| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
| رائے شماری کا نتیجہ دیکھیں: کیا ڈاکٹر عافیہ کو امریکہ کے حوالے کرنے کا اقدام درست ت | |||
| ہاں |
|
1 | 100.00% |
| نہیں |
|
0 | 0% |
| معلوم ںہیں |
|
0 | 0% |
| ووٹ دینے والے: 1. آپ شائد اس میں ووٹ نہیں ڈال سکتے | |||
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے امریکہ میں زیر حراست ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکہ منتقلی کو غیر قانونی قرار دیا ہے اور اس بارے میں عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کے بارے میں جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس اجلاس میں بیرون ملک گرفتار پاکستانیوں کے بارے میں غور کیا گیا ہے۔
محکمہ خارجہ نے قائمہ کمیٹی کے اراکین کو بتایا ہے کہ اس وقت چھ ہزار تین سو سینتیس پاکستانی بیرون ملک جیلوں میں ہیں جن میں دو ہزار ایک سو پینتالیس منشیات ، دو ہزار آٹھ سو گیارہ دیگر مقدمات اور نو سو پینتیس پاکستانی امیگریشن کے حوالے گرفتار ہیں۔ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر طلحہ محمود کی صدارت میں ہوا ہے جس میں وزارت داخلہ نے کمیٹی کو بتایا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے حکومت نے امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن سے بات کی ہے۔ اس کمیٹی کے رکن سینیٹر ڈاکٹر عبدالمالک نے بی بی س کو بتایا ہے کہ آج اجلاس میں امریکہ میں زیر حراست ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بارے میں وزارت خارجہ کے حکام سے کہا گیا ہے کہ اس کا جائزہ لیں کہ کیا اس سلسلے میں بین الاقوامی عدالت انصاف سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں یہ بتایا گیا ہے کہ امریکہ اور افغانستان بین الاقوامی عدالت انصاف کے ساتھ وابستہ نہیں ہیں اس لیے دونوں ممالک شاید یہ فیصلہ تسلیم نہ کریں تاہم ماہرین سے اس کا جائزہ لینے کے لیے کہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں ان گیارہ پاکستانی طالب علموں کے بارے میں بھی بات کی گئی ہے جنہیں برطانیہ میں گرفتار کیا گیا تھا اور پھر وہ بے گناہ پائے گئے تھے۔ اس اجلاس میں اراکین کو بتایا گیا ہے کہ حکومت نے عافیہ صدیقی کے وکلا کی خدمات حاصل کرنے کے لیے بیس لاکھ ڈالر کی منطوری دی ہے۔ اس کے علاوہ اس اجلاس میں عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے سفارتی اور قانونی طریقے استعمال کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ اجلاس کے بعد سینیٹر طلحہ محمود نے ذرائع ابلاغ سے باتیں کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اگر پاکستانی عوام کے ساتھ اچھے روابط رکھنا چاہتا ہے توعافیہ صدیقی کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب عافیہ صدیقی کو امریکہ کے حوالے کیا گیا تھا تو اس وقت کے وزیر داخلہ اور سیکرٹری داخلہ کو بھی آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا گیا ہے۔ ـــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــــــــ بی بی سی۔ |
|
|
|
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2009
مراسلات: 1,445
کمائي: 26,937
شکریہ: 2,789
962 مراسلہ میں 1,962 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ھارون بھائی ہم تو دُعا ہی کر سکتے اللہ ہماری بہن کو گھر لے آے
|
|
|
|
| عامرشہزاد کا شکریہ ادا کیا گیا | ھارون اعظم (01-11-09) |
|
|
#3 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
خوشی تو اس وقت ہوگی جب ڈاکٹر عافیہ کے مجرم سزا پائیں۔
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 625
کمائي: 11,683
شکریہ: 0
344 مراسلہ میں 656 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم اور يو – ايس – اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کے ممبر کی حيثيت سے ميرا سرکاری يا دفاعی وکيلوں کی اس ٹيم سے کوئ تعلق نہيں جو اس کيس سے منسلک ہيں، نہ ہی ميں اس کيس کے واقعات کا چشم ديد گواہ ہوں۔ اس حوالے سے ڈاکٹر عافيہ صديقی کے کيس سے متعلق سرکاری الزامات کی سچائ، ممکنات اور مختلف زاويوں پر ميری بحث بے معنی ہے۔
يہ کام سرکاری اور ڈاکٹر عافيہ صديقی کے وکيلوں کا ہے کہ وہ اس چارج شيٹ کو ثبوتوں کی روشنی ميں صحيح يا غلط ثابت کريں۔ ميں اس موضوع پر جو بھی بات کروں گا، وہ صرف ميری ذاتی راۓ اور قياس پر مبنی ہو گی جس سے کوئ مقصد حاصل نہيں ہو گا۔ سب سے اہم بات يہ ہے کہ ڈاکٹر عافيہ صديقی کو عدالت ميں پيش کر ديا گيا ہے۔ انھيں اپنے وکيلوں کی مدد سے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا پورا موقع ملے گا۔ کچھ دوستوں نے اس خدشے کا اظہار بھی کيا ہے کہ انھيں امريکی عدالت سے انصاف نہيں ملے گا۔ امريکہ کے سخت ترين نقاد بھی عمومی طور پر يہ بات تسليم کرتے ہيں کہ امريکی ميں انصاف کا نظام غير جانب دار اور آزاد ہے۔ ماضی قريب اور بعيد سے ايسی کئ مثاليں دی جا سکتی ہيں کہ امريکی حکومت اور امريکی ملٹری کے انتہائ اہم اہلکاروں کو عدالتی کاروائ کا سامنا کرنا پڑا ہے اور الزامات ثابت ہونے پر انھيں سزائيں بھی ہوئ ہيں۔ ميں آپ کو يقين دلاتا ہوں کہ اس کيس کے حوالے سے بھی انصاف کے تقاضے پورے کيے جائيں گے۔ فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ digitaloutreach@state.gov U.S. Department of State |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے Fawad کا شکریہ ادا کیا | فاروق سرورخان (03-11-09), ھارون اعظم (03-11-09) |
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() |
امریکی عدالتی اداروں کی کارکردگی قابل فخر ہے۔ یہاں ہر شخص کو مکمل انصاف ملتا ہے۔
|
|
|
|
| فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا گیا | ھارون اعظم (03-11-09) |
|
|
#6 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
اسی لئے تو ڈاکٹر عافیہ کو انصاف کے لئے امریکہ لے جایا گیا!!!
|
|
|
|
| ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا | فاروق سرورخان (04-11-09) |
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() |
جی ایسا کرنا بہت ضروری تھا، پاک۔نیٹ پر سب متفق ہیں کہ پاکستان میں عدل و انصاف کا کوئی تصور نہیں۔ آپ بالکل صحیح سمجھے۔
__________________
فاروق سرور خان ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف |
|
|
|
| فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا گیا | ھارون اعظم (04-11-09) |
|
|
#8 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
ایسے انصاف کے کیا کہنے، جو سالوں بغیر مقدمہ چلائے قید میں رکھے، بدترین تشدد کا نشانہ بنائے، زندگی تباہ کردے۔ میری تو اللٰہ سے یہی دعا ہے کہ ایسے انصاف سے ان لوگوں کو بھی اپنی امان میں رکھے جو اس انصاف کی تعریف میں حد سے آگے نکل گئے ہیں۔ آمین۔
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا | فاروق سرورخان (04-11-09), سحر (05-11-09) |
![]() |
| Tags |
| digital, email, fawad, کلنٹن, واقعات, وزیر, مکمل, موقع, منتقلی, آج, اللہ, امریکہ, بھائی, دُعا, عوام, عمومی, عافیہ, عالمی, عدالت, عدالتی, غور, غلط, صدیقی, صدارت, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| غیرت کہاں گئی ؟ | sahj | اسلام اور عصر حاضر | 14 | 20-11-09 05:09 PM |
| ضرورت کے بغیر وضوءکی فضیلت | sahj | عبادات | 0 | 03-10-09 11:51 PM |
| گھر جب بنا لیا ترے در پر کہے بغیر | The Great | شعر و شاعری | 5 | 14-09-09 03:09 PM |
| نیوزی لینڈ نے سینئر کھلاڑیوں کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کرنے کی پالیسی اختیار کی ،اسٹیفن فلیمنگنیوزی لینڈ نے سینئر کھلاڑیوں کو غیر یقی | عبدالقدوس | کرکٹ | 0 | 29-10-07 11:48 AM |