واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کراچی : ق لیگ کا امیدوار دستبردار‘ ساتھیوں سمیت متحدہ میں شامل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-01-08, 11:01 AM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Karachi -Pakistan
مراسلات: 591
کمائي: 1,824
شکریہ: 100
112 مراسلہ میں 243 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default کراچی : ق لیگ کا امیدوار دستبردار‘ ساتھیوں سمیت متحدہ میں شامل

کراچی : ق لیگ کا امیدوار دستبردار‘ ساتھیوں سمیت متحدہ میں شامل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 114 سے مسلم لیگ (ق) کے امیدوار اور نائب صدر مسلم لیگ سندھ صابر حسین گولا نے متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار برائے قومی اسمبلی وسیم اختر اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی رؤف صدیقی کے حق میں دستبردار ہونے اور اپنے ساتھیوں نایاب میاں نائب صدر جمشید ٹاؤن‘ شیر محمد عباسی صدر یوسی2 جمشید ٹاؤن اور طاہرحیات صدر یوسی 2 جمشید ٹاؤن سمیت متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ کراچی پریس کلب میں منگل کی شام وسیم اختر اور رؤف صدیقی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صابرحسین گولا نے کہا کہ میں گزشتہ 18 برسوں سے اس حلقہ کی کچی آبادیوں کے مسائل حل کرنے کی کوششوں میں مصروف رہا لیکن بدقسمتی سے آج تک ان کچی آبادیوں میں پینے کے پانی‘ سڑکوں اور سیوریج سسٹم کے مسائل حل نہیں ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہمیشہ لوگوں نے کچی آبادیوں سے ووٹ لیے لیکن پھر پلٹ کر نہیں دیکھا۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین بلاتفریق متوسط طبقے کیلئے کام کر رہے ہیں‘ آئندہ ہم ان کی تمام کوششوں میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکرکام کریں گے۔ اس موقع پر وسیم اختر نے کہا کہ صابر حسین کی متحدہ میں شمولیت کو اس طرح دیکھا جائے کہ وہ الطاف حسین کے فکر و فلسفے سے متاثر ہوکر ہمارے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہو رہے ہیں۔ رؤف صدیقی نے اس موقع پرکہا کہ متحدہ قومی موومنٹ نے گزشتہ5 برسوں میں جوکام کیا اس کی گونج صرف سندھ میں ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان میں سنی جا رہی ہے۔ پریس کانفرنس کے آغاز میں رؤف صدیقی نے قائدآباد بم دھماکے کی مذمت کی اور جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت کی دعا کرائی۔
ابو کاشان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پاکستان, موقع, مسائل, آج, دعا, شام, صوبائی, صابر, صدیقی, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
”ہاتھیوں کی محبت “ میں گھاس کچلنے کے لطیفے پر امریکی والدین برہم عبیداللہ عبید خبریں 5 29-05-11 08:18 PM
ٹیلی کام سکینڈل:بھارت کے سابق وزیرساتھیوں سمیت گرفتار گلاب خان خبریں 1 03-02-11 06:19 AM
ڈکیت گروہ کا سرغنہ، بھائی اور ساتھیوں سمیت گرفتار عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 01:38 PM
عوام نے صدر پرویز کے قریبی ساتھیوں کو مسترد کردیا،فاروق لغاری عبدالقدوس خبریں 0 20-02-08 04:19 AM
پاک فضائیہ کی بس پر حملہ میں ملوث القاعدہ جنگجو 6 ساتھیوں سمیت گرفتار ابن ضیاء خبریں 0 09-01-08 12:10 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:35 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger