واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کوئٹہ اور کراچی کی تازہ ترین خبریں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-04-08, 03:40 PM   #1
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,866
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default کوئٹہ اور کراچی کی تازہ ترین خبریں

کوئٹہ اور کراچی کی تازہ ترین خبریں

بلوچستان نیشنل پارٹی کی اپیل پر کوئٹہ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پہیہ جام ہڑتال ‘60کارکن گرفتار

کوئٹہ---------بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) کی اپیل پر بلوچستان میں آپریشن فوجی آپریشن‘ سردار اختر جان مینگل اور دیگر سینکڑوں افراد کی گرفتاری کے خلاف ‘میگا پروجیکٹس کے خاتمے اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پہیہ جام ہڑتال کی گئی جس کے دوران بعض علاقوں میں مکمل جبکہ بعض علاقوں میں جزوی طور پر ٹریفک معطل رہی ۔ سبی‘ خاران اور دیگر مختلف علاقوں میں احتجاج کے دوران پولیس نے بی این پی کے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا اور متعدد گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق بی این پی کی اپیل پر بلوچستان میں فوجی آپریشن اورسردار اختر جان مینگل ودیگر بلوچ اسیروں کی عدم رہائی کے خلاف جمعہ کے روز کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف میں پہیہ جام ہڑتال کی گئی ‘ ہڑتال کی حمایت پشتونخوا میپ ‘ اے این پی ‘ انجمن تاجران ‘ رکشہ ایسوسی ایشن اور دیگر مختلف ٹرانسپورٹ تنظیموں نے کی تھی ۔ قلات ‘سوراب ‘ مستونگ‘ خضدار‘ وڈھ‘ دالبندین ‘نوکنڈی‘ واشک‘آوران‘ خاران‘ نوشکی ‘ پنجگور ‘ حب‘گوادر ‘ تربت سمیت دیگر علاقوں میں مکمل ہڑتال رہی ا س دوران دکانیں اور تجارتی و کاروباری مراکز بنداور سڑکیں ویران رہیں جبکہ سرکاری دفاتر اور سکولوں میں حاضری معمول سے کم رہی۔ کوئٹہ کے نواحی علاقوں سریاب‘ کچھی بیگ‘ بروری روڈ ‘جیل روڈ‘ کرانی‘ قمبرانی ‘ کلی اسماعیل اور دیگر علاقوں میں مکمل ہڑتال رہی جبکہ شہر میں جزوی طور پر ہڑتال کی گئی ۔ کوئٹہ میں سریاب اور دیگر چند ایک مقامات پر مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کردیں جبکہ گاڑیوںپر پتھرائو بھی کیا گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشتعل افراد کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس شیلنگ کا استعما ل کیا ۔کوئٹہ میں زرغون روڈ پر سینکڑوں مظاہرین نے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور دیگر نے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے کامیاب ہڑتال کرکے حکمرانوں کو یہ بتادیا ہے کہ وہ صوبے میں آپریشن کا خاتمہ‘ سردار اختر مینگل سمیت تمام اسیروں کی رہائی اور لاپتہ افراد کی بازیابی چاہتے ہیں اور حکمرانوں کے منفی ہتھکنڈوںکے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کا ساتھ دیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی نو منتخب کابینہ کی کوئی حیثیت نہیں اور نہ ہی بلوچستان اسمبلی میں پیش ہونے والی قرار دادوں کی کوئی اہمیت ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم اپنے حق حاکمیت کے لئے جنگ لڑتے رہےں گے ۔ادھرسبی میں احتجاج کے دوران پولیس نے بی این پی کے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا اور متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا ۔اطلاع کے مطابق خاران میں بھی پولیس نے کارکنوں پر لاٹھی چار ج کرکے متعدد کو گرفتار کرلیا ۔مستونگ میں مکمل پہیہ جام ہڑتال ہوئی جس کے دوران دکانیں بند رہیں۔مستونگ میں پشکرام کے مقام پر مشتعل افراد نے رکاوٹیں کھڑی کرکے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے معطل کردیا جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ڈیرہ مراد جمالی میں پارٹی کارکنوں نے علی الصبح قومی شاہراہ پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور ٹریفک معطل کردی ۔ نمائندے کے مطابق بی این پی کے آرگنائزر وڈیرہ جان محمد مینگل اور ڈآکٹڑ شاہ نواز مینگل کی قیادت میں سینکڑوں کارکنوںنے مزدورچوک پر رکاوٹیں کھڑی کرکے قومی شاہراہ کو ٹریفک کی آمدروفت کے لیے بند کردیا جس سے سینکڑوں گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں۔ اس موقع مظاہرین نے حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے وڈیرہ جان محمد مینگل ‘ ڈاکٹر شاہ نواز مینگل اور دیگر نے خطاب کیا انہوں نے سردار اختر مینگل سمیت تمام سیاسی اسیروں کی رہائی اور بلوچستان میں انتقامی کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ نوشکی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق نوشکی میں بلوچستان نیشنل پارٹی کی کال پر کی جانےو الی ہڑتال کے دوران رکاوٹیں کھڑی کرکے قومی شاہراہیں بند کردی گئی ہیں ۔اسٹیشن کے مقام پر بی این پی کے زیر اہتمام مظاہرہ کیا گیا جس سے پارٹی کے ضلعی صدر میر خورشید جمالدینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی کے کارکنوں نے کامیاب شٹر ڈائون ہڑتال کر کے تاریخی اقدام کیا بی این پی کے کارکنوں نے کٹھن سخت حالات میں پارٹی کے لئے قربانیاں دی ہیں اور یہ قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی ۔بلوچستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے تھے ۔صورتحال مجموعی طور پر پرامن رہی تاہم صوبہ بھر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق0کے قریب مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

-----------------------------------
الطاف حسین نے استعفیٰ واپس نہ لیا تو رابطہ کمیٹی اور اراکین اسمبلی بھی مستعفی ہو جائیں گے، فاروق ستار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے تمام اراکین، عہدیداران، ناظم اعلیٰ کراچی اور ایم کیو ایم کے منتخب اراکین صوبائی اسمبلی نے الطاف حسین سے استعفیٰ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں نے اپنا استعفیٰ واپس نہ لیا تو وہ بھی مستعفی ہو جائیں گے۔ جمعہ کو جنرل ورکرز کے اجلاس سے خطاب کے دوران ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیئر و رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ الطاف حسین چاہیں تو اپنا استعفیٰ واپس لے لیں ورنہ کمیٹی کے تمام اراکین رابطہ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیں گے اور ایم این اے ایم پی اے کے لئے ممکن نہیں ہو گا کہ عوام سے ملنے والے مینڈیٹ کا حق ادا کر سکیں ہم قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی اور سینٹ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیں گے۔ فاروق ستار نے کہا کہ مصطفی کمال ناظم کراچی کے تمام حق پرست ناظمین نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے عہدوں سے مستعفی ہو جائیں گے جبکہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے عہدیدار طارق جاوید نے کہا کہ تمام کارکنان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ نائن زیرو کے سامنے بھوک ہڑتال کریں گے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
جئیے سندھ قومی محاذ کے مرکزی سیکرٹری جنرل کو ژوب جیل سے سول ہسپتال کوئٹہ کے جیل وارڈ منتقل کردیا گیا

کوئٹہ (پاک فورمز نیوز)جئیے سندھ قومی محاذ( جسقم) کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صفدر سرکی کو ژوب جیل سے سول ہسپتال کوئٹہ کے جیل وارڈ منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر صفدر سرکی جو گزشتہ کئی عرصے سے بلوچستان کے ژوب جیل میں قید ہیں کو جمعہ کے روز جیل سے سول ہسپتال کوئٹہ کے جیل وارڈ منتقل کردیا گیا۔ہسپتال منتقلی کے بعدجیل وارڈ میں ان سے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین بشیر خان قریشی اورپیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنمائوں سیدسعداللہ شاہ‘ عبدالمنان گوہر‘ انجینئر علی احمد ‘ خان رئیسانی اوردیگر نے ملاقات کی اور ان کی عیادت کی ۔ پی پی پی کے رہنمائوں نے وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی اور صوبائی صدر حاجی لشکری رئیسانی کی جانب سے پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور پارٹی قائدین کا پیغام پہنچایا ۔پی پی کے رہنمائوں نے یقین دہانی کرائی کہ انہیں مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ملاقات کے بعد عبدالمنان گوہر نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت اور وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی سیاسی کارکنوں کے خلاف قائم کئے گئے بے بنیاد مقدمات ختم کرنے اور ان کی رہائی کے لیے کوششیں کررہے ہیں ڈاکٹر صفدر سرکی کی ہسپتال منتقلی بھی اس سلسلے کی کڑی ہے ۔ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر صفدر سرکی نے نواب اسلم رئیسانی اور پی پی پی کے رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ جیل انتظامیہ کا رویہ ان کے ساتھ انتہائی ناروا ہے اور انہیں اخبارات تک پڑھنے کو نہیں دیئے جارہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ قومی حقوق کی جدوجہد آخری سانس تک جاری ر کھیں گے۔ یاد رہے کہ جئے سند قومی محاذ کے چیئرمین بشیر خان قریشی نے دیگر درجنوں رہنمائوں وکارکنوں کے ہمراہ گزشتہ دنوں ڈاکٹر صفدر سرکی اور اختر جان مینگل سمیت دیگر اسیروں کی رہائی کے لیے بلوچستان اسمبلی کے سامنے مظاہرہ کیا اور کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا ۔نواب اسلم رئیسانی اور حاجی لشکری رئیسانی نے جسقم کے رہنمائوں کو یقین دہانی کرائی کہ پی پی پی کی حکومت سیاسی اسیروں کی رہائی کے لیے اقدامات اٹھائے گی جس کے بعد جسقم کے رہنمائوں اور کارکنوں نے ہڑتال ختم کردی تھی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فورمز, کوئٹہ, کمال, کراچی, ٹریفک, پولیس, پاک, قید, نیوز, مکمل, موقع, منتقل, منتقلی, ممکن, آپریشن, انتظامیہ, احتجاج, اعلیٰ, جام, خلاف, خان, سردار, شہر, علی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:20 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger