یورو کپ فٹبال:روس، ہالینڈکو3-1شکست دے کرسیمی فائنل میں پہنچ گیا بیسل … یور
یورو کپ فٹبال:روس، ہالینڈکو3-1شکست دے کرسیمی فائنل میں پہنچ گیا بیسل … یور
یورو کپ فٹبال:روس، ہالینڈکو3-1شکست دے کرسیمی فائنل میں پہنچ گیا
بیسل … یوروکپ فٹ بال کے تیسرے کوارٹرفائنل میں روس نے ہالینڈکوایک کے مقابلے میں تین گول سے ہراکرسیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔سوئٹزرلینڈ کے شہر بیسل میں کھیلے گئے میچ میں ہالینڈاورروس کے درمیان سنسنی خیزمقابلہ ہوا۔پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہیں کرسکی ۔میچ کاپہلاگول 56ویں منٹ میں روس کے رومن پولی شینکو نے اسکور کیا۔ 86ویں منٹ میں نسٹلروئے نے گول کرکے اسکوربرابرکردیا،یوں مقررہ وقت تک میچ ایک ایک گول سے برابررہا۔میچ کوفیصلہ کن بنانے کے لیے ایکسٹراٹائم دیاگیا۔ایکسٹراٹائم کاپہلاہاف ختم ہواتومیچ ایک ایک گول سے برابرتھا۔دوسرے ہاف میں دمتری ٹوربنسکی Dmitry Torbinsky اور آندری ارشون نے گول کرکے روس کی جیت یقینی بنادی ۔سیمی فائنل میں روس کی ٹیم اٹلی اوراسپین کے درمیان آج ہونے والے کوارٹرفائنل کی فاتح ٹیم سے مقابلہ کرے گی ۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|