| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات |
درجہ بندی:
|
ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
ٹھیک پچھہتر سال پہلے جرمنی میں نازیوں نے ہزاروں کتابوں کو جلایا تھا۔ اس سلسلے میں سنیچر کو جرمنی کے مختلف شہروں میں تقریبات منعقد کی گئی ہیں۔
پچھہتر سال قبل اسی روز مشہور نفسیات داں سگمنڈ فرائیڈ اور کارل مارکس جیسے معروف مصنفوں کی کتابوں کو یہ کہہ کر جلا دیا گیا تھا کہ یہ یہودی سوچ سے متاثر ہیں، نا کہ جرمن کردار سے۔ بی بی سی کے نامہ نگاروں نے اس دن کے حوالے سے مختلف مراسلوں میں بتایا ہے کہ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں پچھہتر سال پہلے جس مقام پر ہزاروں کتابوں کو جلایا گیا تھا وہیں سنیچر کو سکول کے بچوں نے انہی کتابوں کے اقتباسات اور نظمیں پڑھیں۔ مئی انیس سو تینتیس میں نازیوں نے برلن اور دوسرے شہروں میں دسیوں ہزار کتابوں کو لائبریریوں اور لوگوں کے گھروں سے ضبط کر کے باہر سڑکوں پر جلا دیا تھا۔ کتابیں جلانے والے ان لوگوں کا کہنا تھا کہ ’یہ کتابیں فرسودہ ہیں، جرمن تہذیب سے مطابقت نہیں رکھتیں اور یہودی سوچ سے بہت زیادہ متاثر ہیں‘۔ جن مصنفوں کی کتابیں جلائی گئیں، ان میں تحلیلِ نفسی کے بانی سگمنڈ فرائیڈ، کمیونیزم کے بانی کارل مارکس، ناول نگار ٹامس مان اور امریکی مصنف ارنسٹ ہیمنگوے شامل تھے۔ اسی روز انیسوین صدی کے معروف یہودی جرمن شاعر ہنرخ ہائین کی کتابیں بھی جلائی گئیں جنہوں نے سو سال پہلے اپنی ایک نظم میں یہ پیشن گوئی کی تھی کہ ’جہاں آج وہ کتابیں جلا رہے ہیں، وہیں ایک دن انسانوں کو بھی جلایا جائے گا‘ اور نازی جرمنی میں یہی ہوا۔ انیس سو تینتیس میں کتابوں کو برباد کیا گیا اور اس کے کچھ ہی سال بعد تقریباً ساٹھ لاکھ انسانوں کو ہولناک حالات میں موت کا نشانہ بنایا گیا۔
__________________
![]() |
|
|
|
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 19
مراسلات: 5,770
کمائي: 82,444
شکریہ: 2
2,016 مراسلہ میں 3,241 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اچھا لکھا ھے اپ نے۔
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 268
کمائي: 266
شکریہ: 1
68 مراسلہ میں 89 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اچھا لکھا ھے اپ نے۔
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| کتابوں, موت, آج, بچوں, سال, صدی |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ہم غیروں سے نہیں اپنے ہی میرجعفروں اور میرصادقوں سے مارے جاتے ہیں، جسٹس رمدے | گلاب خان | خبریں | 4 | 11-06-11 01:45 AM |
| ملک کے اکثر علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برف باری، رابطہ سڑکیں بند، لوگ گھروں میں محصور | گلاب خان | خبریں | 4 | 14-02-11 12:52 PM |
| ہاکی کے ”گلابوں “ کا پیر محل میں منوں پھولوں سے استقبال | جاویداسد | خبریں | 1 | 20-12-10 07:51 PM |
| ::: محراب پور ٹرین حادثہ،ہلاکتیں سیکڑوں تک پہنچنے کا خدشہ،ہزاروں مسافر ٹرینوں میں محصور،کھانا پانی ختم ::: | ابو کاشان | خبریں | 0 | 24-12-07 12:01 AM |
| وکلاء تنظیموں نے پی سی او ججوں کے سوشل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا،ملک بھر کے وکلاء،ماتحت عدالتوں میں روزانہ ایک گھنٹے ہڑتال کر یں گے | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 06-12-07 10:00 AM |