واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ہم سے بات نہ کرنے کا کہہ کر زرداری نے ہمارا کام آسان کردیا،شجاعت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-02-08, 03:35 AM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,129
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default ہم سے بات نہ کرنے کا کہہ کر زرداری نے ہمارا کام آسان کردیا،شجاعت

ہم سے بات نہ کرنے کا کہہ کر زرداری نے ہمارا کام آسان کردیا،شجاعت

ہم سے بات نہ کرنے کا کہہ کر زرداری نے ہمارا کام آسان کردیا،شجاعت
اسلام آباد (جنگ نیوز) پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے ہمارے علاوہ سب سے بات چیت کرنے کا کہہ کر ہمارا کام آسان کر دیا ہے، پیپلز پارٹی بینظیر کے قتل کے باوجود ہمدردی کا ووٹ نہیں لے سکی اور 2002ء کے مقابلہ میں صرف چھ زائد نشستیں لے سکی ہے، آصف زرداری پہاڑ پر اور نوازشریف شیر پر چڑھے ہوئے ہیں اور اب دیکھتے ہیں کہ وہ کس طرح عوامی توقعات پر پورا اتریں گے؟ جمعرات کو یہاں اپنی رہائش گاہ پر اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگکے سربراہ نے کہا کہ ہماری جماعت اپوزیشن میں بیٹھے گی اور ہم تعمیری اور مثبت طریقے سے اپوزیشن کریں گے، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی طرح ڈیسک نہیں بجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ہی حقیقی مسلم لیگ ہے اور اسے چاروں صوبوں میں نمائندگی حاصل ہے اور الیکشن کمیشن نے بھی ہماری جماعت کو ہی پاکستان مسلم لیگ تسلیم کیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی ”ذیلی تنظیم“ (ن) لیگ تو سندھ اور بلوچستان سے قومی اسمبلی کی ایک نشست بھی نہیں جیت سکی اور وہ تو اب صوبائی پارٹی بن کر رہ گئی ہے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ فی الحال زرداری پہاڑ پر چڑھے ہوئے ہیں اور جب وہ نیچے اتریں گے تو پھر دیکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آخر آصف زرداری کس بات پر اترا رہے ہیں اور 2008ء کے انتخابات میں ان کی پارٹی نے کونسا بڑا تیر مارا ہے اور پیپلز پارٹی بے نظیر بھٹو کے سانحہ کے باوجود 2002ء کی 82 نشستوں کے مقابلہ میں 2008ء میں 88 نشستیں لے سکی ہے اس طرح اسے صرف چھ زائد نشستیں ملی ہیں ۔ ایک اور سوال پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہم تو اپوزیشن میں بیٹھیں گے، مسئلہ تو ان لوگوں کا ہے جنہوں نے دلفریب نعروں سے لوگوں سے ووٹ لئے ہیں اور اب دیکھتے ہیں کہ وہ کس طرح لوگوں کی توقعات پر پورا اتریں گے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, نیوز, مقابلہ, آصف زرداری, بے نظیر, جیت, زرداری, صوبوں, صوبائی, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کیا باجماعت نماز تراویح بدعت ہے؟ عبداللہ حیدر ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں 15 31-08-10 12:28 AM
::::: اچھی بدعت اور بری بدعت :::::: عادل سہیل ایمان 95 03-08-09 06:51 PM
گڈ بدعت اینڈ بیڈ بدعت sahj مذہبی مسائل اور ان کا حل 40 26-07-09 10:52 AM
::: نعت ::: ابو کاشان شعر و شاعری 1 24-12-07 09:41 AM
جیو پر پابندی کیخلاف درخواستیں،سندھ ہائیکورٹ میں5بار سماعت کے بعد ناقابل سماعت قرار دے کر خارج خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-12-07 09:28 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:49 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger