واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کراچی، جماعت اسلامی وسطی کے نائب امیر فائرنگ سے شدید زخمی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-01-08, 10:59 AM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Karachi -Pakistan
مراسلات: 591
کمائي: 1,824
شکریہ: 100
112 مراسلہ میں 243 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default کراچی، جماعت اسلامی وسطی کے نائب امیر فائرنگ سے شدید زخمی

کراچی، جماعت اسلامی وسطی کے نائب امیر فائرنگ سے شدید زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی وسطی کے نائب امیر سید رشید احمد کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا۔ انہیں چار گولیاں لگیں۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو نیو کراچی نالا اسٹاپ کے قریب سے موٹرسائیکل پر رشید احمد جارہے تھے کہ اسی دوران دو موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے ان پر فائرنگ کی جس سے انہیں 4 گولیاں لگیں اور وہ موٹر سائیکل سے گرپڑے، گرنے سے ان کی گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی جس سے ان کا نچلا دھڑ شدید متاثر ہوا، انہیں تشویش ناک حالت میں آغا خان اسپتال لایا گیا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ علاوہ ازیں جماعت اسلامی کراچی کے قائم مقام امیر برجیس احمد نے قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظلم اور جبر کے ہتھکنڈوں کے ذریعے ہمارا راستہ نہیں روکا جاسکتا۔ سید رشید احمد پر قاتلانہ حملہ سانحہ12 مئی کا تسلسل ہے شہر میں امن وامان تباہ کرنے والوں کو پرویز مشرف کی سرپرستی حاصل ہے۔ پرویز مشرف کی موجودگی میں ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آغا خان اسپتال میں جماعت اسلامی ضلع وسطی کے نائب امیر کی عیادت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ جماعت اسلامی ضلع شرقی کے امیر نصر اللہ خان شجیع، ضلع وسطی کے سابق امیر محمد مسلم، مسلم پرویز ، فاروق نعمت اللہ ، ڈاکٹر تبسم جعفری اور نسیم صدیقی سمیت جماعت اسلامی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ برجیس احمد نے کہا کہ سانحہ 12 مئی کے ذمہ داروں کی پیٹھ ٹھونکنے والوں کے منہ کو عوام کا خون لگ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں اور پرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، سید رشید احمد پر قاتلانہ حملہ کر کے ہمیں اشتعال دلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس سے قبل جماعت اسلامی سے وابستہ درجنوں افراد کو شہید کیا جا چکا ہے لیکن اب تک کوئی ایک قاتل گرفتار نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ قاتلوں کو حکمرانوں کی سرپرستی حاصل ہے۔
ابو کاشان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پولیس, لوگ, موٹر سائیکل, موقع, اللہ, امیر, اسلامی, خون, خلاف, خان, راستہ, شہر, صدیقی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وسائل پر پہلا حق اس علاقے کا ہے، حکم امتناع کے باعث پنجاب کی صنعتوں کو گیس بند کرنا پڑی، وزیراعظم گلاب خان خبریں 0 25-02-11 07:18 AM
دوسری شادی، اور ہم مرد شاہ جی 90 گپ شپ 38 27-06-09 03:51 AM
ڈنمارک کے سفیرکی دفترخارجہ طلبی، متنازع کارٹون کی اشاعت پر احتجاج عبدالقدوس خبریں 1 20-02-08 05:59 AM
ہربھجن سنگھ کیس کی سماعت آج ہوگی، میچ ریفری عبدالقدوس کھیل اور کھلاڑی 0 06-01-08 08:45 AM
خدا کیلئے اور محبتاں سچیاں “نے فلمی صنعت کو نئی زندگی بخشی، غزالہ کنول عبدالقدوس فلمی دنیا 1 27-10-07 10:37 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:19 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger