واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کنڑ اور ننگرھار کے گورنروں نے مولانا فضل اللہ کو اسلحے کے ٹرک بھیجے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-10-07, 09:43 AM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,129
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default کنڑ اور ننگرھار کے گورنروں نے مولانا فضل اللہ کو اسلحے کے ٹرک بھیجے

کنڑ اور ننگرھار کے گورنروں نے مولانا فضل اللہ کو اسلحے کے ٹرک بھیجے

کنڑ اور ننگرھار کے گورنروں نے مولانا فضل اللہ کو اسلحے کے ٹرک بھیجے

صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے اور امن وامان کی صورتحال خراب کرنے والے مولانا فضل اللہ کچھ ہی عرصہ قبل طاقتور مسلح جنگجو کمانڈر کی حیثیت سے منظر عام پر آئے۔ مولانا فضل اللہ کا تعلق ضلع سوات کے علاقہ امام ڈھیری سے ہے ان کی عمر تقریبا 32, 30 سال ہے مولانا فضل اللہ تحریک نفاذ شریعت کے سربراہ مولانا صوفی محمد (جو کہ ڈیرہ جیل میں قید ہیں) کے داماد ہیں، معلوم ہوا ہے کہ مولانا فضل اللہ جو کہ حال ہی میں تقریبا عرصہ ڈیڑھ سال میں امام ڈھیری دینی مرکز میں پیش امام بنے، اس سے قبل بعض اطلاعات کے مطابق مولانا فضل اللہ مٹہ سوات کے علاقہ غالجے میں دریا پر واقع ایک پل پر رسیوں کی مدد سے لکڑی کی لفٹ کے ذریعے لوگوں کو ایک کنارے سے دوسرے کنارے پار کرنے کی ملازمت پر فائز رہے اور وہ یہاں 8 سو روپے ماہوار پر ملازمت کرتے رہے۔ کوئی زیادہ پرانی بات نہیں عرصہ ڈیڑھ سال قبل مولانا فضل اللہ نے امام ڈھیری کے مقام پر ایک ایف ایم ریڈیو چینل قائم کیا جہاں وہ لوگوں کو درس قرآن دیتے تھے، مولانا کے ذاتی ایف ایم ریڈیو کے باعث بڑی تعداد میں لوگ ان کے گرویدہ ہو گئے اور عوام نے ان کے زیر تعمیر مدرسہ امام ڈھیری کی تعمیر کے لئے لاکھوں روپے چندہ دیا معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ مدرسہ تاحال زیر تعمیر ہے۔ لال مسجد آپریشن کے بعد انہوں نے اعلان جہاد کیا،بڑی تعداد میں عوام نے ان کا ساتھ دیا بعض اطلاعات کے مطابق گورنر کنڑ اور ننگرھار کے گورنرز کی جانب سے ان کو اسلحے سے بھرے 2 ٹرک بھیجے گئے ہیں۔ مولانا فضل اللہ نے سوات میں مسلح سرگرمیاں شروع کرتے ہوئے ”شاہین فورس“ کے نام سے اپنی ایک فوج جو کہ اطلاعات کے مطابق 5 ہزار افراد پر مشتمل ہے، قائم کررکھی ہے اور خود اس کے امیر ہیں جبکہ شاہین فورس کی کمانڈ ان کے دست راست سراج الدین نے سنبھالی ہے بعض اطلاعات یہ بھی ہیں کہ شاہین فورس میں مسلح جنگجوؤں میں زیادہ تعداد افغان مہاجر کی ہے بعض اطلاعات کے مطابق مولانا فضل اللہ پولیو کے انسدادی پروگرام کے سلسلے میں بچوں کو قطرے پلانے کے خلاف مہم میں بھی سرگرم رہے ہیں۔ مولانا فضل اللہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کوہستان چلے گئے ہیں ان کے بارے میں بعض اطلاعات یہ بھی ہیں کہ اس سے پہلے وہ افغان جہاد میں بھی حصہ لے چکے ہیں تاہم غیر مصدقہ اطلاع یہ ہے کہ بڑی تعداد میں عوام ان کے حامی ہیں۔ موصولہ اطلاعات یہ ہیں کہ مولانا فضل اللہ کی شاہین فورس کا تحصیل کبل میں مکمل کمان ہے جبکہ مقامی طالبان کی معاونت بھی انہیں حاصل ہے۔

بشکریہ
جنگ
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
قید, قرآن, چینل, مکمل, مسجد, معلوم, آپریشن, اللہ, امیر, بچوں, جیل, خلاف, سال, طاقتور, طالبان, صوفی, صوبہ, صورتحال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مغربی ممالک خیراتی کاموں میں پیش پیش۔ ابن جمال متفرقات 0 07-02-11 02:42 PM
ہاکی کے ”گلابوں “ کا پیر محل میں منوں پھولوں سے استقبال جاویداسد خبریں 1 20-12-10 07:51 PM
دنیا سے سینکڑوں زبانوں کے نا پید ہونے کا خطرہ گوہر عمومی بحث 0 31-12-09 10:20 PM
کراچی، رینجرز نے گوداموں سے ہزاروں ٹن گندم 77/ملوں کو بھیج دیا ابو کاشان خبریں 0 16-01-08 11:25 AM
پیاروں کی یاد محمدعدنان شعر و شاعری 5 01-08-07 08:03 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:56 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger