| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,247
شکریہ: 24,741
15,344 مراسلہ میں 39,164 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایک گھر میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
یہ دھماکہ صبح پونے آٹھ بجے بلدیہ کے علاقے مچھ کو کے سیکٹر آٹھ میں واقع ایک گھر میں ہوا ہے۔ ڈی آئی جی عبدالمجید دستی کا کہنا ہے کہ دھماکے میں گھر منہدم ہوگیا ہے جس میں دب کر سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس نے ملبے سے دو خودکش جیکیٹیں، بیس سے زائد دستی بم، تین کلاشنکوف اورچھبیس میگزین برآمد کیے ہیں۔ دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے بم ڈسپوزل سکواڈ پہنچ گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کے ملبے سے چھ لاشیں ملی ہیں جبکہ ایک دھڑ ملا ہے۔ یہ گھر ایک سو گز کے رقبے پر بنا ہوا ہے جس کا اگلا حصہ منہدم ہوگیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے یہاں کرائے دار رہائش پذیر تھے۔ کراچی پولیس کے سربراہ وسیم احمد کا کہنا ہے کہ جس طرح کا اسلحہ برآمد ہوا ہے اس سے یہ لگتا ہے ہلاک ہونے والوں کا تعلق کسی دہشت گرد گروپ سے تھا اور وہ تخریب کاری کا ارادہ رکھتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد نے جاگرز پہن رکھے تھے جب کہ جس فرد کا صرف دھڑ ملا ہے اس نے کالے رنگ کے دستانے بھی پہن رکھے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کے لباس سے ایسا لگتا ہے جیسے کہ وہ کسی کارروائی کرنے کے لیے روانگی کے لیے تیار تھے۔ پولیس نے مزید کہا ہے کہ ملبے سے ایک برقعہ بھی ملا ہے۔ پولیس کو خدشہ ہے کہ ان افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو فرقہ وارانہ کارروائیوں میں ملوث ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جائے وقوع سے چار مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جن کا کہنا تھا کہ اس مکان میں ان کے رشتے دار رہتے تھے۔ وفاقی وزیر برائے داخلہ رحمان ملک نے کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ملبے سے مذہبی کتابیں، سی ڈی ایز اور کچھ بیگس بھی برآمد کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق سوات سے ہے اور ریاض نامی شحص نے یہ گھر کرائے پر لیا تھا جس کا تعلق بھی سوات سے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ریاض خان نے پولیس کو بتایا ہے کہ رات کو کوئی تین بجے ان کے پاس مہمان آئے تھے اور وہ برامدے میں سوئے ہوئے تھے جہاں یہ دھماکہ ہوا ہے۔ بی بی سی اردو
__________________
محتاج اصلاح و دعا
|
|
|
|
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,742
کمائي: 39,355
شکریہ: 2,618
1,610 مراسلہ میں 3,703 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اللہ تیرا شکر ہے ۔۔۔۔
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: karachi
مراسلات: 311
کمائي: 4,825
شکریہ: 7
166 مراسلہ میں 328 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
مجھے تو یہ بھی ایم کیو ایم کی چال لگتی ہیں
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,664
کمائي: 557,186
شکریہ: 25,087
10,217 مراسلہ میں 38,030 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اللہ پاک اپنا خصوصی کرم فرمائے اور اس پاک سر زمین کے باسیوں کو اپنی پناہ میں رکھے آمین
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,189
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,061 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
چلو بھائی خس کم جہاں پاک۔۔ اگر یہ کہیںپھٹتے تو کئی سو کو شہید کرتے۔ یہ اللہ کی خاص رحمت ہوئی ہے کہ اس نے ان سے معصوموں کی جان چھڑوا دی ہے۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو! |
|
|
|
| منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا | یحیٰی (09-01-10) |
![]() |
| Tags |
| ہے۔, کوئی, کلاشنکوف, کراچی, کرتے, گھر, گرد, وزیر, میڈیا, ملک, احمد, اردو, جائے, حصہ, خودکش, خان, خدشہ, دھماکہ, رنگ, رات, رشتے, علاقے, عبدالمجید, صبح, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|