واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


چین نے ’نیو یارک ٹائمز‘ کے تحقیق کار کو رہا کر دیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-09-07, 02:04 PM   #1
ناظم اعلی
 
پاکستانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 24
مراسلات: 4,509
کمائي: 53,826
شکریہ: 8,643
2,599 مراسلہ میں 6,421 بارشکریہ ادا کیا گیا
پاکستانی کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default چین نے ’نیو یارک ٹائمز‘ کے تحقیق کار کو رہا کر دیا

چین نے ’نیو یارک ٹائمز‘ کے تحقیق کار کو رہا کر دیا

چین نے ’نیو یارک ٹائمز‘ کے تحقیق کار کو رہا کر دیا

September 15, 2007



اخبار’دِی نیو یارک ٹائمز‘کے ایک تحقیق کار کو چینی جیل سے رہائی دے دی گئی ہے جِن کو تین سال پہلے ریاستی رازفاش کرنے کے الزام میں قید کر دیا گیا تھا۔



بیجنگ کے قید خانے سے باہر آتے ہوئے زھاؤ یان کو آج ہفتے کے دِن دوستوں اور خاندان نے خوش آمدید کہا۔



تحقیق کار کو 2004ء میں ایک خبر دینے پر قید کیا گیا تھا جِس میں اِس بات کا امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ اُس وقت کے صدر جیانگ زیمن ملک کی افواج کے سربراہ کے طور پر ریٹائر منٹ پر جا سکتے ہیں۔ اُس وقت، مسٹر جیانگ کی ریٹائرمنٹ صیغہ راز میں رکھی گئی تھی۔



زہاؤ پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اُس نے ریاستی راز فاش کیا ہے۔بعد میں ناکافی ثبوت کی بنا پر چینی عدالت نے اِن الزامات کو مسترد کر دیا۔ تاہم 2006ء میں زھاؤ پر دھوکہ دہی کا ایک غیر متعلقہ الزام عائد کرکے تین برس کے لیے قید کی سزا سنا دی گئی تھی۔



اُنہوں نے اِن الزامات کو مسترد کیا تھا۔


’دِی نیو یارک ٹائمز‘ کے بیجنگ کے بیورو میں شامل ہونے سے پہلے، زہاؤ چین کے دیہی مسائل کے بارے میں لکھا کرتا تھا۔



انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپوں کا کہنا ہے کہ اُن کے خلاف مقدمہ سیاسی بنیادوں پر قائم کیا گیا تھا جِس کا مقصد صحافیوں کو دبانا، اور اُن لوگوں کو خاموش کرانا ہے جو حکومت کو چیلیج کرتے ہیں۔



صحافیوں کی تنظیم ’رپورٹرز وداؤٹ بارڈرز‘ کے مطابق کم از کم 35 ایسے عامل صحافی ہیں جو اپنے پیشے کی بجا آوری کی بناء پر اس وقت چین میں قید کاٹ رہے ہیں۔



ایک اور تنظیم،’ کمیٹی ٹو پروٹکٹ جرنلسٹس‘ کا کہنا ہے کہ 2006ء میں چین دنیا کے اُن ملکوں میں شمار کیا گیا، جہاں سب سے زیادہ تعداد میں صحافیوں کوقید میں رکھا جاتا ہے۔
__________________
جاؤں صدقے سوہنے کلمے والے توں سوہنے نبی امت دے رکھوالے توں
پاکستانی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 16-09-07, 02:46 PM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,128
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

چین زندہ باد ہے وہ بھی بڑے استاد ہیں‌اپنے خلاف کوئی بات شائع نہیں‌ ہونے دیتے
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
قید, چین, مسائل, آج, الزام, استاد, جیل, خوش, خلاف, خبر, سال, عدالت, صحافیوں, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پریڈ کرنے والے انڈین فوجیوں کے گھٹنے جواب دے گئے ۔ ڈھیلی ڈھالی پریڈ جاویداسد خبریں 20 17-11-10 06:22 AM
نیو اردو ناولز، نیو بکس (all in PDF format) افتخاراحمد کتاب گھر 19 09-05-10 02:09 PM
جیو آئندہ ماہ سے 3/ نئے پروگرام شروع کریگا کراچی(جنگ نیوز) جیو ٹی وی نے ہم عبدالقدوس خبریں 1 22-06-08 10:24 PM
یو ٹیوب سے ویڈ یو کیسے ڈاون لوڈ کریں aazamiqbal Ask Experts ماہرین کی رائے 22 01-05-08 03:46 PM
نشریات معطل کرکے صرف جیو نہیں، پوری قوم پر پابندی لگائی گئی ہے ،بینظیر بھٹو کی جیو کے دورے کے موقع پر گفتگو خرم شہزاد خرم خبریں 0 20-11-07 10:18 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:35 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger