| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
گستاخوں کا علاج کل بھی جہاد تھا آج بھی جہاد ہے‘ ڈاکٹر عامر لیاقت
ٹیکسلا (نمائندہ جنگ) ممتاز اسکالر اور سابق وفاقی وزیر مملکت مذہبی امور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ سارا عالم کفر ملت واحد ہے اور ان کے دل مسلمانوں کے خلاف حسد و عداوت اور بغض و نفرت سے بھرے پڑے ہیں اور ان کی چاہت یہ ہے کہ جس طرح کے یہ کافر ہیں اسی طرح کے ہم بھی کافر بن جائیں۔ ٹیکسلا میں کرنل سید ریاض حسین شاہ کے قائم کردہ 50 سالہ قدیم ذکر سیدالشہداء رضی الله تعالیٰ عنہ کے ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم مسلمان وہ قوم ہیں جس کا مقام عزت و رفعت اور عظمت و سربلندی تھا‘ آج بری طرح ذلت و رسوائی سے دوچار ہیں‘ اور ہماری مقدس کتاب کو نعوذ باالله فلش میں بہانے والا میجر جنرل ہڈ حکومت پاکستان کی اجازت سے امریکی سفارتخانے میں دفاعی اتاشی مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عصر حاضر میں عالم کفر کی طرف سے مسلمانوں پر شدید مظالم کے باوجود اسلام کی مقبولیت میں پوری دنیا بالخصوص یورپی ممالک میں اضافہ ہونا دراصل مسلمانوں کی نہیں اسلام کی حقانیت کی فتح ہے کیونکہ ہم مسلمان تو چند دن کے شور و غوغا کے بعد زندگی کے معمولات پر رواں دواں ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہانت و بدگوئی‘ فحش کاری اور دریدہ دہنی امریکا اور یورپ کے نام نہاد تہذیب یافتہ جانوروں کا خاص شیوہ ہے اور اسی سبب وہ رحمت عالم محسن انسانیت امام المعصومین کی ذات اقدس کو طعن و تشنیع کا نشانہ بنارہے ہیں۔ انہوں نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اپنے علم و عمل میں کمزور ہوسکتا ہے‘ گناہوں اور مصیبتوں کی دلدل میں ڈوب سکتا ہے‘ بے عملی اور بدعملی کا مرقع ہوسکتا ہے مگر اس کے دل میں کلمہ توحید نے الله اور اس کے رسول ﷺ سے محبت و وارفتگی کا جو بیج بویا ہے اسے کوئی نہیں نکال سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام قبول کرنے والوں کی کثرت تعداد نے انہیں آگ بگولہ کردیا ہے اور ان کا علاج کل بھی جہاد تھا اور آج بھی جہاد ہے اور جلد یا بدیر بالآخر یہ اسی علاج سے درست ہوں گے۔ عامر لیاقت حسین نے مزید کہا کہ خدا کی قسم اگر توہین رسالت ﷺ کا یہ سنگین معاملہ سلامتی کے ساتھ گذر گیا تو اس سے بڑی ذلت و رسوائی والی بات کوئی اور نہ ہوگی کیونکہ جو امت اپنے رہبر و قائد کا دفاع کرنے کی طاقت نہیں رکھتی وہ کبھی بھی اپنے دشمنوں پر فتح و نصرت حاصل نہیں کرسکتی۔ اجتماع میں سپریم کورٹ کے جج سید زوار حسین شاہ‘ اعلیٰ فوجی افسران‘ معروف سیاسی شخصیات‘ سابق وفاقی وزراء اور راولپنڈی و ٹیکسلا کے خواتین و حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ذکر سیدالشہداء رضی الله تعالیٰ عنہ ملتان سے تشریف لائے ہوئے علامہ گلفام ہاشمی نے کیا اور فیصل آباد سے علامہ غضنفر تونسوی نے خطاب کیا۔
__________________
![]() http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
|
|
|
| عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا | پیاسا (08-07-08) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,742
کمائي: 39,355
شکریہ: 2,618
1,610 مراسلہ میں 3,703 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
گستاخوں کا علاج کل بھی جہاد تھا آج بھی جہاد ہے‘
بالکل ٹھیک فرمایا آپ نیے لیکن یہ کون کریے گا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
__________________
http://farhandanish.blogspot.com
http://farhandanish.tk |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Member
اجنبیتاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: khanewal
مراسلات: 91
کمائي: 585
شکریہ: 45
36 مراسلہ میں 64 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
فکر نہ کریں ۔رسی دراز کی گئ ہے ورنہ '''کُن''''''کہنے میں کتنی دیر لگتی ہے۔
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2008
مقام: IN THE SHADOW OF SWORD
عمر: 29
مراسلات: 1,824
کمائي: 3,760
شکریہ: 1,712
863 مراسلہ میں 1,788 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بالکل بجا فرمایا ااپ نے
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| کورٹ, پاکستان, وزیر, نفرت, چاہت, محبت, آج, اسلام, اعلیٰ, توحید, جواب, جلد, حضرات, خواتین, خلاف, خدا, دل, زندگی, سپریم, شور, علاج, عالم, عزت |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| فاصلے ایسے بھی ہوں گےیہ کبھی سوچا نہ تھا | Zullu230 | شعر و شاعری | 7 | 23-04-10 11:40 PM |
| وہی عشق جو تھا کبھی جنوں سے روزگار بنا دیا | The Great | احمد فراز | 0 | 28-08-09 02:11 PM |
| فاصلے ایسے بھی ہوں گےیہ کبھی سوچا نہ تھا | The Great | شعر و شاعری | 0 | 26-08-09 12:18 PM |
| میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے | خرم شہزاد خرم | میرا پاکستان | 12 | 29-07-08 08:59 PM |
| السلام علیکم پاکستان۔۔۔۔۔ میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے | Zullu230 | تعارف | 9 | 21-07-07 10:59 PM |