چینی سائنس دان چاند کی سطح کا تفصیلی نقشہ تیار کریں گے
چینی سائنس دان چاند کی سطح کا تفصیلی نقشہ تیار کریں گے
چینی سائنس دان چاند کی سطح کا تفصیلی نقشہ تیار کریں گے:
August 11, 2007
چینی عہدے داروں نے اعلان کیا ہے کہ وہ چاند کے بارے میں اپنے ملک کے ائندہ کے تحقیقاتی پروگرام کے دوران چاند کی سطح کے ایک نقشے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ۔
چینی سرکاری میڈیا نے جمعے کے روز پراجیکٹ کے چیف سائنٹسٹ اویانگ زی یوان کے حوالے سے بتایا کہ چین زمین پرچاند کی سطح سے بالآخر نمونے لانے سے قبل اس کی سطح کے ایک ایک انچ کے سروے کا خواہاں ہو گا۔
اویانگ نے اس ہفتے جنوب مغربی چین میں ایک کانفرنس کو بتایا کہ سائنسدان ہیلیم کی مخصوص قسم، ہیلیم تھری کی مقدار کے بارے میں تحقیق کر رہے ہیں جس کے بارے میں خیال ہے کہ چاند پر اس کی بڑی مقدارموجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عنصر جوہری فیوژن کے ذریعے جوہری توانائی حاصل کرنے کے لئے ایک دیرپا، مستحکم ، محفوظ، صاف اور سستا مواد ہے ۔
چین کا انسان کے بغیر یہ تحقیقی پراجیکٹ تین حصوں پرمشتمل ہے جس میں چاند کے ارد گرد چکر کاٹنا ،اس کی سطح پراترنا اورزمین پر واپس آنا شامل ہے۔
__________________
جاؤں صدقے سوہنے کلمے والے توں سوہنے نبی امت دے رکھوالے توں
|