کر کٹ آسٹریلیا کا وفدعام انتخابات کے بعد پاکستان آئے گا
کر کٹ آسٹریلیا کا وفدعام انتخابات کے بعد پاکستان آئے گا
لاہور......پاکستان کرکٹ بورڈآئندہ ہفتے تک آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے میچوں کے ،مقامات کو حتمی شکل دے دے گا جبکہ کرکٹ آسٹریلیا کا سیکورٹی وفد انتخابات کے بعد پاکستان کا دورہ کرے گا ۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے مارچ میں تین ٹیسٹ ، پانچ ایک روزہ میچ اور ایک ٹوئنٹی20 میچ کے لئے پاکستان کا دورہ کرنا ہے، ان میچوں کے مقامات کو حتمی شکل دینے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے شعبہ کرکٹ آپریشنز نے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے تک مجوزہ شیڈول سامنے آ جائے گا جسے کرکٹ آسٹریلیا کو بھیجا جا ئے گا۔ شیڈول سامنے آنے کے بعد ہی کرکٹ آسٹریلیا کا سیکورٹی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا ۔ امکان ہے کہ پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے بعد جنوری کے تیسرے ہفتے میں کرکٹ آسٹریلیا کا پانچ رکنی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا اور مجوزہ مقامات میں سہولیات اور سیکورٹی کا جائزہ لے گا ۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|