واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پیپلز پارٹی کے امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائیں،تمام سیاسی جماعتوں نے بائیکاٹ کیا تو واپس لے لیں گے،بینظیر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-11-07, 10:13 AM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,770
کمائي: 2,338,605
شکریہ: 17,726
12,225 مراسلہ میں 28,393 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default پیپلز پارٹی کے امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائیں،تمام سیاسی جماعتوں نے بائیکاٹ کیا تو واپس لے لیں گے،بینظیر

پیپلز پارٹی کے امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائیں،تمام سیاسی جماعتوں نے بائیکاٹ کیا تو واپس لے لیں گے،بینظیر

کراچی (اسٹاف رپورٹر/ایجنسیاں) پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو نے کہا ہے کہ پارٹی امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائیں اگر تمام سیاسی جماعتوں نے بائیکاٹ کیا تو واپس لے لیں گے،انہوں نے کہا کہ ہم آئندہ عام انتخابات کیلئے احتجاجاً کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے کیونکہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ میدان خالی نہ چھوڑا جائے،جبکہ بے نظیر کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ مشترکہ حکمت عملی کیلئے دیگر جماعتوں سے مشاورت جاری ہے،بینظیر نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں فوجی آپریشن فوری روکا جائے اور عام معافی کا اعلان کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے معمر بلوچ رہنما اور مری قبائل کے رہنما نواب خیر بخش مری سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی یکجہتی کو خطرہ ہے۔بلوچستان میں بہت ظلم ہورہا ہے۔ بلوچستان اور دیگر علاقوں کے مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے تلاش کیا جائے۔ محترمہ بینظیر بھٹو نواب خیربخش مری کے صاحبزادے بالاچ مری کے ایک مسلح کارروائی میں جاں بحق ہونے کی اطلاع پر نواب خیر بخش مری سے ملاقات کیلئے ان کے داماد جاوید مینگل کی رہائش گاہ پہنچیں تھیں۔ نواب خیر بخش مری سے ملاقات کے بعد محترمہ بینظیر بھٹو بزرگ سیاستدان شیر باز مزاری کے گھر گئیں اور ان سے نواب اکبر بگٹی کی تعزیت کی اور دعا کی۔بینظیر بھٹو کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے اے ایف پی سے گفتگو کے دوران کہا کہ مشترکہ حکمت عملی کے حوالے سے دیگر جماعتوں سے مشاورت جاری ہے اور بہت جلد اس حوالے سے فیصلہ سامنے آجائے گا،انہوں نے کہا کہ جنرل پرویز کی نگراں حکومت کے تحت شفّاف انتخابات کی امید نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ چاہتے کہ انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ تمام جماعتوں کی جانب سے ہونا چاہیے تاکہ اس کی اہمیت ہو۔دریں اثناء پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن بے نظیر بھٹو نے بھارتی اخبار کو انٹرویو میں ایک سوال پر کہا کہ جمہوریت کی بحالی، قانون اور آئین کی حکمرانی ہمارا فوری منصوبہ ہے انہوں نے کہا کہ یہاں مزدور، کسانوں، بزرگ شہریوں اور مڈل کلاس لوگوں کو ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو کہ ان کے لئے فلاح و بہبود کا نظام لانے کے لئے پُرعزم ہو۔ ایک اور سوال پر بے نظیر نے کہا کہ پاکستان میں امن جمہوریت سے منسلک ہے جمہوریت کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا مجھے اُمید ہے کہ عالمی برادری پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی اور مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ عالمی برادری ہماری بحالی جمہوریت کی جدوجہد کے لئے حمایت کر رہی ہے انہوں نے کہاکہ میرے لئے سب سے بڑا نوبل انعام یہ ہے کہ جنوبی ایشیاء کے تمام لوگوں کے دلوں میں اپنے لئے محبت اور احترام کا جذبہ پیدا کر سکوں۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پاکستان, منصوبہ, محبت, مسائل, آپریشن, اکبر, اللہ, انعام, بے نظیر, تلاش, جلد, حل, دعا, صاحبزادے, صحافیوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پیپلز پارٹی میں نووارد توقیر ضیاء اپنے سیاسی مستقبل کے بارے میں بے یقینی کا شکار ابو کاشان خبریں 0 16-01-08 10:42 AM
لاہور: لانگ مارچ کیلئے پیپلز پارٹی کے سیاسی جماعتوں سے رابطے،رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن،50گرفتار عبدالقدوس خبریں 0 08-11-07 05:29 PM
بحا لیٴ جمہوریت کیلئے پیپلزپارٹی کے مختلف سیاسی جماعتوں ورہنماؤں سے رابطے عبدالقدوس خبریں 0 05-11-07 09:35 AM
ق لیگ کا پیپلزپارٹی مخالف جماعتوں کوایک پلیٹ فارم پرجمع کرنے کافیصلہ عبدالقدوس خبریں 0 29-10-07 09:56 AM
بےنظیر بھٹو 18اکتوبر کر پاکستان واپس آئیں گی: پیپلز پارٹی کا اعلان پاکستانی خبریں 1 15-09-07 11:08 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:28 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger