| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,867
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بھارت میں 54 سالہ مریض میں مشینی دل کی کامیاب پیوندکاری
نئی دہلی ۔۔۔۔خصوصی رپورٹ۔۔۔۔بھارتی ڈاکٹروں نے 54 سالہ مریض میں مشینی دل کی کامیاب پیوند کاری کی ہے اور ان کا دعویٰ ہے کہ کسی انسان میں مشینی دل نصب کرنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ بھارتی شہر بنگلور کے نریانہ ردایالایاما ہسپتال کے ڈاکٹروں نے یہ آپریشن امریکی ڈاکٹروں کی زیر نگرانی چار گھنٹے میں مکمل کیا۔ ہسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر دیوی شیش کے مطابق 2.4 انچ قطر کا 298 گرام وزنی مشینی دل اصل دل سے ذرا نیچے لگایا گیا ہے اور اس کو جسم سے باہر نصب ایک بیٹری کی مدد سے چلایا جائے گا جس کو ہر چار گھنٹے بعد چارج کرنا پڑیگا۔ چیئرمین کے مطابق مشینی دل ایک منٹ میں دس لٹر خون پمپ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو قدرتی دل سے دو گناہ زیادہ ہے اور امریکہ اور یورپ میں گزشتہ آٹھ سال کے دوران 220افراد کو یہ دل لگائے جا چکے ہیں۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مغل شہنشاہ شاہ جہاں کا خنجر 1.7ملین ڈالرمیں نیلام لندن۔۔۔۔۔۔ مغل شہنشاہ شاہ جہان جنہوںنے تاج محل تعمیر کیا تھا کا ایک خنجر 1.7 ملین ڈالر میں نیلام ہوا۔ بین الاقوامی آکشن ہائوس بون ہیمز کے مطابق بولی کی قیمت تخمینہ شدہ قیمت سے 3 گناہ زیادہ ہے۔ یہ خنجر 1629ء کے دور کا ہے جس پر شہنشاہ شاہ جہان کا نام کنندہ ہے۔ آنجہانی جیکوس ڈی سینفینس نے پانچ عشروں تک اسلامی، ہنڈی اور جنوبی ایشیائی آرٹ کے فن پارے اکٹھے کرنے کیلئے صرف کئے جن میں شاہ جہان کا سنہری خنجر بھی شامل ہے۔ شاہ جہان جنہوںنے اپنی ملکہ ممتاز محل کیلئے محبت کی عظیم یاد گار تاج محل تعمیر کی تھی کے زیر استعمال اشیاء مختلف ممالک کے عجائب گھر میں نمائش کیلئے رکھی گئی ہیں۔ شاہ جہان کو خوبصورت اور قیمتی اشیاء سے لگائو تھا۔ جنہیں بالخصوص قیمتی پتھروں کی بنی ہوئی اشیاء پسند تھیں اور اسی انتخابات میں انہوںنے تاج محل تعمیر کیا۔ آنجہانی جیکوس نے جو دیگر نوادرات اکٹھی کیں ان میں مختلف بادشاہوں کے خنجر، تلواریں اور آرٹ کے فن پارے شامل ہیں۔ امریکہ دنیا پر منفی انداز میں اثر انداز ہو رہا ہے، 47 فیصد امریکی شہریوں کی رائے لندن ۔۔۔۔۔۔۔امریکہ کے اہم ترین اتحادیوں برطانیہ ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کے دیگر رکن ممالک کے شہریوں کی بڑی تعداد نے اس رائے کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ دنیا پر منفی انداز میں اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے تاہم اس سلسلے میں سب سے حیرت انگیز رائے خود امریکی شہریوں اور امریکہ سے سالانہ اربوں ڈالر امداد لینے والے ملک اسرائیل کے شہریوں کی ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے کی طرف سے کرائے ایک سروے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے 52 فیصد اور خود امریکہ کے 47 فیصد شہریوں نے اس رائے کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ عالمی صورتحال پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔ سروے کے مطابق یہی رائے رکھنے والے ایرانی شہریوں کا تناسب 54 فیصد، پاکستانیوں شہریوں کا 50 فیصد، روسی شہریوں کا 34 فیصد، چینیوں کا 47 فیصد، شمالی کوریا کا 44 فیصد اور بھارتی شہریوں کا تناسب 28 فیصد ہے۔ |
|
|
|
|
|
#2 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
پہلی خبر کچھ نئ ہے باقی کی دو خبریں بی بی سی پر بریک ہو چکی ہیں
انڈیا نے میڈیکل میں کافی ساری توقی کر لی ہے اور بہت سارے مشکل مشکل اپریشن سرانجام دے رہے ہیں اور ہم لوگ بس ملک کوہی فتح کر رہے ہیں-
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو! |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| فن, پسند, لوگ, مکمل, محبت, آپریشن, انسان, امریکہ, تاج, خون, خبر, دل, شہر, شمالی کوریا, صورتحال, صلاحیت, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| چائنہ میں لوگ چائے کس طرح پیش کرتے ہیں۔ | فرحان دانش | دلچسپ اور عجیب | 10 | 11-02-10 02:04 AM |
| یہ لوگ مجھے قبر میں بھیجنا چاہتے ہیں۔ ڈاکڑ عبالقدیر | پیاسا | خبریں | 1 | 07-07-08 12:18 AM |
| آج کی 100سے زائد تازہ ترین خبریں ۔ (ان پیج میں۔۔۔۔ | ابن جلال | خبریں | 4 | 08-06-08 02:47 AM |
| افغان مہا جر ین کو وطن بھیجنے اور ان کے دو کیمپ بند کر نے کا فیصلہ اٹل ہے ہیں۔ | پاکستانی | خبریں | 7 | 04-10-07 05:08 AM |