کشمیر کے حل کیلئے عالمی برادری ذمہ داری محسوس کرے،کشمیر امریکن کونسل
کشمیر کے حل کیلئے عالمی برادری ذمہ داری محسوس کرے،کشمیر امریکن کونسل
کشمیر کے حل کیلئے عالمی برادری ذمہ داری محسوس کرے،کشمیر امریکن کونسل
واشنگٹن . . . دنیا بھر کی طرح امریکا میں مقیم کشمیری بھی یوم یکجہتی کشمیر منا رہے ہیں۔کشمیر امریکن کونسل کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عالمی برادری اپنی ذمہ داری محسوس کرے۔واشنگٹن میں کشمیر امریکن کونسل سے جاری بیان میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام نبی Fai نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر سے بھارت کے غاضبانہ قبضے کو ختم کرانے کے لیے اپنی ذمہ داری محسوس کرنا چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے کا پر امن حل پاکستان ،بھارت اور کشمیر قیادت کے درمیان مذاکرات سے نکالا جائے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے لیے عالمی قانون اور قراردادوں کو قبول کرے اور وہاں ریفرنڈم کرانے کے لیے تعاون کرے ۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|