واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پختونوں نے اے این پی کو پہلی بار سندھ اسمبلی کا حصہ بنا دیا، شاہی سید

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-02-08, 05:05 AM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,129
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default پختونوں نے اے این پی کو پہلی بار سندھ اسمبلی کا حصہ بنا دیا، شاہی سید

پختونوں نے اے این پی کو پہلی بار سندھ اسمبلی کا حصہ بنا دیا، شاہی سید

پختونوں نے اے این پی کو پہلی بار سندھ اسمبلی کا حصہ بنا دیا، شاہی سید
کراچی( اسٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ ہم نے کراچی میں امن کی خاطر حلقہ 241 کی قربانی دی، تاریخ میں پہلی بار ہم نے پختونوں کو سندھ کی پارلیمنٹ کا حصہ بنایا اب باچا خان کے فکر و فلسفہ کے مطابق تمام مظلوم قومیتوں بشمول پختون، بلوچ، پنجابی، سرائیکی، سندھ اور مظلوم اردو بولنے والوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرینگے، وہ بدھ کو باچا خان مرکز پر اظہار تشکر کیلئے جمع ہونے والے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری امین خٹک، نومنتخب ارکان سندھ اسمبلی امیر نواب، امان اللہ خان محسود ، پارٹی رہنما رانا گل آفریدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا شاہی سید نے کہا کہ ہم امن کے داعی ہیں اور کراچی میں امن کے خواہاں ہیں ہم نے انتخابات میں پہلی بار سنجیدگی سے اس لئے حصہ لیا کہ ہم مظلوم طبقات کے حقوق کیلئے آواز بلند کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے منتخب نمائندے حقیتا مزدور ہیں یہ نہ وڈیرے ہیں نہ سرمایہ دار اور نا ہی جاگیردار شاہی سید نے کہاکہ ہمارے نمائندے سندھ میں تمام مظلوم قومیتوں کے روز گار، آبادیوں سمیت پانی، لیز، اسکولوں اور صحت کے مراکز کی بہتری کیلئے جدوجہد کریگی امین خٹک نے کہا کہ ہم عوام کا شکر گزار ہیں کہ انہوں نے نہ صرف سندھ بلکہ سرحد میں بھی باچا خان کے فکر کے علمبرداروں کو کامیابی دلوائی ہم عوام کے توقعات پر پورا اترینگے، امیر نواب نے کہا کہ ہم اسمبلی میں پختونوں کے مسائل عام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے آئے ہیں اور پختونوں کے روز گار اور انکے بچوں کے مستقبل کیلئے آواز بلند کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ کی دھرتی پر پختونوں نے کبھی ملکیت کا دعویٰ نہیں کیا سندھ کے وارث سندھی ہیں تاہم سندھ کے شہروں کی تعمیر میں پختونوں کا خون پسینہ شامل ہے امان اللہ محسود نے کہا کہ باچا خان کے سپاہی اسمبلیوں میں ظلم کے خلاف آواز اھٹائینگے اور ایسے قوانین بنانے کے حق میں ساتھ رہینگے جو عوام کے فلاح و بہبود کیلئے ہو، قبل ازیں باچا خان مرکز پر ہزاروں افراد نے پہنچ کر شاہی سید کو مبارکباد دی بڑی تعداد میں لوگوں کے جمع ہونے کے باعث باچا خان چوک پر ٹریفک جام ہوگئی عوام کی بڑی تعداد سرخ لباس اور ٹوپیوں میں ملبوس تھی اور وہ پشتو میں نعرے لگا رہے تھے اس موقع پر منوں مٹھائی تقسیم کی گئی جبکہ خواتین کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجو د تھیں۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ٹریفک, موقع, مسائل, آدمی, اللہ, امیر, اردو, بچوں, جام, خون, خواتین, خلاف, خان, صوبائی, صحت, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ججوں کے خلاف بھی توہین عدالت کی کارروائی ہوسکتی ہے، سپریم کورٹ گلاب خان خبریں 1 03-02-11 06:15 AM
سانحہ سیالکوٹ ورثا کا دونوں مقتول بھائیوں کی نعشوں کا پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار جاویداسد خبریں 3 15-12-10 09:55 AM
ایم پی اے کے رشتہ داروں کی خاتون سے اجتما عی بد اخلا قی ،پولیس مددگاربن گی جاویداسد خبریں 3 15-10-10 04:18 PM
پی پی اجلاس میں سپریم کورٹ کے ججوں پر تنقید، سیاسی طوفان بپا کرنیکا الزام گلاب خان خبریں 0 26-09-10 03:33 AM
سازش کے تحت پنجابی پختونوں کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، پی پی آئی خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 11:03 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:57 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger