کالاباغ کی حمایت نہیں کر ینگے،9اپریل کے ملزمان کو عبرتناک سزا دینگے،قائم ع
کالاباغ کی حمایت نہیں کر ینگے،9اپریل کے ملزمان کو عبرتناک سزا دینگے،قائم ع
کالاباغ کی حمایت نہیں کر ینگے،9اپریل کے ملزمان کو عبرتناک سزا دینگے،قائم علی شاہ
لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس اتوار کو ہوگا جس میں نو اپریل کے واقعات کی تحقیقات اور متحدہ قومی موومنٹ سے ہونے والے مذاکرات کے متعلق غور کیا جائے گا جبکہ صوبائی کابینہ میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔وہ ہفتے کی دوپہر گڑھی خدا بخش بھٹو میں صوبائی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید ،ذوالفقار علی بھٹو ،میرمرتضیٰ بھٹو اور شاہ نواز بھٹو کے مزاروں پر فاتحہ خوانی اور پھول چڑھانے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ نو اپریل کے واقعات کی تحقیقات کی جارہی ہے اورتحقیقات مکمل ہونے کے بعد تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے نشاندہی کیے جانے والے ملزمان کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے گی۔صوبائی حکومت سندھ میں امن و امان کے قیام کو ترجیحی طور پر درست کرنا چاہتی ہے اور اس سلسلے میں ہر قسم کے ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر سندھ سمیت تین صوبوں کو تحفظات ہیں اسی لیے ہم اس ڈیم کی تعمیر کی حمایت نہیں کرسکتے تاہم چاول کی کاشت کے دوران زرعی پانی کی مطلوبہ مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ صوبے سے بیروزگاری کے خاتمے، توانائی کے حصول اور دیگر مسائل پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں اور صوبائی کابینہ کی تشکیل کے بعد محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو مکمل کرنے کے لیے ترجیحات کا تعین کرلیا گیا ہے۔صوبائی کابینہ کو ان ترجیحات پر عمل کرنے کے لیے ہنگامی طور پر کام کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ محترمہ بینظیر بھٹو شہیدکے مزار پر قرآن خوانی کے بعد فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔اس موقع پر صوبائی پارلیمانی لیڈر پیر مظہر الحق، صوبائی وزرا ایاز سومرو، توقیر فاطمہ بھٹو، نادر مگسی، سیف اللہ دھاریجو، آغا سراج درانی، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، سسی پلیجو،شازیہ مری کے علاوہ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا اور دیگر رہنما موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے گڑھی خدا بخش بھٹو سے موئن جو دڑو ائرپورٹ جاتے ہوئے اچانک نوڈیرو اور لاڑکانہ شہر کا بھی دورہ کیا ۔اس موقع پر شہریوں ایک بڑی تعداد نے ان پر گل پاشی کی اور جئے بھٹو کے نعرے لگائے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|