واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ڈاکٹر قدیر جس سے ملنا چاہیں وہ ان سے مل سکتا ہے،ان کے اسٹیٹس میں تبدیلی نہیں کی جارہی ،جنرل قدوائی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-02-08, 03:42 AM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,131
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default ڈاکٹر قدیر جس سے ملنا چاہیں وہ ان سے مل سکتا ہے،ان کے اسٹیٹس میں تبدیلی نہیں کی جارہی ،جنرل قدوائی

ڈاکٹر قدیر جس سے ملنا چاہیں وہ ان سے مل سکتا ہے،ان کے اسٹیٹس میں تبدیلی نہیں کی جارہی ،جنرل قدوائی

ڈاکٹر قدیر جس سے ملنا چاہیں وہ ان سے مل سکتا ہے،ان کے اسٹیٹس میں تبدیلی نہیں کی جارہی ،جنرل قدوائی
اسلام آباد(رپورٹ، صالح ظافر) چےئرمین اسٹریٹجک پلاننگ ڈویژن لیفٹننٹ جنرل (ر) خالد احمد قدوائی نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کے ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے ملاقات پر کوئی پابندی نہیں ہے اور کوئی بھی جو ان سے ملنا چاہے وہ مل سکتا ہے۔اور چونکہ ہر پاکستانی ہی ان سے ملنا چاہے گا اس لئے واحد شرط یہ ہے کہ ڈاکٹر خان خود بھی مہمان سے ملنے کیلئے تیارہوں ۔دی نیوز کو انہوں نے بتایا کہ ” ڈاکٹر عبدالقدیر خان قابل احترام شخصیت ہیں اور ان کی اچھی طرح دیکھ بھال کی جارہی ہے۔ان کی صحت بہترین ہے، جنرل قدوائی دیگر حساس ذمہ داریوں کے علاوہ ملک کے اس ممتاز و قابل احترام سائنسدان کی سیکورٹی کے ذمہ دار ہیں۔وہ اسٹریٹجک اثاثوں کے حوالے سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بھر پور طریقے سے مسلح اور بھرپور تربیت یافتہ فوجی دستے کی قیادت کررہے ہیں، جنرل قدوائی نے بغیر کوئی لگی لپٹی رکھے واضح کیا کہ ایٹمی اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہیں کیونکہ حکومت نے جدید ترین اور ناقابل تسخیر کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم قائم کر رکھا ہے اور یہ اسی طرح کا نظام ہے جیسا ترقی یافتہ ممالک نے اپنا رکھا ہے۔اسٹریٹجک پلاننگ ڈویژن کے چےئر مین نے سینیٹر ایس ایم ظفر اور مشاہد حسین سید کے ان بیانات پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے مل چکے ہیں ۔ا پنے بیانات میں انہوں نے یہ اشارہ بھی دیا ہے کہ ڈاکٹرخان پر عائد پابندیاں جزواً اٹھا لی گئی ہیں اور انتخابات کے بعد انہیں مکمل طور پر آزاد کیا جا سکتاہے۔جنرل قدوائی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر خان کے اسٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جارہی اور یہ کہ انہیں ابتداء ہی سے مناسب انداز میں سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔دریں اثناء باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ انتخابات کے بعد ڈاکٹر خان کو چھوڑنے کے حوالے سے جوقیاس آرائیاں کی جارہی ہیں ان میں صداقت نہیں اور ڈاکٹر خان آج کل جس قسم کے حالات میں رہ رہے ہیں انہیں تبدیل کئے جانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ذرائع نے مزید کہا کہ اس معاملے کے بین الاقوامی سطح پر اثرات ہوں گے اور حکومت ایساکوئی اقدام نہیں کرے گی جس کے نتیجے میں مزید پیچیدگیاں پیدا ہوں۔ذرائع نے یاددہانی کرائی کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو زیرتحویل شخص کے طور پر پیش نہیں کیا جانا چاہئے، انہیں ہمیشہ سے ہی سخت سیکورٹی انتظامات کے تحت رکھا گیا، ان کے ارد گرد کی صورتحال ان کی سخت سیکورٹی کی متقاضی ہے اور سیکورٹی کی متعدد سمتیں ہیں۔ وزارت داخلہ کے ترجمانبریگیڈیئر (ر) جاوید اقبال چیمہ نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے اردگرد سے سیکورٹی ختم کرنے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس حوالے سے کسی بھی تبدیلی کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اس معاملے پر حکومتی سطح پر یا کسی اور بلند ترسطح پر کوئی مشاورت نہیں ہورہی ۔جہاں تک ان پر عائد پابندیاں ہٹالینے کا تعلق ہے مجھے اس پر شک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کے بعد اس حوالے سے کچھ پیشرفت ہو سکتی ہے اور میر ے خیال میں تبدیلیاں ہمیشہ آتی رہتی ہیں، تاہم موجودہ صورتحال میں اس قسم کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستانی, ڈاکٹر قدیر, نیوز, مکمل, موجودہ, منصوبہ, آج, بہترین, جاوید اقبال, خان, صورتحال, صالح, صحت, صداقت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اسٹیٹس عبدالقدوس قہقہے ہی قہقے 0 31-10-08 10:42 AM
بڑے خاندانوں کےلئے افطار پارٹیاں سٹیٹس سمبل اور فیشن بن گئیں ابن جلال خبریں 0 19-09-08 12:41 AM
آئی پی ایل قوانین: آئیکون پلیئرز کا اسٹیٹس ختم نہیں‌کیا جاسکتا محمدعدنان کرکٹ 0 14-05-08 10:20 PM
بھارت میں " بعض " کھلاڑی کنٹر ول میں نہیں تھے،ڈسپلن توڑنے والوں کو آئندہ قو می ٹیم میں جگہ نہیں ملے گی،نسیم اشر ف خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 17-12-07 03:50 PM
ڈرا کیلئے نہیں صرف جیت کیلئے میدان میں اتریں گے،یونس خان،کپتانی سے بھاگتا ہوں یہ میرا پیچھا نہیں چھوڑتی خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 08-12-07 09:13 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:50 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger