05-01-08, 11:00 AM
|
#1
|
|
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,570
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ہنگامہ، بلوہ، ڈکیتی اور لوٹ مار کا الزام، پیپلز پارٹی کے 27 کارکنوں کو جیل بھیج دیا گیا
ہنگامہ، بلوہ، ڈکیتی اور لوٹ مار کا الزام، پیپلز پارٹی کے 27 کارکنوں کو جیل بھیج دیا گیا
ہنگامہ، بلوہ، ڈکیتی اور لوٹ مار کا الزام، پیپلز پارٹی کے 27 کارکنوں کو جیل بھیج دیا گیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ علی احمد جان نے سائٹ اور پاک کالونی سے گرفتار ہونے والے پیپلزپارٹی کے27 کارکنوں کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملزمان پر بلوہ، ہنگامہ، ڈکیتی اور لوٹ مار کے الزامات ہیں، 6 کا تعلق پاک کالونی جبکہ 21کا سائٹ سے ہے۔# سندھ ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس ندیم اظہر صدیقی اور مسٹر جسٹس ڈاکٹر رانا ایم شمیم پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سائٹ کے ٹی ایم او آفاق سعید خان کو معطل کرنے کے حکم کو معطل کردیا اور15جنوری کو وزیر کے سیکریٹری کو طلب کر لیا۔ درخواست گذار کی جانب سے محمد نواز شیخ ایڈووکیٹ نے یہ موقف اختیار کیا کہ ان کا موکل گریڈ18کا افسر ہے، اس کی شہرت اچھی ہے۔ وزیر کے پرائیویٹ سیکریٹری نے آفاق سعید خان کو لیٹر بھیجا کہ اسے وزیر کے حکم پر معطل کیا جاتا ہے جبکہ وزیر کے سیکریٹری کو ٹی ایم او کو معطل کرنے کا کوئی قانونی اختیار نہیں۔ سیکریٹری کے حکم کو معطل کر کے درخواست گذار کو بحال کیا جائے۔ فاضل عدالت نے ڈی ایس پی مظہر علی کو ترقی نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو21جنوری کے لیے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ درخواست میں یہ موقف اختیار کیا ہے کہ درخواست گذار 77ء میں پولیس میں ملازم ہوا 95ء میں اسے19ویں گریڈ میں ترقی دی گئی اس کے بعد سے ترقی نہیں دی گئی جبکہ اس کے جونیئروں کو ترقی دیدی گئی، اس کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ # فاضل عدالت نے مولانا عبدالصمد کی نظربندی کے خلاف محمد اکرم کی درخواست پر اٹارنی جنرل ایڈووکیٹ جنرلccpo وغیرہ کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ درخواست گذار کی جانب سے مقبول الرحمن ایڈووکیٹ نے یہ موقف اختیار کیا کہ وسطی کے پولیس اہلکاروں نے درخواست گذار کے گھر پر3 نومبر کو چھاپہ مارا۔ 25،30 پولیس اہکار گھر سے نقدی و قیمتی سامان لے گئے۔ عدالت کے حکم کے باوجود مولانا عبدالصمد کو بازیاب نہیں کیا جا سکا ہے۔ # سندھ ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس خواجہ نوید احمد اور مسٹر جسٹس ڈاکٹر قاضی خالد علی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے ملزم سجاد حسین کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ ملزم پر الزام ہے کہ ویسٹ پاکستان ٹینک ٹرمینل میں صدر الدین گھانچی سے مل کر مال ادھر سے اُدھر کردیا۔ نیب کی جانب سے عین الدین خان ایڈووکیٹ نے پیروی کی۔ # فاضل عدالت نے کرپشن کے ذریعہ 46 لاکھ روپے کی جائیداد بنانے کے الزام میں گرفتار قطر اسپتال کے گریڈ 9 کے ملازم اکرم ندیم کو دو لاکھ روپے کی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزم کی جانب سے عبدالرزاق ایڈووکیٹ نے یہ موقف اختیار کیا کہ پراپرٹی کچی آبادی کی ہے جو پندرہ سال سے ان کے قبضے میں ہے، اس زمین کی قیمت بہت کم ہے اور پورے خاندان کی مشترکہ ملکیت ہے۔ درخواست گذار اسپتال میں کوئی بڑا افسر نہیں تھا جس کے ذریعہ وہ کرپشن کرسکے اور اسپتال نے اس کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں کرائی وہ بے گناہ ہے، اس کی ضمانت منظور کی جائے۔ عبدالرزاق ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل کے حق میں سپریم کورٹ کے متعدد مقدمات کے حوالے بھی دیئے۔
|
|
|