واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ڈرونز ہمارا سب سے بڑا ہتھیار:جان مکین

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات درجہ بندی: موضوع  کی درجہ بندی:  1 ووٹ 4.00 اوسط ظاہری انداز
پرانا 08-01-10, 06:07 PM   #1
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,264
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ڈرونز ہمارا سب سے بڑا ہتھیار:جان مکین

ڈرونز ہمارا سب سے بڑا ہتھیار:جان مکین

امریکی سینیٹروں کے ایک وفد نے جمعہ کو پاکستان کے دورے کے اختتام پر ڈرون حملوں کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون ایک خوفناک دشمن کے خلاف امریکی فوج کو حاصل ہتھیاروں میں سب سے اہم اور موثر ہتھیار ہے۔

امریکی سینٹروں کے وفد نے جس کی قیادت سینٹر جان مکین کر رہے تھے، اسلام آباد سے روانگی سے قبل ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان کی حکومت کے ساتھ ان کی حکومت کا بعض معاملات پر اتفاق نہیں ہے۔

سینٹر جان مکین نے کہا کہ پاکستان کے صدر اور وزیراعظم سے ان کی ملاقاتوں میں ڈرون حملوں کے بارے میں ان کی بات چیت ہوئی ہے اور اس سلسلے میں امریکہ اور پاکستان میں کچھ اختلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم ہربات پر متفق نہیں ہیں، لیکن جیسا کہ میں کہہ چکا ہوں اور میری حکومت نے بھی کہاہے کہ ڈرون ایک اہم ہتھیار ہے جسے ہمیں ایک خطرناک اور ثابت قدم دشمن کے خلاف ضرور استعمال کرنا چاہیے۔‘

جان مکین نے مزید کہا کہ ان کی معلومات کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ایسے عناصر موجود ہیں کہ جن کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو وہ افغانستان جا کر امریکی اور نیٹو افواج پر حملے کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ یہ عناصر کابل حکومت کو کمزور کر کے افغانستان کو دوبارہ امریکہ اور مغرب پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنےکا گڑھ بنا لیں گے۔

ہم ہربات پر متفق نہیں ہیں، لیکن جیسا کہ میں کہہ چکا ہوں اور میری حکومت نے بھی کہاہے کہ ڈرون ایک اہم ہتھیار ہے جسے ہمیں ایک خطرناک اور ثابت قدم دشمن کے خلاف ضرور استعمال کرنا چاہیے۔



جان مکین نے ڈرون حملوں کے حوالے سے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر ڈرون حملوں سے مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہو سکے تو ابھی کوئی اور متبادل زیرِ غور نہیں ہے۔

پاکستان کی سرحدوں کے اندر امریکی فوج کی طرف سے زمینی کارروائی کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے، انھوں نے کہا کہ انھیں کسی بھی بریفنگ میں ابھی تک ایسی کسی تجویز کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا۔تاہم انھوں نے کہا کہ ’ایسی کارروائی ان کے خیال میں پاکستان حکومت اور فوج کے اتفاق اور مکمل تعاون کے ساتھ ہی ہونی چاہیے‘۔

امریکی سینٹروں کے اس وفد نے اسلام آباد میں قیام کے دوران صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور پاکستان فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی۔ صدر آصف علی زرداری سے جمعرات کو ملاقات کے دوران ڈرون حملوں کا معاملہ بھی زیرِ بحث آیا۔

پاکستان ڈرون حملوں میں شہری ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتا رہا ہے اور ان حملوں کو اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیتا رہا ہے۔ پاکستان ان خدشات کا بھی اظہار کرتا رہا ہے کہ ڈرون حملوں میں شہری ہلاکتوں سے شدت پسندوں کے لیے عوامی سطح پر ہمدردی پیدا ہو سکتی ہے اور شدت پسندوں کے خلاف فوجی کارروائیوں میں حکومت کو دشواری پیش آ سکتی ہے۔

بی بی سی اردو
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
محمد عاصم (16-01-11), مرزا عامر (30-01-11), عروج (13-01-11)
پرانا 08-01-10, 10:40 PM   #2
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,078
کمائي: 117,429
شکریہ: 14,670
4,078 مراسلہ میں 12,438 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہ لوگ ہمارے ملک میں آ کر ہمیں بتا رہے ہیں کہ ڈرون حملے ضروری ہیں۔ ہمارا کوئی وزیر وہاں جا کر ایسا کہہ سکتا ہے؟
ھارون اعظم آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (30-01-11), راجہ اکرام (08-01-10), عروج (13-01-11)
پرانا 08-01-10, 11:19 PM   #3
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,264
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہمارے وزیر کو تو وہ لوگ ائر پورٹ پر ہی جوتے تک اتروا کر چیکنگ کر د یتے ہیں
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
پاکستانی (07-02-10), ھارون اعظم (09-01-10), محمد عاصم (16-01-11), مرزا عامر (30-01-11), عروج (13-01-11)
پرانا 13-01-11, 08:40 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 39
مراسلات: 3,699
کمائي: 42,837
شکریہ: 11,456
2,252 مراسلہ میں 5,179 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
ہمارے وزیر کو تو وہ لوگ ائر پورٹ پر ہی جوتے تک اتروا کر چیکنگ کر د یتے ہیں
اللہ ھمارے دل مضبوط کرے مگر یہ تب ھو گا جب ھمیں اس ذاتِ کریمی پر اعتماد بڑھے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
عروج آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا
محمد عاصم (16-01-11), مرزا عامر (30-01-11), راجہ اکرام (29-01-11)
پرانا 16-01-11, 10:03 AM   #5
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,638
کمائي: 51,168
شکریہ: 5,036
1,496 مراسلہ میں 5,780 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہ ڈرون کچھ بھی نہیں ہیں اگر ان کفار کے ایجنٹ کام نہ کریں تو، اصل میں ہوتا یہ ہے کہ پہلے ان کفار کے ایجنٹ اس جگہ جہاں حملہ کروانا ہوتا ہے ایک چِپ لگاتے ہیں جس سے حملہ کی جگہ اور مزائل کو انفراریڈ شوائیں ملتی ہیں جس سے ٹارگٹ صحیح نشانہ بنتا ہے۔
اگر یہ ایجنٹ یہ کام نہ کریں تو اتنا نقصان نہ ہو مگر افسوس ہے ان نام نہاد مسلمانوں پر جو چند ڈالر کی حاطر اپنا ایمان ضائع کر رہے ہیں۔
__________________

یا اللہ پوری اُمتِ محمد علیہ السلام کو قرآن و سنت پر جمع کر دے آمین
http://muslim-islamicpoint.blogspot.com
محمد عاصم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (30-01-11), عبداللہ آدم (30-01-11)
پرانا 29-01-11, 11:15 PM   #6
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,264
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

چپ لگانے والوں کو تو نہیں روکا جا سکتا
لیکن ایک آزاد اور خود مختار ملک کی سرحدوں کی جب اس طرح خلاف ورزی ہو تو اس ملک کی حکومت ’’اگر آزاد ہو تو‘‘ انہیں روک سکتی ہے۔ اگر باز نہ آئیں تو علاج بھی کر سکتی ہے

گزشتہ دنوں افغانستان میں شاید حزب اسلامی نے تین ڈرون مار گرائے ہیں
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
محمد عاصم (03-02-11), مرزا عامر (30-01-11)
جواب

Tags
ہیں،, کوئی, کرتے, گئی, پاکستان, وزیراعظم, قدم, مکمل, منصوبہ, مطابق, معاملہ, امریکہ, اردو, اسلام, استعمال, بڑا, تجویز, ثابت, جواب, خلاف, عوامی, علی, عناصر, غور, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایک مشکل کشا ہتھیار ڈاکٹرنور گپ شپ 13 13-01-11 12:07 PM
سب سے طاقتور ہتھیار میاں شاہد دلچسپ اور عجیب 4 30-04-10 11:32 AM
تیرے عشق نچایا کرکے تھیا تھیا فرحان دانش گانے 2 30-11-09 05:20 PM
بلوچستان کے درندے:بلوچی تھیرم حیدر بلوچی فورمز 8 30-05-09 02:38 AM
دنیا کے خطرناک ہتھیار شیراز احمد گپ شپ 8 21-01-09 08:24 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:43 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger