واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ہنگاموں اور الیکشن کمیشن کے دفاتر جلائے جانے کے بعد 8 جنوری کو انتخابات ممکن نہیں،پولنگ18 فروری کو ہوگی،چیف الیکشن کمشنر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-01-08, 09:14 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,570
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ہنگاموں اور الیکشن کمیشن کے دفاتر جلائے جانے کے بعد 8 جنوری کو انتخابات ممکن نہیں،پولنگ18 فروری کو ہوگی،چیف الیکشن کمشنر

ہنگاموں اور الیکشن کمیشن کے دفاتر جلائے جانے کے بعد 8 جنوری کو انتخابات ممکن نہیں،پولنگ18 فروری کو ہوگی،چیف الیکشن کمشنر

ہنگاموں اور الیکشن کمیشن کے دفاتر جلائے جانے کے بعد 8 جنوری کو انتخابات ممکن نہیں،پولنگ18 فروری کو ہوگی،چیف الیکشن کمشنر



اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیف الیکشن کمشنر جسٹس قاضی محمد فاروق نے اعلان کیا ہے کہ 8جنوری کو انعقاد ممکن نہیں عام انتخابات اب 18فروری کو ہوں گے۔ اس طرح عام انتخابات پہلے سے اعلان شدہ شیڈول سے 40روز کے التواء کے بعد ہوں گے۔ چیف الیکشن کمشنر نے بدھ کو نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاروں صوبوں کی حکومتوں نے انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ سیاسی جماعتوں سے غیر رسمی مشاورت کے نتیجے میں انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاگیا اور پولنگ کی نئی تاریخ 18 فروری طے کی گئی ہے چیف الیکشن کمشنر نے چند روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ انہیں جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے۔ محترمہ کی وفات سے قوم بے شک ایک غیر معمولی صلاحیتوں کی حامل عالمی سطح کی راہنما سے محروم ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ اس المناک واقعہ کے بعد پورے ملک میں پیدا ہونے والے حالات کے نتیجے میں جہاں دیگر ادارے اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے وہاں ملک بھر میں 8جنوری 2008ء کو ہونے والے عام انتخابات کاعمل بھی متاثر ہوا بلکہ چاروں صوبوں میں کچھ روز کیلئے یہ انتخابی عمل مکمل طورپر رک گیا۔ صوبہ سندھ میں الیکشن کمیشن کے 11ضلعی دفاتر کو نذر آتش کردیا گیا جن میں گھوٹکی، جیکب آباد، کشمور، قمبر، شہداد کوٹ، نوشہرو فیروز، جامشورو، دادو، سکھر، لاڑکانہ اورٹھٹھہ شامل ہیں ان دفاتر کو نذرآتش کئے جانے کے باعث وہاں موجود ٹرانسپیرنٹ بلٹ بکس، ووٹرسکرینز،ووٹر لسٹیں، پولنگ سکیمیں (جن میں تمام پولنگ اسٹاف کی فہرست، ان کی تربیت اور پولنگ سٹیشن کے حوالے سے مکمل تفصیل درج ہوتی ہے) اور دیگر الیکشن میٹریل مکمل طورپر جل کر ضائع ہو گئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ متعدد حلقوں کے ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر بھی ان ہنگاموں کے دوران نذر آتش کئے گئے یا انہیں نقصان پہنچایا گیا۔ ہنگاموں اورکشیدہ حالات کے باعث بیلٹ پیپرز اور الیکشن میٹریل کی متعلقہ علاقوں تک ترسیل کے کام میں بھی رکاوٹ آ گئی۔ ان زمینی حقائق کے تناظر میں متذکرہ بالا متاثرہ علاقوں میں نئے سرے سے ووٹر لسٹوں کی فراہمی، پولنگ سکیموں کی دوبارہ تیاری الیکشن میٹریل کا حصول اوربیلٹ پیپر کی طباعت اورترسیل پولنگ کی مقررہ تاریخ یعنی 8جنوری 2008ء تک ممکن نہیں، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ کے علم میں یہ بات بھی ہے کہ الیکشن کمیشن کے پیر کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور صوبائی الیکشن کمشنرز سے امن وامان کی صورتحال اورانتخابات سے متعلق انتظامی امور کے بارے میں رپورٹس طلب کی گئی تھیں چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے موصول ہونے والی رپورٹ میں انتخابات کی تاریخ میں توسیع کی درخواست کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد صوبہ سندھ میں امن وامان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہوگئی ہے۔ڈی سی اوز ، ڈی آر اوز اور ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر کام کرنے کی حالت میں نہیں رہے، صوبے میں کمیونیکیشن کا نظام تقریباً تباہ ہو چکا ہے۔ ان حالات میں ڈیوٹی پر معمور کیاگیا سٹاف بھی فوری طورپر حاضر ہونے کی پوزیشن میں نہیں رہا لہٰذا اس صورتحال میں آٹھ جنوری کو انتخابات کے انعقاد کیلئے انتظامات کرنا نا ممکن ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح چیف سیکرٹری پنجاب نے بھی اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کے محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد صوبے بھر میں حالات معمول پر نہیں رہے تعلیمی ادارے صوبے بھر میں بند ہیں، ٹرانسپورٹ کا نظام بھی متاثر ہے۔

Last edited by خرم شہزاد خرم; 03-01-08 at 09:22 AM.
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, نیوز, مکمل, ممکن, معلوم, اللہ, بے نظیر, درخواست, دعا, زندگی, صوبہ, صوبوں, صوبے, صوبائی, صورتحال, صلاحیتوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سرکاری خرچ پر بہترین زندگی،نگراں وزیر اعظم سومرو کا سینیٹ کے سابق چیئر مینوں کیلئے قیمتی مراعات کا تحفہ عبدالقدوس خبریں 0 24-02-08 01:02 PM
اندرون سندھ سرچ آپریشن جاری،کروڑوں روپے کا لوٹا ہوا سامان برآمد،سیکٹروں گرفتار خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 09:49 AM
صدر نے سپریم کورٹ میں دو نئے ججوں کی تقرری کر دی،نوٹیفکیشن جاری خرم شہزاد خرم خبریں 0 13-11-07 10:24 AM
سوات:خونریز لڑائی،گن شپ ہیلی کاپٹروں کے حملے،10 جنگجو ہلاک،ہزاروں شہریوں کی نقل مکانی خرم شہزاد خرم خبریں 0 29-10-07 10:41 AM
سوات:خونریز لڑائی،گن شپ ہیلی کاپٹروں کے حملے،10 جنگجو ہلاک،ہزاروں شہریوں کی نقل مکانی عبدالقدوس خبریں 0 29-10-07 09:39 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:52 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger