05-01-08, 11:22 AM
|
#1
|
|
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,570
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کراچی میں ایک ارب روپے کی لاگت سے امراض قلب کے 5اسپتالوں کا قیام
کراچی میں ایک ارب روپے کی لاگت سے امراض قلب کے 5اسپتالوں کا قیام
کراچی میں ایک ارب روپے کی لاگت سے امراض قلب کے 5اسپتالوں کا قیام
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم کراچی سید مصطفی کمال کے وژن کے مطابق کراچی کے عام شہری کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے اور ان کو علاج معالجے کی بہتر سہولتیں مہیا کرنے کیلئے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی نے شہرکے مضافاتی علاقوں خصوصاً کچی آبادیوں میں رہائش پذیرکم آمدنی اور متوسط و غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے تقریباً ایک ارب روپے کی لاگت سے شہر کے مختلف علاقوں میں امراض قلب کے علاج کے5 مراکز (ہارٹ ڈزیز انسٹیٹیوٹ) کا تعمیراتی کام مکمل کرلیا ہے جہاں سال رواں کے دوران علاج معالجے کا کام شروع کردیا جائے گا۔ یہ اسپتال کراچی کی سب سے پرانی کچی آبادی اورنگی ٹاؤن‘ کورنگی‘ شاہ فیصل اور لانڈھی میں قائم کیے جا رہے ہیں۔کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈزیز فیڈرل بی ایریا کے احاطے میں4 منزلہ جدید عمارت تعمیرکی جارہی ہے‘ تعمیرکا کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ اسپتالوں میں مشینری کی خریداری اور عملے کی تعیناتی کیلئے بھی اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں تاکہ علاج معالجے کا انتظام کیا جاسکے اور غریب لوگوں کو طبی سہولتیں حاصل ہوں۔ تفصیلات کے مطابق ناظم کراچی سید مصطفی کمال کی ہدایت پر سٹی حکومت نے گزشتہ 2 سال کے دوران جہاں محکمہٴ صحت پر خصوی توجہ دے کر سٹی حکومت کے اسپتالوں اور طبی مراکزکو فعال اور جدید اسپتال بنایا ہے، وہاں امراض قلب کے مریضوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی اور مکمل علاج معالجے کیلئے شہر میں5 مقامات پر امراض قلب کے اسپتالوں کی تعمیر و توسیع اور نئے اسپتالوں کے قیام کے مختلف منصوبے بھی شروع کیے گئے‘ ان منصوبوں میں فیڈرل بی ایریا میں امراض قلب کے اسپتال کی تعمیر و توسیع اور جدید آلات کی فراہمی پر 40 کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں جبکہ شاہ فیصل کالونی میں 18 کروڑ روپے کی لاگت سے امراض قلب کے ایک نئے اسپتال کی تعمیر اور لانڈھی بابر مارکیٹ کے علاقے میں 14 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے اسپتال کا قیام جبکہ کورنگی میں13 کروڑ روپے کی لاگت سے امراض قلب کے اسپتال کیلئے نئی عمارت کی تعمیر اور اورنگی ٹاؤن میں 7 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیرکردہ نئی عمارت امراض قلب کے اسپتال شامل ہیں‘ یہ عمارتیں جلد ہی متعلقہ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے حوالے کردی جائیں گی۔ ناظم کراچی سید مصطفی کمال نے یہ منصوبے شہرکے کونے کونے میں امراض قلب کے مریضوں کیلئے فوری طبی امداد کی فراہمی کیلئے شروع کیے ہیں۔ ناظم کراچی کے اقدامات سے مستقبل میں امراض قلب کے مریضوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مستقل علاج معالجے کی سہولتیں ان کے نزدیکی علاقوں میں میسر آنے اور بروقت طبی امداد ملنے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ممکن ہوسکے گا۔کراچی میں امراض قلب کا علاج پرائیوٹ اسپتالوں میں بہت مہنگا ہے جبکہ سرکاری اسپتال کچی آبادیوں سے دور ہیں جس کے باعث یہاں کے مکینوں کو اسپتالوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ناظم کراچی کی ہدایت پر سٹی حکومت یہاں کے مکینوں کو کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کی طرح سستے اور معیاری علاج کی سہولت مہیا کرے گی۔
|
|
|