| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
حکومت پاکستان نے فوجی سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کو اختیار دیا ہے کہ وہ مصدقہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر دہشت گردوں کو سرحد پار جانے سے روکنے کے لیئے فوری کارروائی کرسکیں گے۔
اس کے علاوہ گورنر سرحد کو قبائلی علاقوں میں تمام سرگرمیوں اور مصالحتی کوششوں کے لیئے چیف رابطہ کار مقرر کیا ہے۔ وہ وفاقی و صوبائی حکومتوں، اہم سیاسی رہنماؤں اور مقامی عسکری قیادت کے درمیان رابطے کا کام کریں گے۔ یہ فیصلے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں وزیر اعظم ہاؤس میں قبائلی علاقوں اور صوبہ سرحد میں شدت پسندوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں سے سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر غور کے لیئے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیئے گئے۔ اجلاس میں فوجی سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کے علاوہ گورنر سرحد اویس غنی، وزیر اعلی سرحد امیر حیدر خان ہوتی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر داخلہ رحمان ملک، مشیر برائے قومی سلامتی محمود علی درانی، وزیر ماحولیات حمید اللہ جان آفریدی، وزیر برائے سیفران نجم الدین خان اور خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ یہ اجلاس ایک ایسے وقت منعقد ہو رہا ہے جب صوبائی دارالحکومت پشاور میں شدت پسندوں کی آمد کے بارے میں بھی خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں حکومتی رٹ قائم کرنے اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وہ سیاسی عمل کے ذریعے شدت پسندی پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کرے گی تاہم ترقیاتی منصوبوں اور محدود طاقت کے استعمال سے بھی کام لیا جائے گا۔ اجلاس میں فوجی سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کو فوجی کارروائی کے مقام، مقدار اور تعین کا اختیار حاصل ہوگا۔ وہ عسکری کوشش کی سربراہی کریں گے۔ اعلیٰ فوجی حکام کی جانب سے اجلاس کے شرکاء کو مقامی طالبان کی جاری کارروائیوں اور ان کے ممکنہ اثرات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں جنڈولہ، کرم ایجنسی اور خیبر ایجنسی میں فوجی آپریشں اور دیگر آپشنز پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیٹو کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور حملوں سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی۔
__________________
![]() |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| پاکستان, وزیر, اللہ, امیر, اعلیٰ, خلاف, خان, طالبان, عسکری, صوبہ, صوبائی, صورتحال, صدارت |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| وفاقی وزراء نے ڈگریوں کی جانچ رکوانے کیلئے حکمت عملی ترتیب دیدی جانچ پڑتال کا عمل فیصلہ کن مرحلے میں | گلاب خان | خبریں | 0 | 14-07-10 03:53 AM |
| بے نظیر قتل: رحمن ملک اور بابر اعوان سے تفتیش نہیں ہوگی، صدر زرداری کا فیصلہ | گلاب خان | خبریں | 2 | 03-05-10 11:22 AM |
| تیرا فیصلہ | سیپ | شاعری اور مصوری | 2 | 11-01-09 09:29 AM |
| چناب کے پانی پر پاک بھارت کشیدگی شدت اختیار کرگئی‘ پاکستان کا ورلڈ بینک سے رجوع کرنے کا فیصلہ | ابن جلال | خبریں | 0 | 18-09-08 11:46 PM |
| مجلس عمل میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، اتوار کو مستقبل کے فیصلے کا امکان | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 06-12-07 10:08 AM |