واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


گوگل کا آن لائن انسائیکلوپیڈیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-12-07, 12:35 PM   #1
Senior Member
 
وجدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
کمائي: 24,957
شکریہ: 919
590 مراسلہ میں 1,504 بارشکریہ ادا کیا گیا
وجدان کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں وجدان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Smile گوگل کا آن لائن انسائیکلوپیڈیا

گوگل کا آن لائن انسائیکلوپیڈیا

کمپیوٹر سرچ انجن گوگل نے ایک ایسے منصوبے کا آغاز کیا ہے جس کے تحت ہر موضوع پر مواد اکٹھا کیا جائے گا۔گوگل نے پہلے ہی لوگوں کو اس بات کی دعوت دینا شروع کر دی ہے کہ وہ اپنی مہارت کے شعبے میں لکھیں۔
گوگل حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس منصوبے کے سلسلے میں ایڈیٹر کا کردار ادا نہیں کریں گے بلکہ ان صفحات کی اشاعت کے لیے مطلوبہ ٹولز فراہم کریں گے۔

کئی ماہرین گوگل کے اس منصوبے کو وسیع پیمانے پر استعمال کیے جانے والے وکی پیڈیا انسائیکلوپیڈیا پر ایک حملہ قرار دے رہے ہیں۔گوگل کے ادارتی بلاگ میں لکھتے ہوئے سرچ فرم کے ہیڈ آف انجنیئرنگ اُڈی مینبر نے کہا ہے کہ یہ مفید علم کو بانٹنے کا ایک منصوبہ ہے۔

ویب کو سلیقے کے ساتھ پیش کر کے گوگل معلومات کو آسانی کے ساتھ دستیاب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ گوگل کو امید ہے کہ معروف مصنفوں سے ان کی مہارت کے شعبے میں لکھوا کر معلومات کو زیادہ بہتر طریقے سے پیش کیا جا سکتا ہے۔

گوگل کا انسائیکلوپیڈیا کچھ اس طرح کام کرے گا کہ ماہرین سے لکھوائے گئے ہر مضمون کی علم کے ایک یونٹ ’نول‘ سے نشاندہی کی جائے گی کہ یہ مضمون کس حد تک معتبر ہے۔

قارئین نول صفحات کی افادیت کے لحاظ سے ان کی رینکنگ بھی کر سکتے ہیں۔ نول صفحات کے ساتھ ایسے ٹول بھی فراہم کیے جاتے ہیں جن کی مدد سے ان صفحات پر موجود مواد کو اچھا، برا یا اوسط درجے کا قرار دیا جا سکتا ہے۔

گوگل انسائکلوپیڈیا میں تبصرے شامل کیے جا سکتے ہیں، ان میں ترامیم تجویز کی جا سکتی ہیں یا ان میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ نول صفحات پر شائع شدہ اشتہارات سے حاصل ہونےوالی آمدنی کو مضمون نگاروں کے ساتھ بانٹا جاتا ہے۔

ویب انڈسٹری کے ایک مبصر نکولس کار کا کہنا ہے کہ نول وکی پیڈیا کے ساتھ براہِ راست مقابلہ کرے گا۔
وجدان آف لائن ہے   Reply With Quote
وجدان کا شکریہ ادا کیا گیا
Zullu230 (17-12-07)
پرانا 17-12-07, 01:36 PM   #2
ناظم اعلی

 
Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 3,982
کمائي: 56,034
شکریہ: 2,989
1,423 مراسلہ میں 3,176 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: گوگل کا آن لائن انسائیکلوپیڈیا

یہ ایک اچھی خبر ہے۔ وکی پیڈیا اور گوگل کے درمیان صحتمند مقابلے کی توقع کرنی چاہئیے۔
Zullu230 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
کمپیوٹر, گوگل, مقابلہ, منصوبہ, خبر, سرچ انجن, صفحات


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
گوگل کا آن لائن انسائیکلوپیڈیا محمدعدنان کمپیوٹر کی باتیں 3 03-04-08 09:16 AM
:::‌گوگل کا آن لائن انسائیکلوپیڈیا کا آغاز ، منصوبے کے تحت ہر موضوع پر مواد اکٹھا کیا جائے گا ::: ابو کاشان خبریں 0 18-12-07 12:36 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:08 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger