::: سانحہ لیاقت باغ کے بعد ہنگامہ آرائی سے ٹیلی کام سیکٹر شدید متاثر ہوا :::
::: سانحہ لیاقت باغ کے بعد ہنگامہ آرائی سے ٹیلی کام سیکٹر شدید متاثر ہوا :::
اسلام آباد۔۔۔۔۔۔ سانحہ لیاقت باغ کے نتیجے میں ملک بھر میں قومی املاک کو نقصان پہنچایا گیا اس حوالہ سے سندھ سب سے آگے رہا جہاں ٹیلی کام سیکٹر بھی شدید طورپرمتاثر ہوا۔ پی ٹی سی ایل کی تنصیبات کو سب سے زیادہ نقصان کراچی اور حیدرآباد میں پہنچا صرف حیدرآباد میں39 ٹیلیفون ایکسچینجو ں کوشدیدنقصان پہنچایاگیاجبکہ24کیبنٹ 10گاڑیو ں اور دیگر عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ پی ٹی سی ایل کے ذرائع نے بتایاکہ ضلع میں یوفون، پی ٹی سی ایل اور وی فون کی تنصیبات کو تباہ کیا گیا جس میں نیٹ ورک اورایکسچینج شامل ہیں،گاڑیوں اور کمپیوٹرزسیکشن بھی تباہ ہوئے جبکہ پنوں عاقل ایکسچینج بھی جلا دیا گیا۔ ضلع گھوٹکی میں ایکسچینج کے علاوہ نیٹ ورک کو تباہ کردیا گیا، وائرلیس لوکل لوپ( وی فون) کے سسٹم کو بھی نقصان پہنچایا گیا ۔ضلعخیرپور میں عمارتوں کونقصان پہنچایا گیا تاہم ایکسچینج محفوظ رہا ۔ نوشہرو فیروز میں5 ایکچسینج اوردیگرتنصیبات کو جلا کرتباہ کردیا گیا۔ضلع نواب شاہ میں نیٹ ورک کونقصان پہنچایا گیا ۔ حیدر آباداورنواب شاہ کے درمیان کیبل کاٹ دیا گیا،ضلعلاڑکانہ میں پانچ گاڑیاں نذرآتش کردی گئیں لاڑکانہ میں ایکسچینج کو بری طرح تباہ کردیا گیا جو تین روز گزر جانے کے بعدبھی بحال نہیں کیا جاسکا ہے۔ نصیرآباد اور دیگر مقامات پر بھی نیٹ ورک کو تباہ کردیا گیا، قمبر علی خان ضلع میں تنصیبات کوتباہ کردیا گیا جبکہ گاڑیاں نذرآتش کردی گئیں۔
|