پیر زین العابدین شاہ جیلانی کا عرس 20/اپریل کو ٹھٹھہ میں ہوگا
پیر زین العابدین شاہ جیلانی کا عرس 20/اپریل کو ٹھٹھہ میں ہوگا
پیر زین العابدین شاہ جیلانی کا عرس 20/اپریل کو ٹھٹھہ میں ہوگا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ممتاز روحانی شخصیت پیر سید زین العابدین شاہ جیلانی کے سالانہ عرس کی مرکزی تقریب 14/ربیع الثانی 20/اپریل 2008ء بروز اتوار مکلی ٹھٹھہ جیلانی ہاؤس میں ہوگی جبکہ سندھ سمیت دنیا بھر میں ان کا سالانہ عرس نہایت عقیدت واحترام سے منایا جائے گا۔ جمعیت مشائخ اہل سنت پاکستان کے سرپرست اعلیٰ سید پیر غلام جیلانی شاہو کی زیر سرپرستی ہونے والے اس عظیم الشان روحانی اجتماع میں ملک بھر کی درگاہوں اور خانقاہوں کے سجادہ نشین، نعت خواں شرکت کریں گے اس موقع پر حضور سرور کائنات ﷺ کے موئے مبارک کی زیارت بھی کرائی جائے گی۔ خانقاہ حالیہ جیلانی کے مزار اور عمارت کو بہت پیارے نمونے سے سجایا جارہا ہے اس روح پرور اجتماع میں ملک بھر کے علاوہ دوسرے ممالک سے بھی عقیدت مند شرکت کریں گے۔ جماعت قادری جیلانی کے مرکزی سیکریٹری کے مطابق ایک لاکھ آدمیوں کے کھانے اور رہائش کا مکمل بندوبست کیا گیا ہے جماعت کی طرف سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے سندھ حکومتی وزراء خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ سیاست دان، دانشور، علماء ومشائخ، تحریک عوام اہل سنت کے قافلے میں عاطف حنیف بلو، سکندر قادری، شکیل نگر اور مولانا ریاض الدین قادری خصوصی شرکت کریں گے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|