چیف جسٹس بحالی کیس میں میری وجہ سے ایمرجنسی کیوں نہیں لگی، جسٹس رمدے
چیف جسٹس بحالی کیس میں میری وجہ سے ایمرجنسی کیوں نہیں لگی، جسٹس رمدے
چیف جسٹس بحالی کیس میں میری وجہ سے ایمرجنسی کیوں نہیں لگی، جسٹس رمدے
لاہور (ریاض شاکر) پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے سپریم کورٹ کے جسٹس خلیل الرحمن رمدے نے کہا ہے کہ چیف جسٹس بحالی کیس میں میری وجہ سے ایمرجنسی کیوں نہیں لگی، عدلیہ اور حکومت کے درمیان ٹکراؤ کی فضا مفادپرست اور ملک دشمن عناصر نے بنائی تھی۔ چودھری شجاعت حسین نے امریکہ سے جو بیان جاری کیا وہ سب کو پتہ ہے ، تب بھی میں نے اس پر تنقید کی تھی۔ چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری اور صدر پرویز مشرف کے درمیان کوئی دشمنی نہیں تھی۔ ”جنگ“ کو خصوصی انٹرویو میں جسٹس خلیل رمدے نے اٹارنی جنرل پاکستان کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ میں نے کیا اور جو کچھ کرنے سے انکار کیا، مجھے اس پر فخر ہے۔ راہ حق پر چلنے والے مسافروں کو بڑی بڑی قربانیاں دینا پڑتی ہیں اور اگر ملک و قوم کی خاطر مجھے جھنڈے والی گاڑی کے بغیر ننگے پاؤں بھی چلنا پڑا تو ضرور چلوں گا۔ ایک سوال پر جسٹس رمدے نے کہا کہ جب چیف جسٹس پاکستان کی بحالی کا کیس زیرسماعت تھا اور میں آبزرویشنز دیتا تھا تب ملک میں میری وجہ سے ایمرجنسی کیوں نہیں لگی۔ یہ صدر کی اہلیت کے کیس کی سماعت کے دوران ہی کیوں لگائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ پر آنے والی مصیبت کا میں کسی کو ذمہ دار نہیں سمجھتا، اس کا فیصلہ تاریخ کرے گی۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|