واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پنجاب سے گورنر راج کے خاتمے کا اعلان، ن لیگ کو حکومت بنانے کی دعو

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-03-09, 05:47 PM   #1
Senior Member
 
وسیم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مراسلات: 1,075
کمائي: 24,209
شکریہ: 698
613 مراسلہ میں 1,502 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default پنجاب سے گورنر راج کے خاتمے کا اعلان، ن لیگ کو حکومت بنانے کی دعو

پنجاب سے گورنر راج کے خاتمے کا اعلان، ن لیگ کو حکومت بنانے کی دعو

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب میں گورنر راج کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) صوبہ میں حکومت بنائے، پی پی پی اپوزیشن میں رہ کر اس کی حمایت کرے گی، ہارس ٹریڈنگ اور چھانگا مانگا کی سیاست کو نہیں دہرائیں گے، مفاہمت کے جذبہ کے تحت وفاقی اکائیوں کو ایک ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے، بے نظیر بھٹو شہید کے وعدے کے مطابق تمام معزول ججوں کو بحال کر دیا ہے، عدلیہ پر مکمل اعتماد کرتے رہیں گے، امریکی صدر کے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر سالانہ کی امداد کے بل کی منظوری کے حوالہ سے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں، اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، پاکستان کی خود مختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا، امید ہے کہ بھارت کے ساتھ جامع مذاکراتی عمل جلد بحال ہو جائے گا، بے نظیر بھٹو کی شہادت کی اقوام متحدہ سے تحقیقات سے جلد اس سازش کے پس پردہ تمام عناصر بے نقاب ہو جائیں گے، میثاق جمہوریت کی روشنی میں آئین میں مجوزہ ترامیم کیلئے تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے۔انہوں نے58ٹو بی اور 17ویں ترمیم کے خاتمے کیلئے کمیٹی قائم کرنے کی سفارش کی،انہوں نے کہا کہ بیمارو کمزور معیشت ،عسکریت و انتہا پسندی میں اضافہ اور عدالتی بحران ورثے میں ملے ، انہوں نے کہا کہ بلوچ عوام کی مایوسی دورکرنے کیلئے ترجیحی اقدامات کرنا ہونگے،انہوں نے قومی ایجنڈے کے نکات کا ذکر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جمہوریت کے تحفظ ،عسکریت پسندی کے خاتمے اور انفرا سٹرکچر کی مضبوطی کیلئے کام کیا جائے، ہفتہ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پارلیمانی کیلنڈر کے پہلے سال کی تکمیل پر پارلیمنٹ کے تمام منتخب اراکین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جبکہ نو منتخب سینیٹرز، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کو ان کے انتخاب پر بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ صدر نے کہا کہ پارلیمنٹ تمام تر سیاسی طاقت کا منبع ہے۔ پارلیمنٹ کی بالا دستی ہماری راہنما شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا خواب رہی ہے۔ میثاق جمہوریت پارلیمنٹ کی بالا دستی پر ان کے پختہ یقین کا مظہر ہے۔ چھ ماہ قبل میں نے یہاں کھڑے ہو کر پارلیمنٹ سے کہا تھا کہ سترھویں ترمیم اور آرٹیکل 58 (2B) پر نظرثانی کیلئے تمام جماعتوں پر مبنی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے۔ میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ میثاق جمہوریت کی روشنی میں آئین میں مجوزہ ترامیم کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کی ایک کمیٹی تشکیل دیں۔ صدر نے مشکل فیصلے کرنے پر وزیراعظم کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلے مشکل ضرور تھے تاہم یہ ضروری تھے۔ صدر نے کہا کہ اصلاحات کے پروگرام کے نتائج ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ صدر نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا ایک خواب اور وژن تھا۔ یہ مفاہمت کا وژن تھا۔ آگے بڑھنے کا راستہ صرف مفاہمت ہے۔ ہمیں ماضی کی تلخیوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بنے رہنا چاہئے۔ ہمیں باہمی مصالحت کے جذبے کے تحت وفاقی اکائیوں کو ایک ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے۔ صدر نے کہا کہ گزشتہ روز میں نے بلوچستان کا دورہ کیا اور مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگوں سے ملا۔ میرے پاس پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی درخواست کرنے کیلئے بلوچستان کے گورنر، وزیر اعلیٰ اور ارکان صوبائی اسمبلی کا مینڈیٹ ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل کمیٹی کو بلوچستان کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے اقدامات کی سفارش کرنی چاہیے۔ یہ کمیٹی گزشتہ پارلیمانی کمیٹی کے کام سے راہنمائی حاصل کر سکتی ہے۔ بلوچستان کے حوالہ سے صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت نے بلوچستان کے مالی مسائل کے تدارک کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں صدر اوباما کے اس بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں جس میں انہوں نے کانگریس پر پاکستان کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالر سالانہ کی امداد کیلئے بل منظور کرنے کیلئے زور دیا ہے۔ امریکی صدر کی نئی اپروچ ایک مثبت تبدیلی کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ انتہا پسندی کے خلاف لڑنے کیلئے اقتصادی اور سماجی بہتری کے ہمارے مطالبے کی توثیق ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو حکومت کی عملداری نافذ کرنے کیلئے مسلح افواج، پیرا ملٹری فورسز ، پولیس کے ارکان اور شہریوں کی قربانیوں پر فخر ہے۔ حکومت نے تقریباً ان دو سو ایسے افراد کا پتہ چلایا لیا ہے جن کے بارے میں اس سے پہلے لاپتہ ہونے کی اطلاعات تھیں۔ زراعت کے حوالہ سے صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت نے زراعت پر خصوصی توجہ دی ہے۔ہم تمام محنت کش قوانین میں ترامیم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی وضع کر لی گئی ہے جس کا مقصد 2010ء تک یونیورسل پرائمری تعلیم کو یقینی بنانا اور 2012ء تک تعلیم کا بجٹ جی ڈی پی کے 4 فیصد تک بڑھانا ہے۔میثاق جمہوریت کی روشنی میں نیب آرڈیننس کی جگہ احتساب کا شفاف نظام قائم کرنے کیلئے ایک قانون تیار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔ ہم جموں و کشمیر کے بنیادی مسئلے سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کا پرامن حل تلاش کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔ حکومت اس بات پر بھی یقین رکھتی ہے کہ پاک۔بھارت تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں اور انہیں بہتر ہونا چاہئے۔ ہمیں امید ہے کہ جامع مذاکرات کا عمل جلد ہی بحال ہو جائے گا۔ اسلامی اور عرب ممالک کے ساتھ پاکستان کے شاندار تعلقات ہیں۔ ایشیاء، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے عوام نے جمہوریت کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور بہت سے دوسرے لوگوں نے اس نصب العین کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دی ہے مگر ابھی جمہوریت کو مضبوط ہونا باقی ہے۔ آئیں ہم مل کر بہتر پاکستان کیلئے کام کریں۔ آن لائن کے مطابق حکومت نے صحافتی تنظیموں کو یقین دہانی کرائی کہ راجہ اسد حمید سمیت قتل ہونے والے دیگر صحافیوں کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی اور صدر آصف زرداری مقتول صحافی کے قتل کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن قائم کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔ حکومتی یقین دہانی پر صحافتی تنظیموں نے ہفتہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں صدر زرداری کے پارلیمنٹ سے مشترکہ اجلاس خطاب کے موقع پر واک آؤٹ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ یہ یقین دہانی وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ، مشیر داخلہ رحمن ملک اور صدارتی ترجمان فرحت الله بابر نے صدر پاکستان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب سے قبل پارلیمنٹ کی پریس گیلری میں صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں و سینئر صحافیوں کو کرائی۔ وزیراعطم کے مشیر برائے امور داخلہ رحمن ملک نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صدر زرداری نے صحافی راجہ اسد حمید کے قتل کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کرانے کی ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کمیشن میں صحافی نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے، ڈائریکٹر آئی بی اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن پر مشتمل مشترکہ انکوائری ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کمیشن میں صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے اور تحقیقات کی پیش رفت روزانہ کی بنیاد پر میڈیا کو آگاہ رکھا جائے گا۔ انہوں نے میڈیا سے درخواست کی کہ تحقیقات کے حوالے سے رپورٹنگ میں احتیاط برتی جائے۔
وسیم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, پاکستان, وزیراعظم, مکمل, مسائل, آصف زرداری, اقوام متحدہ, امریکہ, اسلام, اسلامی, اعلیٰ, بے نظیر, تلاش, ترمیم, جلد, حل, خلاف, درخواست, راستہ, زرداری, سیاست, علی, صدارتی, صدر زرداری, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بھارت نے’ائرشو‘میں پاکستان،چین اور ایران کو مدعو نہیں کیا،رپورٹ عارف اقبال خبریں 0 02-02-11 03:03 PM
قرآن پاک سے نا پا ک جسا رت،چھ ملعو ن برطانوی گر فتار جاویداسد خبریں 1 24-09-10 10:46 PM
ملعو ن امریکی دربدر ہو گئی جاویداسد خبریں 0 16-09-10 09:33 PM
جرمن بیکر ی دھما کہ بھی لشکر طیبہ پر ڈال دیا گیا ، ما سٹر ما ئنڈ کی گر فتا ری کا دعو یٰ جاویداسد خبریں 6 10-09-10 09:39 PM
غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے28 کرکٹر ہائی پرفارمر کیمپ میں مدعو عبدالقدوس کھیل اور کھلاڑی 0 06-01-08 08:40 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:50 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger