| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,867
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کوئٹہ ‘ مدرسے میں بم دھماکے کے نتیجے میں چھ افرادجاں بحق ‘ دس سے زائد زخمی
چشمہ اچوزئی میں بم کے دھماکے میں باپ اوربیٹازخمی ہوگئے ‘ کوئٹہ(رپورٹ۔ زین الدین زیڈ ایف )کوئٹہ میں ایک مدرسے میں دھماکے کے نتیجے میں چھ افراد جا ںبحق جبکہ 10سے زائد زخمی ہوگئے ‘ دھماکے سے مدرسے کے کمرے منہدم ہوگئے ‘جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں طالب علم بھی شامل ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ کی شام کوئٹہ سے پندرہ کلو میٹر دور بلیلی کے قریب کلی کرک میں قائم ولی اللہ شاہ کے محمد یہ مدرسہ میں ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے کے نتیجے میں مدرسے کی عمارت کو بھی سخت نقصان پہنچا پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے سے مدرسے کے متعدد کمرے مکمل طو رپر منہدم ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس کوئٹہ منتقل کردیا جہاں ہسپتال ذرائع کے مطابق تین مزید تین زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ باقی زخمیوں کی بھی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔جاں بحق ہونے والوں میںگل آغا‘سید آفتاب شاہ‘ جمعہ خان‘ نصر اللہ ‘ عبدالعلی جبکہ زخمیوں میں محمد احمد‘ علاﺅ الدین‘ سید ظاہر شاہ‘ غلام قادر‘ مطیع اللہ‘جمنا کھیتران ‘عصمت اللہ و دیگر شامل ہیں -سی سی پی او کوئٹہ محمد اکبر آرائیں کے مطابق فوری طور پر دھماکہ کی نوعیت کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا ہے تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سیکورٹی فورسز کی تحقیقاتی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق افطار کا وقت اوررش کی وجہ سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہوا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد باہر سے مدرسے کے اندر پھینکا گیا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔زخمیوں نے بتایا کہ مذہبی روحانی پیشواسید شاہ ولی نماز جمعہ کے بعد مدرسے کے ایک کمرے میں لوگوں سے ملاقات کر رہے تھے کہ اس دوران اچانک کمرے میں ایک زور دار دھماکہ ہوا۔واقعہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں ۔علاوہ ازیں جمعہ کی صبح کوئٹہ کے نواحی علاقے چشمہ اچوزئی میں بم کے دھماکے میں باپ اوربیٹازخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے میں نامعلوم افرادپائندخان کے گھرپردستی بم پھینک کرفرارہوگئے جس کے پھٹنے سے پائندخان اور اس کا بیٹا خدائیداد خان زخمی ہوگئے جنھیں طبی امداد کیلیے ہسپتال پہنچادیاگیاجہاں انکی حالت خطرے سے باہربتائی جاتی ہے واقعہ کے بعدپولیس نے موقع پرپہنچ کرنامعلوم افرادکیخلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| کوئٹہ, نماز, مکمل, موقع, منتقل, معلوم, اکبر, اللہ, دھماکہ, صبح |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| میں تو لفظ لفظ تیری تیری ذات ہوں | زارا | شعر و شاعری | 1 | 12-02-11 08:53 AM |
| گھریلو صارفین احتیاطی تدابیر اختیار کریں، گیس کی بو ہو تو بجلی کے بٹن آن نہ کریں | گلاب خان | خبریں | 1 | 08-01-11 01:29 PM |
| تیری باتیں تیری یادیں بہت مصروف رکھتی ہیں | The Great | شعر و شاعری | 0 | 07-08-08 07:57 PM |
| بے نظیر کی حکومتوں میں تفتیش کیلئے کبھی غیرملکی ایجنسیوں کو نہیں بلایا گیا,,,,رپورٹ :…انصار عباسی | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 29-10-07 10:43 AM |
| بے نظیر کی حکومتوں میں تفتیش کیلئے کبھی غیرملکی ایجنسیوں کو نہیں بلایا گیا,,,,رپورٹ | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 29-10-07 09:42 AM |