واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


::: چار سدہ:عید کے اجتماع میں خود کش حملہ،54 نمازی جاں بحق :::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-12-07, 12:00 AM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Karachi -Pakistan
مراسلات: 591
کمائي: 1,824
شکریہ: 100
112 مراسلہ میں 243 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ::: چار سدہ:عید کے اجتماع میں خود کش حملہ،54 نمازی جاں بحق :::

::: چار سدہ:عید کے اجتماع میں خود کش حملہ،54 نمازی جاں بحق :::

چار سدہ۔۔۔۔۔۔۔ سابق وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ کے آبائی علاقے ضلع چار سدہ کے مقام شیر پاؤ کی جامع مسجد میں نماز عید کے دوران خودکش حملہ میں 54 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حملہ سابق وزیر داخلہ آفتاب شیر پاؤ کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا اور تخریب کاری میں پانچ سے چھ کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق آفتاب شیر پاؤ کے آبائی گاؤں شیرپاؤ کی جامع مسجد میں عید کی نماز ادا کی جارہی تھی۔ اس دوران تقریباً ساڑھے آٹھ بجے صبح دوسری رکعت کے دوران نمازیوں کی آٹھویں صف میں دھماکہ ہوا۔ واقعے میں متعدد نمازی جاں بحق اور درجنوں شدید زخمی ہوئے۔ بیشتر جاں بحق افراد کی میتیں ان کے اہل خانہ اپنے ساتھ لے گئے۔ دھماکے کے وقت آفتاب شیر پاؤ اور ان کے بڑے بیٹے سابق رکن سرحد اسمبلی سکندر خان شیر پاؤ بھی موجود تھے، تاہم دونوں حملے میں محفوظ رہے۔ آفتاب شیر پاؤ کا چھوٹا بیٹا مصطفیٰ اور بھتیجا دل آرام بھی زخمیوں میں شامل ہے۔ 62 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا گیا جہاں دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ دیگر زخمیوں کو چار سدہ اور تنگی کے ہسپتالوں میں لایا گیا۔ پشاور اور چار سدہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ڈی پی اور چار سدہ فیروز شاہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ مسجد میں سیکورٹی کے تسلی بخش انتظامات کیے گئے تھے اور دروازے پر میٹل ڈی ٹیکٹر (detector) لگایا گیا تھا۔ جس کا آپریٹر غالب شاہ بھی جاں بحق ہونے والے افراد میں شامل ہے۔ دہشت گردی کے وقت مسجد میں ایک ہزار سے بارہ سو نمازی موجود تھے۔ سیکرٹری داخلہ کمال شاہ نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ حملہ آفتاب شیر پاؤ کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔ ادھر صوبے میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ جاں بحق افراد کی نمازہ جنازہ ہفتہ کو تین بجے شیر پاؤ کے مقامی قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ بی بی سی کے مطابق ایک نامعلوم خودکش بمبار نے اپنے آپ کو بارود سے اس وقت اڑا دیا جب آفتاب احمد خان شیرپاؤ، ان کے صاحبزادے مصطفی شیر پاؤ اور گاؤں کے سیکڑوں افراد علاقے کی جامع مسجد میں نماز عید ادا کر رہے تھے۔ ضلع چار سدہ کے ڈسٹرک پولیس آفیسر فیروز شاہ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد پچاس سے زائد ہے۔ اس سے قبل وفاقی حکومت نے ہلاکتوں کی ابتدائی تعداد صرف اڑتیس بتائی تھی۔ ضلع چار سدہ کے علاقے عمر زئی کے پولیس سٹیشن، جس کی حدود میں دہشت گردی کی یہ واردات رونما ہوئی، کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے 20 افراد کی لاشیں چار سدہ کے علاقے تنگی کے ہسپتال پہنچائی گئیں، پانچ لاشیں پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال اور نو لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چار سدہ لے جائی گئیں۔ دھماکے میں سابق وزیر داخلہ آفتاب شیر پاؤ محفوظ رہے جبکہ ان کے بیٹے مصطفی شیر پاؤ کو زخم آنے کی وجہ سے پشاور ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ سابق وزیر داخلہ کی جان کو ممکنہ خطرے کے پیش نظر ان کے حجرے میں عید الاضحیٰ کی نماز کی ادائیگی کے لیے انتظامات کیے گئے تھے اور گذشتہ شام سے پولیس کے اہلکار علاقے میں تعینات کیے گئے تھے۔ تاہم جمعہ کی صبح انہوں نے اپنے حجرے کے بجائے علاقے کے عوام کے ساتھ گاؤں کی جامع مسجد میں نماز پڑھنے کو ترجیح دی۔ وہ آئندہ عام انتخابات میں ضلع چار سدہ سے قومی اسمبلی کی نشست کے لیے امیدوار ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد ہر طرف انسانی اعضا بکھر گئے اور درجنوں لاشیں مسجد کے صحن میں پڑی دیکھی گئیں۔ ضلع چار سدہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی کی سہولیات کی کمی کے باعث دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچایا گیا۔ سہ پہر تین بجے تک 35 ہلاک شدگان کے جنازے شیر پاؤ گاؤں کے قبرستان پہنچا دیے گئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں تین افراد کا تعلق قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بتایا جاتا ہے۔ دریں اثناء صدر پرویز مشرف نے چار سدہ کی مسجد میں نماز عید کے موقع پر دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی مسلمان ایسی وحشیانہ کارروائی کا تصور نہیں کرسکتا۔ دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں ضرور لایا جائے گا۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں صدر پرویز مشرف نے کہا کہ چار سدہ میں دہشت گردی سے معصوم نمازی جاں بحق ہوئے اور کوئی مسلمان ایسی کارروائی کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ مٹھی بھر انتہا پسند اپنے نظریات اکثریت پر مسلط کرنا چاہتے ہیں جو ناقابل قبول ہیں۔ صدر پرویز مشرف نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف کوششیں جاری رکھنے کا عزم دہرایا اور سیکورٹی اداروں کو ہدایت کی کہ دہشت گردی کی کارروائی کے ماسٹر مائنڈز کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ صدر مشرف نے واقعے میں جاں بحق افراد کے ورثا سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی، انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ جان محمد خان جمالی اور سینیٹ میں قائد ایوان وسیم سجاد نے بھی واقعے کی مذمت کی ہے۔
ابو کاشان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-12-07, 09:58 AM   #2
ناظم اعلی

 
Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 3,988
کمائي: 56,156
شکریہ: 3,011
1,428 مراسلہ میں 3,189 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ::: چار سدہ:عید کے اجتماع میں خود کش حملہ،54 نمازی جاں بحق :::

یہ بہت افسوسناک خبر ہے۔ دہشت گردی کے اس طرح کے غیر اسلامی واقعات نے ہمارے مذہب کو بہت نقصان پہنچایا۔ اور اب لوگ مسجدوں اور عید گاہوں میں نماز پڑھنے کےلئے جانے سے بھی کترانے لگے ہیں۔ یہ کیسا ستم ہے اور کس کی سازش ہے کہ مسلمانوں کے دلوں میں اپنے مذہب سے نفرت پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
__________________
Watch your thoughts; they become words. Watch your words; they become actions. Watch your actions; they become habits. Watch your habits; they become character. Watch your character; it becomes your destiny.
Zullu230 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
کمال, پولیس, پسند, واقعات, وزیر, لوگ, نفرت, نیوز, نماز, نظر, منتقل, مسجد, اسلام, اسلامی, بہترین, بچوں, خودکش, خودکش حملہ, خلاف, خبر, دھماکہ, دعا, عید, صحت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نام کی بازی ===نام بتائیں=== میاں شاہد گپ شپ 2615 01-07-11 11:58 PM
پاکستانی غازی کے بعد امریکی غازی (طنزیہ) جارڈ لونر فاروق سرورخان خبریں 0 13-01-11 06:53 AM
بتاؤ دل کی بازی میں سیپ شاعری اور مصوری 0 16-12-10 11:29 PM
پھر دو عیدیں: خیبر پختونخوا میں جمعہ اور ملک بھر میں عید ہفتے کو ہو گی جاویداسد خبریں 13 10-09-10 10:35 PM
سعودی عرب میں عید جمعہ کو ہو گی۔عیدکا چاند نظر نہیں‌آیا پاکستا ن کا چاند دیکھے گا جاویداسد خبریں 0 08-09-10 10:43 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:44 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger