند تھا “,,,,فاطمہ بھٹو | خرم شہزاد خرم | اپکے کالم | 0 | 19-12-07 09:21 AM |
| اقتدار میں آکر بھوک، بیروزگاری اور بدحالی ختم کردینگے، بینظیربھٹو | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 15-12-07 09:06 AM |