واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پی سی او کیخلاف وکلاء کا احتجاج جاری،جیو کی نشریا ت کی بحالی کا مطالبہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-11-07, 10:38 AM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,129
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default پی سی او کیخلاف وکلاء کا احتجاج جاری،جیو کی نشریا ت کی بحالی کا مطالبہ

پی سی او کیخلاف وکلاء کا احتجاج جاری،جیو کی نشریا ت کی بحالی کا مطالبہ

لاہور (نمائندگان جنگ) ملک میں ایمرجنسی اور پی سی او کے نفاذکیخلاف وکلاء کااحتجاج جاری ہے،وکلاء نے جمعرات کو عدالتوں کابائیکاٹ کیااوربازوؤں پرسیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا۔ وکلاء نے مطالبہ کیا کہ جیو کی نشریات بحال کی جائے۔ ملک بھر کی طرح آج(جمعہ)کو پنجاب بھر کے وکلاء بھی مکمل ہڑتال اور عدالتی بائیکاٹ کریں گے۔اس بات کا اعلان پنجاب بار کونسل، سندھ بار کونسل اور سندھ ہائیکورٹ بارنے کیا ہے۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل سید محمد طیب ایڈووکیٹ نے بتایا کہ پنجاب بار کونسل کے فیصلہ کی روشنی میں صوبے بھر کے وکلاء ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف اور اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحبان کی بحالی کیلئے جمعہ کو (آج) مکمل طور پر عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔ دوسری جانب لاہورہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون کی صدارت میں ایمرجنسی کے نفاذ اور وکلاء کی گرفتاریوں اور رہائی کے بعد پہلا غیر رسمی اجلاس ہوا اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال وکلا کی گرفتاریوں، اسلام آبادہائیکورٹ کے قیام اور بعض وکلاء کو رہا نہ کرنے کے معاملات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے قیام کومسترد کرتے ہوئے اسے حکومت کی جانب سے عدلیہ اور وکلاء کو تقسیم کرنے کی سازش قرار دیا۔ اجلاس میں جیو نیوز سمیت دیگر چینلوں پر پابندیوں کی بھی مذمت کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وکلا جدوجہد کو مزید موثر بنانے کیلئے ہائیکورٹ بارکے جنرل ہاؤس کا اجلاس پیر26 نومبر کو صبح ساڑھے دس بجے ہوگا جس کے بعد وکلاء احتجاجی جلوس نکالیں گے۔ لاہور ہائیکورٹ میں جمعرات کو بھی پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججوں کے سامنے پیش نہ ہونے کا سلسلہ جاری رہا۔علاوہ ازیں چکوال سے نمائندہ جنگ کے مطابق جمعرات کو چکوال کی عدالتوں میں مکمل ہڑتال رہی اورچکوال، چوآسیدن شاہ اور تلہ گنگ کی عدالتوں میں وکلاء نے مکمل بائیکاٹ کیا۔گوجرانوالہ سے نمائندہ جنگ کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام ایمرجنسی کے نفاذ کیخلاف وکلاء نے مکمل ہڑتال کی، عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور ایک احتجاجی ریلی نکالی۔پولیس نے وکلاء کو گوندلانوالہ چوک تک ریلی لے جانے کی اجازت نہ دی ۔ اس دوران وکلاء نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی، وکلاء نے سیاہ پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ بازؤں پر وکلاء نے سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔ قبل ازیں بار روم میں احتجاجی اجلاس سے صدر بار الیاس ریحان، سابق صدر بار پرویز احمد اوٹھی، سیکرٹری بار عامر باگڑی نے کہا کہ وکلاء آئین کی بحالی عدلیہ کی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ساہیوال سے نمائندہ جنگ کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء نے جیو سمیت نجی چینلز پر پابندی، ایمرجنسی کیخلاف ڈسٹرکٹ بار سے قائم مقام صدر بار طارق افضل شاہ کھگہ، جنرل سیکریٹری میاں اسلام الحق، طاہر بشیر چودھری، عبدالمتین چودھری کی قیادت میں جلوس نکالا اور صحافیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پریس کلب گئے۔ دریں اثناء وکلاء نے مکمل ہڑتال کی بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھی اور بار روم پر سیاہ پرچم لہرایا ۔پشاور ہائیکورٹ میں منعقد ہونے والے لائرز کنونشن میں متعدد مطالبات کئے گئے جن میں جیوسمیت نجی ٹی وی چینلز سے پابندی ہٹانے کامطالبہ بھی شامل ہے۔کنونشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ8 جنوری کو ہونے والے انتخابات کا بائیکاٹ کریں۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
نیوز, مکمل, آج, احتجاج, اسلام, اعلیٰ, صوبے, صورتحال, صبح, صحافیوں, صدارت, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سی پی یو wajee قہقہے ہی قہقے 3 13-12-10 08:32 PM
لوگوں کو پسند کا چینل دیکھنے کی آزادی دی جائے، سی پی این ای کراچی ( جنگ نیوز) ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد میڈیا اور جیو پر پابندیوں کو آج عبدالقدوس خبریں 0 07-12-07 09:27 AM
آپ کسی بھی فلیش ڈرائیو کو ونڈوز 98 پر چلا سکتے عبدالقدوس آئیں کمپیوٹر سیکھیں 18 16-11-07 09:15 PM
صورتحال بہتر ہوتے ہی ایمرجنسی اٹھالی جائے گی،اسمبلیوں کی مدت میں توسیع مشاورت سے ہوگی،شوکت عزیز عبدالقدوس خبریں 0 05-11-07 08:48 AM
جنرل پرویز کا تیسری مدت کیلئے صدر بننا آئین کی خلاف ورزی ہوگی،ابھی پہلی مدت کا تعین کرنا باقی ہے،جسٹس عباسی عبدالقدوس خبریں 0 25-10-07 08:16 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:02 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger