واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


’استعفوں کی کوئی اہمیت نہیں‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-09-07, 12:36 PM   #1
Senior Member
 
چاچا کمال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
کمائي: 7,524
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ’استعفوں کی کوئی اہمیت نہیں‘

’استعفوں کی کوئی اہمیت نہیں‘

پاکستان کے وزیرِاعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ موجودہ اسمبلیاں چند ہفتوں کے بعد ختم ہونے والی ہیں اس لیے اپوزیشن کے استعفوں کی کوئی خاص سیاسی اہمیت نہیں ہوگی تاہم انہوں نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ہر پارٹی صدراتی انتخاب میں حصہ لے۔
وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو اعتراضات ہیں تو وہ صدر مشرف کے خلاف ووٹ دینے کا حق رکھتا ہے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو لاہور میں گورنر ہاؤس میں صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو اور بعد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی۔


اسمبلی سے استعفے، اے پی ڈی ایم کا اعلان

وزیراعظم کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب اسلام آباد میں آل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ایک اجلاس میں یہ اعلان کیا گیا ہے کہ صدر مشرف کے دوبارہ صدارتی انتخاب کی صورت میں تحریک میں شامل جماعتیں استعفے دیں گی۔

وزیرِ اعظم نےکہا ہے کہ اے پی ڈی ایم کا فیصلہ مناسب نہیں ہے پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرنے جا رہی ہے اگر وہ استعفے دیں گے تو عوام انہیں کوئی اہمیت نہیں دیں گے۔

شوکت عزیز نے کہا کہ ’صدارتی انتخابات پندرہ ستمبر سے پندرہ اکتوبر کے دوران ہوں گے۔ سپریم کورٹ کل سے صدراتی عہدے سے متعلق آئینی درخواست کی سماعت کر رہی ہے اور عدالت کا جو بھی فیصلہ ہوگا حکومت اس کے مطابق اپنی حکمت عملی طے کرے گی‘۔
صدارتی انتخاب کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے آئین کے آرٹیکل تریسٹھ کی معطلی کے نوٹیفیکشن کے بارے میں انہوں نے کہا کہ’ جو تبدیلی بھی کی گئی ہے اسے قانونی تحفظ حاصل ہے اور اس حوالے سے عدالتی فیصلہ اور قانون سازی موجود ہے‘۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا: ’صدرمشرف کی اہلیہ صہبا مشرف کے صدراتی انتخاب لڑنے کی باتیں قیاس آرائی پر مبنی ہیں اور جہاں تک بے نظیر اور کلثوم نواز کی وطن واپسی کا معاملہ ہے وہ ان کا ذاتی فیصلہ ہوگا اور اس بارے میں قانون کے مطابق عمل کیا جائے گا‘۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار منتخب اسمبلیاں اپنی مدت پوری کرنے جارہی ہیں۔

وزیر اعظم نے صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں بتایا کہ ملک میں امن وامان قائم کرنے کے لیے پیراملٹری فورسز اور پولیس کی نفری میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کو قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک میں آٹے کی قیمت پاکستان سے زیادہ ہے اس لیے پاکستان سے گندم کی سمگلنگ ہوئی ہے جسے اب کنٹرول کیا جا رہا ہے۔وزیرِ اعظم کے بقول حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مہم کا آغاز کیا ہےاور قیمتیں کم رکھنے کے لیے عوام کو ڈیڑھ ارب روپے کا پیکج دیا ہے۔

بی بی سی
چاچا کمال آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, پولیس, پاکستان, موجودہ, آبادی, اسلام, بے نظیر, جواب, خلاف, درخواست, سپریم, عدالت, عزیز, صورتحال, صحافیوں, صدارتی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
35لاکھ متاثرہ افراد تاحال گندہ پانی استعمال کررہے ہیں‘ اقوام متحدہ گلاب خان خبریں 0 27-08-10 03:16 AM
تصمیم میں‌اب نستعلیق اسپورٹ! arifkarim سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 0 18-04-09 03:52 AM
نہایت جلد از جلد ڈیزائنرز مطلوب ہیں، جو فوٹو شاپ میں‌تجربہ کار ہوں ! جان جی نوکری کی آفر 39 02-03-09 06:21 PM
::: ڈنمارک کے کچھ سائسندانوں نے نیلے رنگ کی ایک تتلی (ایلکن بلو) کی چیونٹیوں کو دھوکہ دیکر اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی صلاحیت کا بغور م ابو کاشان کھیل اور کھلاڑی 0 07-01-08 01:24 AM
انتخابات 2008 حکومتی مشینری کسی جماعت کیلئے استعمال نہ کی جائے،صدر پر ویز کی گور نر وں اور وزرائے اعلیٰ کو ہدایت عبدالقدوس خبریں 0 25-12-07 12:45 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:55 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger