واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پریس قوانین میں ترامیم کے آرڈیننس واپس لئے جائیں ، سی پی این ای

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-12-07, 08:40 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,570
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default پریس قوانین میں ترامیم کے آرڈیننس واپس لئے جائیں ، سی پی این ای

پریس قوانین میں ترامیم کے آرڈیننس واپس لئے جائیں ، سی پی این ای

پریس قوانین میں ترامیم کے آرڈیننس واپس لئے جائیں ، سی پی این ای



کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے کراچی سے تعلق رکھنے والے اراکین کا غیر رسمی اجلاس کونسل کے صدر عارف نظامی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سی پی این ای کے مختلف تنظیمی امور کا جائزہ لینے کے علاوہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں آزادی صحافت کے حوالے سے موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں آزادیٴ صحافت کی صورتحال کو شدید تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پریس قوانین میں ترامیم کے آرڈیننس واپس لئے جائیں۔ کونسل نے کہا کہ اگرچہ ایمرجنسی ہٹانے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم ابھی تک پاکستان میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر عائد پابندیاں بدستور جاری ہیں۔ جیو ٹی وی نیٹ ورک پر 46 دنوں سے بندش عائد ہے جبکہ جنگ گروپ کے سرکاری اشتہارات اس کی ادارتی پالیسیوں کی بنا پر مکمل طور پر بند ہیں۔ اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کے خلاف 3 نومبر کو عائد کی گئی پابندیوں کو ابھی تک برقرار رکھا گیا ہے۔ مزید برآں پیمرا نے نجی چینلوں کو نئی ہدایات جاری کی ہیں جن کے تحت لائیو پروگرام کرنے اور لائیو کال لینے پر پابندی عائد کی گئی ہے اور دھمکی دی گئی ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں نجی چینلوں کے لائسنس منسوخ کردیئے جائیں گے ۔اس سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان میں صحافت شدید دباؤ ، گھٹن اور تادیبی کارروائیوں کا شکار ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملک کے اندر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر شدید سرکاری دباؤ، پابندیوں اور کارروائیوں کے نتیجے میں آئندہ ہونے والے انتخابات کے منصفانہ ہونا اور آزادانہ ہونا ایک بہت بڑا سوالیہ نشان بن چکا ہے۔ قرارداد میں اسلام آباد میں صحافیوں اور سول سوسائٹی کے اراکین پر پولیس کے وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ اظہار کی آزادی آئین میں ایک بنیادی حق کی حیثیت رکھتا ہے اور اظہار رائے کی آزادی کا مطالبہ کرنے والوں پر ظلم غیر اخلاقی بھی ہے۔ اجلاس نے وزیر اطلاعات کے ساتھ میڈیا تنظیموں کے حالیہ مذاکرات پر تفصیلی غور کیا اور طے کیا کہ جب تک حکومت صورتحال کو بہتر بنانے کے اقدامات نہیں کرتی، جنگ گروپ کے اشتہارات بحال نہیں کئے جاتے ، جیو ٹی وی کی نشریات بحال نہیں کی جاتیں اور 3 نومبر کو اٹھائے گئے اقدامات واپس نہیں لئے جاتے ، حکومت سے پریس قوانین پر مذاکرات سعی لاحاصل ہیں۔ اجلاس نے ایک قرارداد میں مطالبہ کیا کہ تمام پریس قوانین میں ترامیم کے آرڈیننس واپس لئے جائیں، جنگ گروپ کے اشتہارات اور جیو نیٹ ورک کے تمام چینل کھولے جائیں تاکہ حکومت پریس تعلقات کیلئے خوشگوار ماحول مہیا ہوسکے۔ اجلاس میں جن اراکین نے شرکت کی ان میں صدر سی پی این ای عارف نظامی ، سینئر نائب صدر ڈاکٹر جبار خٹک ، نائب صدر اسلام آباد مہتاب خان ، نائب صدر سندھ شاہین قریشی ، فنانس سیکریٹری عامر محمود ، وامق زبیری ، نجم الدین شیخ ، قاضی اسد عابد ، علی اختر رضوی ، جاوید مہر شمسی ، محمد اسلم قاضی ، انقلاب ماتری ، غلام نبی چانڈیو ، سعید خاور ، ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی ، نصیر ہاشمی ، یونس ریاض ، جاوید محمود ، محمد یوسف قریشی،عبدالحق اور پروفیسر ایس بی حسن شامل ہیں۔
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, پاکستان, وزیر, نیوز, مکمل, موجودہ, اسلام, جیو ٹی وی, حسن, خلاف, خان, علی, صورتحال, صحافیوں, صحافت, صدارت, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مفت ایس ایم ایس بھیجیں، پاکستان بھیر مین کہیں بھی ، کسی بھی نیٹ ورک پر proiub ایس ایم ایس 17 27-07-11 09:07 PM
با لکل مفت ایس ایم بھیجیں، پاکستان بھر میں کسی بھی نیٹ ورک پر proiub ویب سائٹس کا جائزہ 14 03-08-10 09:03 AM
سابق چیئرمین این ڈی ایف سی بینک فراڈ کے 5ویں کیس میں بھی بری کراچی (اسٹاف عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 08:43 AM
ایس پی ایس سی بل پر اپوزیشن ارکان کا رویہ مثبت تھا، نثار کھوڑو عبدالقدوس خبریں 0 17-04-08 09:14 AM
یکم جنوری سے گیس کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے،میاں زاہد خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 10:39 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:34 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger