واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پرویز مشرف کی زیر صدارت اجلاس،انتخابات اور محرم کے دوران قیام امن کے منصوبوں کی منظوری

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-08, 09:21 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,570
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default پرویز مشرف کی زیر صدارت اجلاس،انتخابات اور محرم کے دوران قیام امن کے منصوبوں کی منظوری

پرویز مشرف کی زیر صدارت اجلاس،انتخابات اور محرم کے دوران قیام امن کے منصوبوں کی منظوری

پرویز مشرف کی زیر صدارت اجلاس،انتخابات اور محرم کے دوران قیام امن کے منصوبوں کی منظوری



اسلام آباد (جنگ نیوز) صدر پرویز مشرف نے ملک میں اس اہم موڑ پر امن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو یہاں ملک میں عام انتخابات اور محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال کے جائزے کیلئے منعقدہ اعلیٰ سطح کا اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں امن وامان کی صورتحال خاص کر18 فروری 2007ء کے عام انتخابات اور محرم الحرام کے دوران ملک کی اندر امن وامان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ صدارتی کیمپ آفس راولپنڈی میں ہونے والے اس اجلاس میں نگراں وزیراعظم محمد میاں سومرو، چاروں نگراں وزرائے اعلیٰ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی، سیکورٹی و انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان، وزیر داخلہ حامد نواز خان اور سیکریٹری داخلہ سید کمال شاہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام اور عام انتخابات کے دوران امن وامان برقراررکھنے کے حوالے سے اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے دوران صدر پرویز نے کہا کہ مفرور قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرنے اور اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کو بھرپور تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی جبکہ وزیراعظم نے کہا کہ ہنگاموں کے متاثرین کو معاوضہ دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس کے شرکا کو محرم الحرام کے سکیورٹی پلان سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ محرم میں امن وامان کو یقینی بنانے کے ساتھ 18 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں بھی امن وامان برقرار رکھنے کیلئے فوج اور رینجرز پوری طرح تیار ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر پرویز مشرف نے کہا کہ اس نازک موقع پر ملک میں امن قائم رکھنے کی بہت زیادہ ضرورت ہے اور حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نگراں حکومتیں بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد جلاؤ گھیراؤ اور ہنگاموں سے ہونے والے نقصان کا جلد اندازہ لگائیں۔ ذرائع کے مطابق صدر پرویز مشرف نے بینظیر بھٹو کی شہادت کو بعض حلقوں کی طرف سے سیاسی رنگ دینے پر افسوس کااظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کو تحقیقات کے دوران پاکستانی سیکورٹی ادارے پورا تعاون دیں تاکہ بینظیر کے قاتلوں کو بے نقاب کیاجاسکے صدر نے جیلوں سے بھاگے قیدیوں کی گرفتاری کیلئے بھی ہنگامی بنیادوں پر کوششیں کرنے کی ہدایت کی۔
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کمال, پاکستانی, وزیراعظم, نیوز, موقع, اعلیٰ, جلد, خان, صورتحال, صدارت, صدارتی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
9/11جیسے مزید حملوں کی پاکستان میں منصوبہ بندی کا خدشہ ہے،بش عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 09:22 AM
الیکشن 2008ء ق لیگ کو سب سے زیادہ نقصان ہوا، اثر صدر پرویز پر پڑیگا عبدالقدوس خبریں 0 24-02-08 01:08 PM
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس،ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی منظوری ،آٹے کے بحران پر غور ابن ضیاء خبریں 0 09-01-08 12:38 PM
::: صدر پرویز مشرف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ::: ابو کاشان خبریں 0 29-12-07 01:23 PM
پرویز مشرف نے دھاندلی کا منصوبہ بنارکھا ہے،نواز شر یف،سابق وزیر اعظم کو جسٹس افتخار اور دیگر ججوں سے ملنے سے روک دیا گیا عبدالقدوس خبریں 0 07-12-07 09:12 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:45 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger