05-01-08, 10:03 AM
|
#1
|
|
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,570
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
پیپلز پارٹی کے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، میاں مٹھو
پیپلز پارٹی کے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، میاں مٹھو
پیپلز پارٹی کے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، میاں مٹھو
میرپور ماتھلیو (نامہ نگار) حلقہ 200 این اے سے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار میاں مٹھو اور حلقہ 7 پی ایس کے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سردار احمد علی پتافی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر غلط بیانی اور غیرذمہ دارانہ بیانات دیکر وفاق کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں ہم ان کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہیں جس میں انہوں نے شرپسند افراد کے ہاتھوں ہنگامہ آرائی میں غیرسندھیوں پر سندھ میں تشدد کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ میں رہنے والے تمام افراد چاہئے ان کا تعلق کسی بھی زبان یا صوبے سے ہے ان کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے۔ ہم نے 28 دسمبر کو ڈھرکی اور میرپور میں شرپسند افراد کی لوٹ مار کی اطلاع کے بعد ان کی املاک کا تحفظ کیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بعد میں پہنچے انہوں نے کہا پولیس بلاجواز چادر اور چہار دیواری کا تقدس پامال کر کے ہمارے ووٹروں کو ہراساں کر رہی ہے جس کی وجہ سے عوام میں مزید اشتعال پیدا ہوگا۔
|
|
|