واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کوالالمپور میں گرجاگھروں پر حملہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-01-10, 06:40 PM   #1
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,247
شکریہ: 24,741
15,344 مراسلہ میں 39,164 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default کوالالمپور میں گرجاگھروں پر حملہ

کوالالمپور میں گرجاگھروں پر حملہ

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں مسلمان گروہوں کی جانب سے اعلان کردہ احتجاجی مظاہروں سے قبل عیسائیوں کی تین عبادت گاہوں پر حملہ کیا گیا ہے۔

اس حملے کے بعد شہر بھر میں پولیس کو الرٹ اور حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

حملے میں ایک گرجاگھر کے انتظامی دفتر کو بم دھماکے میں مکمل تباہ کر دیا گیا، ایک کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ ایک محفوظ رہا۔

کلِک گرجا گھروں پر حملے اور مظاہروں کی تصاویر

ایک گرجا گھر کے ترجمان کیون آنگ کا کہنا ہے کہ حملہ نصف شب کے کچھ دیر بعد ہوا اور اس میں تین منزلہ گرجا گھر کی پہلی منزل پر واقع دفتر جلا کر تباہ کر دیا گیا۔ کوالالمپور پولیس کے مطابق انہیں جائے وقوعہ سے ایک رینچ، پیٹرول کا خالی ڈبہ اور دو جلی ہوئی موٹر سائیکلیں ملی ہیں۔

بقیہ دو حملوں میں گرجا گھروں کے صحن میں پیٹرول بم پھینکے گئے جن سے ایک گرجا گھر میں معمولی نقصان ہوا جبکہ ایک گرجا گھر بالکل محفوظ رہا۔

ملائیشیا کے وزیراعظم نے ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات سے ملک کا امن تباہ ہو سکتا ہے۔نجیب رزاق نے کہا ہے کہ ’حکومت ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گی۔

ملائیشیا میں مسلمان گروہ اس عدالتی فیصلے پر ناراض ہیں جس کے مطابق دیگر مذاہب کو بھی خدا کا حوالہ دینے کے لیے لفظ ’اللہ‘ استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ ملائیشیا میں کچھ مسلم تنظیمیں عدالتی فیصلے کے خلاف جمعہ کو مظاہرے کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ مسلم اکثریتی ملک ہونے کی وجہ سے ملائیشین حکومت جمعہ کو ہونے والے مسلم مظاہروں کو نہیں روکے گی تاہم پولیس حکام نے لوگوں سے ان مظاہروں میں شرکت نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

ملائیشین حکومت نے دیگر مذاہب کو لفظ ’اللہ‘ کے استعمال کی اجازت دیے جانے کے خلاف عدالت میں اپیل کی ہوئی ہے اور عدالت نے اس فیصلے کو اپیل پر فیصلہ آنے تک معطل کر دیا ہے۔

بی بی سی اردو
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 08-01-10, 08:32 PM   #2
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,337
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,885 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مسلمانوں کو بدنام کرنے کی ایک اور سازش
عدنان دانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (08-01-10)
پرانا 09-01-10, 12:19 AM   #3
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,247
شکریہ: 24,741
15,344 مراسلہ میں 39,164 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کہنے والے تو کہہ دیں گے یہ بھی طالبان نے ہی کیا ہے
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
فیصلہ, کرے, کرتے, گئی, پہلی, پولیس, واقعات, وزیراعظم, مکمل, ملک, مسلمان, مطابق, اجازت, اردو, استعمال, جانے, جائے, حملہ, خلاف, خدا, شہر, عیسائیوں, عبادت, عدالتی, صحن


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بھارت دنیا میں لڑاکا طیاروں کا سب سے بڑا خر یدار بن گیا،رپورٹ عارف اقبال خبریں 0 12-11-10 12:06 AM
بی بی سی رپورٹروں نے لاہور میں کیا دیکھا حیدر خبریں 0 16-10-09 05:29 PM
منوں بھی لگ گئے لائن میں کہتے ھوئے The Great مزاحیہ شاعری 0 14-09-09 12:46 PM
دہشتگردوں کے عزائم پورے نہیں ہونے دینگے، صدر زرداری ابن جلال خبریں 0 12-10-08 12:15 AM
:::‌ محراب پور ٹرین حادثہ،ہلاکتیں سیکڑوں تک پہنچنے کا خدشہ،ہزاروں مسافر ٹرینوں میں محصور،کھانا پانی ختم ::: ابو کاشان خبریں 0 24-12-07 12:01 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:55 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger