یورو کپ فٹبال: دفائی چیمپئین یونان شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر
یورو کپ فٹبال: دفائی چیمپئین یونان شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر
یورو کپ فٹبال: دفائی چیمپئین یونان شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر
سیلزبرگ. . . . یورو کپ فٹبال میں روس نے دفائی چیمپئین یونان کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ، جبکہ اسپین نے سوئیڈن کو ہرا کر کواٹرفائنل میں جگہ بنالی، آج گروپ اے میں سوئٹزرلینڈ کا مقابلہ پرتگال سے اور ترکی کا چیک ریپبلک سے مقابلہ ہوگا ۔سیلزبرگ آسٹریا میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے ایک میچ میں روس نے دفائی چیمپئین یونان کوصفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی ،میچ کا فیصلہ کن گول34 ویں منٹ میںZyryanovنے اسکور کیا۔اس شکست کے بعد یونان کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے ، اس سے پہلے کھیلے گئے گروپ ڈی کے ایک اور میچ میں اسپین نے سوئیڈن کو دو ایک گول سے ہرا کرکواٹر فائنل میں جگہ بنالی ۔15 ویں منٹ میں اسپین کے لئےTorres نے پہلا گول اسکور کیا۔لیکن34 ویں منٹ میں سوئیڈن کےIbrahimovic نے میچ برابر کردیااور کھیل کے آخری لمحات میںVilla نے گول کرکے اسپین کو فتح دلادی، آج ٹورنامنٹ میں گروپ اے کی ٹیموں سوئیٹزرلینڈ کا مقابلہ پرتگال سے اور ترکی کا مقابلہ چیک ریپبلک سے ہوگا ۔پرتگال کی ٹیم پہلے ہی کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے گروپ اے سے فائنل مرحلے تک پہنچے والی دوسری ٹیم کا فیصلہ ترکی اور چیک ری پبلک کے میچ سے ہو گا۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|