پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن کی حکمت عملی تیار
پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن کی حکمت عملی تیار
پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن کی حکمت عملی تیار
کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاری ٹاوٴن میں امن و امان کے موٴثر قیام کے سلسلے میں پولیس اور پاکستان رینجرز سندھ کے مشترکہ آپریشن اور اس کے طریقہ کار پر مشتمل جامع حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی گئی، یہ بات وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا کو لیاری میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کیے جانے والے آپریشن کے حوالے سے سینٹرل پولیس آفس میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران بتائی گئی جس میں صوبائی سیکرٹری داخلہ، ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز سندھ، انسپکٹر جنرل پولیس سندھ، سی سی پی او کراچی، ڈی آئی جی سی آئی ڈی کے علاوہ زونل ڈی آئی جی آپریشنز ساوٴتھ اور ایس پی لیاری ٹاوٴن بھی شریک تھے، ڈی آئی جی ساوٴتھ زون اقبال محمود نے بتایا کہ اندرون لیاری ٹاوٴن پولیس اور رینجرز کے افسران اور جوانوں کے مشترکہ گشت کے ساتھ ساتھ لیاری کے داخلی و خارجی راستوں پر 28/ پولیس چوکیوں کے قیام کے لیے مقامات کی نشاندہی بھی کی جا چکی ہے، اُنہوں نے بتایا لیاری میں مشترکہ آپریشن اور گشت کے ضمن میں پولیس اور رینجرز کے لیے 12/بکتر بند گاڑیوں کا انتظام کرلیا گیا ہے اور تمامتر منصوبے کو رواں ماہ کے دوسرے ہفتے سے قبل ہی حتمی طور پر قابل عمل کر دیا جائے گا، اجلاس کو بتایا گیا کہ لیاری ٹاوٴن کے مختلف منتخب کردہ مقامات پر انتہائی جدید پاور ڈوم کیمروں کی تنصیب کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر اسنیپ چیکنگ کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں اور خفیہ نیٹ ورک کو مربوط و منظم کیا جا رہا ہے، ڈی آئی جی ساوٴتھ زون نے اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ کو افرادی قوت اور لاجسٹکس سے متعلقہ عملی طور پر درپیش مسائل کے بارے میں بریفنگ دی، وزیر داخلہ نے سی سی پی او کراچی کو ہدایات دیں کہ افرادی قوت اور لاجسٹکس سپورٹ کی بابت ڈی آئی جی ساوٴتھ زون کی ضرورت پر مشتمل سمری برائے منظوری ارسال کی جائے وزیر داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ امن و امان حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں مالی معاونت سے متعلقہ درکار تمام ضروریات پولیس کو فراہم کی جائیں گی۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|