واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پیپلز پارٹی نے پہلے بھی ملک توڑا، اب بھی اسی ایجنڈے پر گامزن ہے،پر ویز الٰہی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-12-07, 10:05 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,570
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default پیپلز پارٹی نے پہلے بھی ملک توڑا، اب بھی اسی ایجنڈے پر گامزن ہے،پر ویز الٰہی

پیپلز پارٹی نے پہلے بھی ملک توڑا، اب بھی اسی ایجنڈے پر گامزن ہے،پر ویز الٰہی

پیپلز پارٹی نے پہلے بھی ملک توڑا، اب بھی اسی ایجنڈے پر گامزن ہے،پر ویز الٰہی



لاہور (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اگر بے نظیر کو اقتدار کی ہوس نہ ہوتی تو وہ تیسری مرتبہ وزیراعظم نہ بن سکنے کی شرط ختم کرانے کیلئے ہاتھ پاؤں نہ مارتیں۔ پیپلز پارٹی کی لیڈر بے نظیر بھٹو صرف اقتدار حاصل کرنے کیلئے کارکنوں کی قربانیاں دیکر پاکستان واپس آئی ہیں۔ وہ گزشتہ روز مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان اور ملتان کے مسلم لیگی ٹکٹ ہولڈروں اور پارٹی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو ہمیشہ کارکنوں کو دھوکا دیتی آئی ہیں اور آئندہ بھی یہی ہوگا،لیگی کارکن متحد ہو کرانتخابی مہم بھرپور طریقے سے چلائیں ۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ بے نظیر کو اقتدار کا لالچ ہے۔ ان کی پارٹی نے پہلے بھی ملک توڑا اور اب بھی اسی ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں۔ بے نظیر بھٹو ہمیشہ سے کارکنوں کو دھوکا دیتی آئی ہیں اور آئندہ بھی یہی ہوگا۔ اس کا ثبوت پیپلز پارٹی کے امیدواران کی حتمی فہرست سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کارکنوں کا کیا مقام ہے۔ بے نظیر کا یہ کہنا کہ وہ انتخابات میں بطور احتجاج حصہ لے رہی ہیں کیونکہ وہ مفاہمت کی بجائے احتجاجی سیاست پر یقین رکھتی ہیں۔ اب جبکہ انتخابات سر پر ہیں اور وہ راہ فرار اختیار کرنا چاہتی ہیں تاکہ انتخابات میں ناکامی کی خفت سے بچا جا سکے۔ انہوں نے مسلم لیگی ٹکٹ ہولڈروں سے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ پاکستان کی بانی جماعت ہے اور ہمارا یہ اولین فرض ہے کہ ہم ملک اور قوم کی خدمت کریں اور معاشی تسلسل کو جاری رکھنے کیلئے انتخابات میں زیادہ سے زیادہ کامیابی حاصل کی جائے۔ تمام امیدوار اپنے اپنے حلقوں میں مسلم لیگی حکومت کے گزشتہ دور کے ترقیاتی کام بشمول تعلیم، صحت، زراعت اور دیگر شعبہ جات میں انقلابی اقدامات عام لوگوں کو بتائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگی کارکن متحد ہو کر اپنی پارٹی کی انتخابی مہم بھرپور طریقے سے چلائیں تاکہ مسلم لیگ کی حکومت دوبارہ اقتدار میں آ کر عام آدمی کی مزید خدمت کر سکے اور ترقی و خوشحالی کا سفر جاری و ساری رہ سکے۔
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فرض, پاکستان, وزیراعظم, آدمی, احتجاج, بے نظیر, خان, سفر, سیاست, صاف, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
میرے پی سی کے لیے مناسب اینٹی وائرس تجویز کیجیے عبیداللہ عبید سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 15 07-03-11 12:38 PM
پنجاب: پیپلز پارٹی کے 13 پارلیمانی سیکرٹری فارغ، پی پی وزراء کو کابینہ سے نکالنے کی سمری گورنر کو بھ گلاب خان خبریں 0 27-02-11 05:41 AM
بجٹ میں کچھ نہیں ملا ،آدھی حکومت جلوس ،آدھی ان کا استقبال کر رہی ہے،پرویز عبدالقدوس خبریں 0 15-06-08 09:05 PM
برسراقتدار آنے والی کسی بھی پارٹی کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں، صدر پرویز عبدالقدوس خبریں 0 12-12-07 10:49 AM
صارفین کی اجازت کے بغیر پی ٹی سی ایل کوئی پیکج نافذ نہ کرے، پی ٹی اے عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 12:18 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:35 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger