واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پیچیدہ حالات میں اندرونی وبیرونی چیلنجز اہمیت اختیار کر گئے،جنرل طارق مجید

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-08, 09:42 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,570
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default پیچیدہ حالات میں اندرونی وبیرونی چیلنجز اہمیت اختیار کر گئے،جنرل طارق مجید

پیچیدہ حالات میں اندرونی وبیرونی چیلنجز اہمیت اختیار کر گئے،جنرل طارق مجید

پیچیدہ حالات میں اندرونی وبیرونی چیلنجز اہمیت اختیار کر گئے،جنرل طارق مجید



کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل طارق مجید نے کہاہے کہ ملک نازک حالات سے گزر رہا ہے۔ اندرونی و بیرونی چیلنجز اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔ پاک بحریہ کی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اندرونی طور پر انتہا پسندی ، سیاسی و سماجی ڈھانچے کیلئے خطرہ ہے اور اس کی وجہ سے ملک کی نظریاتی جڑیں بھی کمزور ہورہی ہیں۔ قوم مسلح افواج کیلئے گرانقدر قربانیاں دے رہی ہے لہٰذا ہم پر لازم ہے کہ اس کے اعتماد پر پورا اتریں۔ ملکی سرحدوں کی حفاظت کے مقدّس فریضے کے ساتھ وطن عزیز کی نظریاتی سرحدوں کی نگہبانی بھی ضروری ہے۔ منوڑہ میں بحریہ کی 88 ویں آفیسرز کمیشن پریڈ کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے جنرل طارق مجید نے مزید کہا کہ درپیش بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم علاقائی اور بین الاقوامی افق پر وقوع پذیر ہونے والی تبدیلیوں سے آگاہ رہیں۔ انہوں نے کمیشن حاصل کرنے والے افسروں پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے سرانجام دیں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کریں۔ انہوں نے ٹیکنالوجی کے میدان میں ہونے والی تیز رفتار ترقی کے ساتھ ہم قدم رہنے کی ضرورت پر زور دیا کیونکہ مستقبل قریب میں بحری جنگ کا زیادہ تر انحصار جدید ٹیکنالوجی پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قوم مسلح افواج کی ضروریات پوری کرنے کیلئے گرانقدر قربانیاں دے رہی ہے لہٰذا ہم پر لازم ہے کہ ہم قوم کے اعتماد پر پورا اتریں اور اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں۔ قبل ازیں اپنے خطبہ استقبالیہ میں پاکستان نیول اکیڈمی کے کمانڈنٹ کموڈور محمد طاہر نے افسران کو دی جانے والی تربیت کے نمایاں پہلوؤں سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس مرتبہ پاس آؤٹ ہونے والی ٹرم 46افسران پر مشتمل ہے۔ بعدازاں مہمان خصوصی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹوں میں انعامات تقسیم کئے۔ مڈشپ مین محمد عدیل نصرت کو ان کی مجموعی بہترین کارکردگی پر اعزازی شمشیر عطا کی گئی۔ کیڈٹ توصیف اشرف کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی گولڈ میڈل دیا گیا جبکہ چیف آف نیول اسٹاف گولڈ میڈل بحرین کے کیڈٹ ابراہیم ناجی نے حاصل کیا۔
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاک, پاکستان, قدم, مجید, بہترین, خصوصی, رفتار, عزیز, صلاحیتوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
برسات کے موسم میں کھانے پینے میں احتیاط کی ہدایت Real_Light شعبہ طب 0 01-08-08 03:05 PM
خود کشیاں انتہائی تکلیف دہ ہیں،مہنگائی کے خاتمے کیلئے پیکج تیار کر رہے ہیں عبدالقدوس خبریں 0 17-04-08 08:14 AM
ارباب رحیم سمیت 8 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیلیں مسترد عبدالقدوس خبریں 0 09-12-07 04:54 PM
ڈرا کیلئے نہیں صرف جیت کیلئے میدان میں اتریں گے،یونس خان،کپتانی سے بھاگتا ہوں یہ میرا پیچھا نہیں چھوڑتی خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 08-12-07 09:13 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:37 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger