| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,570
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کراچی (جنگ نیوز) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات طارق عظیم نے کہا ہے کہ پرنٹ میڈیا پر کوئی پابندی نہیں مشکلات الیکٹرانک میڈیاکی جانب سے ہیں۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے جنرل سیکریٹری مظہر عباس نے کہا کہ جب سقوط ڈھاکہ ہورہا تھا تو اس وقت میڈیا پر مکمل پابندی تھی اس وقت کی ٹریجڈی کا ذمے دار کون تھا ہمیں صرف میڈیا کی نہیں بلکہ قوم کی بھی آزادی چاہئے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت پنجاب تمام تر کوششوں کے باوجود پیپلزپارٹی کو روکنے میں ناکام رہی ۔سپریم کورٹ کے وکیل انیس جیلانی نے کہا کہ صورتحال کا ذمے دار وکلاء اور میڈیا کو ٹھہرانا غلط بات ہے۔وہ جیو نیوز پر ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے ۔ طارق عظیم نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا نے بغیر تحقیق افواہوں کوآن ایئر کیا جس کے نتیجے میں اسٹاک ایکسچینج کریش کر گیا، چینلز پر کھلی گالیاں دی گئیں کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ بدنام کرے طارق عظیم نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ کچھ پروگرام بند ہوجائیں گے تو مسئلہ حل ہوجائے گا۔ یہ پی بی اے کا اپنا مسئلہ ہے ہم پروگراموں کے سلسلے میں کسی کو Dictate نہیں کررہے ہم چاہیں گے کہ پی بی اے کی جانب سے Voluntory Code of Conduct سامنے آئے۔مظہر عباس نے پروگرام کے دوران وزیر مملکت طارق عظیم سے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کس قانون کے تحت چینل آف ایئر کیے گئے چینل آن ایئر کیے جائیں او رپھر بیٹھ کر تمام معاملات پر بات کی جائے، میڈیا پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں، صدر مملکت نے اپنی حالیہ تقریر میں خود یہ وضاحت کی کہ وہ کن چیزوں سے تنگ تھے جس میں پہلے نمبر پر عدلیہ اور پھر میڈیا تھا۔یہ واحد حکومت ہے جو پانچ سال پورے کرکے discredit لے رہی ہے کہ یہ جب تھے تو میڈیا آزاد تھا، اب جارہے ہیں تو میڈیا پر پابندیاں لگادی گئی ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ یہ لوگ آئندہ عام انتخابات میں غیردوستانہ میڈیا کے ساتھ جانا چاہ رہے ہیں۔مظہر عباس کا کہنا تھا کہ حکومت ایک طرف میڈیا کی Integrity کی بات کرتی ہے تو دوسری طرف منسٹری آف انفارمیشن کا سیکرٹ فنڈ بھی موجود ہے، صدر صاحب اسے کیوں نہیں ختم کرتے، کبھی پارلیمنٹ میں اس کا حساب پیش کیا گیاکہ وہ کہاں استعمال کیا جاتا ہے۔سپریم کورٹ کے وکیل انیس جیلانی کا کہنا تھا کہ جن ججوں نے پی سی او کے تحت حلف اٹھایا ہے ان کے سامنے کوئی وکیل پیش نہیں ہورہا، پاکستان کی تاریخ میں یہ اس طرز کا پہلا کامیاب بائیکاٹ ہے اس پر وکلاء برادری مبارکباد کی مستحق ہے۔ پاکستان کے حالات برما سے بھی بدتر ہوگئے ہیں، یہ شاید دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں سپریم کورٹ کے ججوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔اس سوال پر کہ ”کیا وکلاء سے بھی حکومت کے مذاکرات ہورہے ہیں“ انیس جیلانی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے وکلاء کو مذاکرات کی نہیں بلکہ مک مکا کی پیشکشیں ہورہی ہیں ۔ پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت پنجاب تمام تر کوششوں کے باوجود پیپلزپارٹی کو روکنے میں ناکام رہی ہے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ کوئی چڑیا بھی پر نہیں مارسکے گی لیکن اس کے برعکس کارکن تمام رکاوٹیں توڑ کر پہنچے۔ پروگرام کے دوران حامد میر نے بتایا کہ انہوں نے اس مباحثے میں اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک قیوم کو بھی مدعو کیا تھا، انہوں نے تین چار بار اپنی شرکت کو کنفرم بھی کیا لیکن پروگرام کے وقت وہ نہیں آئے۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| کورٹ, کراچی, پاکستان, وزیر, لوگ, نیوز, مکمل, حل, سال, صورتحال, صدر, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| شوشل میڈیا کو اپنا کیرئیر بنائیں آپ کا نیا کیرئیر | سیپ | نوکری کی آفر | 12 | 20-12-10 07:50 PM |
| پنجاب اسمبلی نے میڈیا کے حق میں قرار داد منظورکرلی | جاویداسد | خبریں | 0 | 13-07-10 10:12 PM |
| کیا آپ میڈیا سے مطمئن ہیں | ایس اے نقوی | صحافت | 14 | 19-06-09 01:08 PM |
| جیو کی بندش اورمیڈیا پر پابندیوں کیخلاف لندن ، ٹیکساس ، نیویارک ، ٹورنٹو، بارسلونا،برمنگھم اور پاکستان کے مختلف شہروں میں مظاہرے | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 19-11-07 06:34 PM |