واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


:::‌گوگل کا آن لائن انسائیکلوپیڈیا کا آغاز ، منصوبے کے تحت ہر موضوع پر مواد اکٹھا کیا جائے گا :::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-12-07, 12:36 PM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Karachi -Pakistan
مراسلات: 591
کمائي: 1,824
شکریہ: 100
112 مراسلہ میں 243 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default :::‌گوگل کا آن لائن انسائیکلوپیڈیا کا آغاز ، منصوبے کے تحت ہر موضوع پر مواد اکٹھا کیا جائے گا :::

:::‌گوگل کا آن لائن انسائیکلوپیڈیا کا آغاز ، منصوبے کے تحت ہر موضوع پر مواد اکٹھا کیا جائے گا :::

کئی ماہرین گلوگل اس منصوبے کو وکی پیڈیا انسائیکلو پیڈیا پر حملہ قرار دے رہے ہیں۔

لندن ۔ کمپیوٹر سرچ انجن گوگل نے ایک ایسے منصوبے کا آغاز کیا ہے جس کے تحت ہر موضوع پر مواد اکٹھا کیا جائے گا۔گوگل نے پہلے ہی لوگوں کو اس بات کی دعوت دینا شروع کر دی ہے کہ وہ اپنی مہارت کے شعبے میں لکھیں۔گوگل حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس منصوبے کے سلسلے میں ایڈیٹر کا کردار ادا نہیں کریں گے بلکہ ان صفحات کی اشاعت کے لیے مطلوبہ ٹولز فراہم کریں گے۔ کئی ماہرین گوگل کے اس منصوبے کو وسیع پیمانے پر استعمال کیے جانے والے وکی پیڈیا انسائیکلوپیڈیا پر ایک حملہ قرار دے رہے ہیں۔گوگل کے ادارتی بلاگ میں لکھتے ہوئے سرچ فرم کے ہیڈ آف انجنیئرنگ ا٘ڈی مینبر نے کہا ہے کہ یہ مفید علم کو بانٹنے کا ایک منصوبہ ہے۔ ویب کو سلیقے کے ساتھ پیش کر کے گوگل معلومات کو آسانی کے ساتھ دستیاب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ گوگل کو امید ہے کہ معروف مصنفوں سے ان کی مہارت کے شعبے میں لکھوا کر معلومات کو زیادہ بہتر طریقے سے پیش کیا جا سکتا ہے۔ گوگل کا انسائیکلوپیڈیا کچھ اس طرح کام کرے گا کہ ماہرین سے لکھوائے گئے ہر مضمون کی علم کے ایک یونٹ ’نول‘ سے نشاندہی کی جائے گی کہ یہ مضمون کس حد تک معتبر ہے۔ قارئین نول صفحات کی افادیت کے لحاظ سے ان کی رینکنگ بھی کر سکتے ہیں۔ نول صفحات کے ساتھ ایسے ٹول بھی فراہم کیے جاتے ہیں جن کی مدد سے ان صفحات پر موجود مواد کو اچھا، برا یا اوسط درجے کا قرار دیا جا سکتا ہے۔ گوگل انسائکلوپیڈیا میں تبصرے شامل کیے جا سکتے ہیں، ان میں ترامیم تجویز کی جا سکتی ہیں یا ان میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ نول صفحات پر شائع شدہ اشتہارات سے حاصل ہونیوالی آمدنی کو مضمون نگاروں کے ساتھ بانٹا جاتا ہے۔ ویب انڈسٹری کے ایک مبصر نکولس کار کا کہنا ہے کہ نول وکی پیڈیا کے ساتھ براہِ راست مقابلہ کرے گا۔
ابو کاشان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
‌گوگل, color, کمپیوٹر, گوگل, ویب, مقابلہ, منصوبہ, سرچ انجن, صفحات


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اٹھارہ سال بعد بابری مسجد کیس کی سماعت شروع جاویداسد خبریں 0 24-08-10 04:31 PM
ایران پر حملے کی صورت میں عالمی جنگ شروع ہو جائے گی محمد کاشف حبیب گپ شپ 1 25-01-09 12:33 AM
سہ ملکی ارکان پارلیمنٹ کا سیمینار، اٹھاون ٹو بی موضوع سخن رہا عبدالقدوس خبریں 0 23-04-08 02:00 PM
گوگل کا آن لائن انسائیکلوپیڈیا محمدعدنان کمپیوٹر کی باتیں 3 03-04-08 09:16 AM
جیو کی بندش پر امر یکا کی سنگین تشویش ،حکومت پاکستان پابندی اٹھا کر پروگرام شر وع کر نے کی فوری اجازت دے،امر یکی سفیر خرم شہزاد خرم خبریں 0 20-11-07 10:17 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:47 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger