واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پاکستان ڈرون حملے بند کروائے۔امریکہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-10-09, 11:26 AM   #1
Senior Member
 
اخترحسین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 1,529
کمائي: 36,971
شکریہ: 4,903
808 مراسلہ میں 1,916 بارشکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں اخترحسین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default پاکستان ڈرون حملے بند کروائے۔امریکہ

پاکستان ڈرون حملے بند کروائے۔امریکہ

پاکستان ڈرون حملے بند کروائے۔امریکہ
واشنگٹن(ایجنسیاں)امریکا نے پاکستان اور اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ پاکستان ڈرون حملے بند کروائے۔ یہ حملے امریکا کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔ ان ڈرون حملوں میں بے گناہ امریکی شہری،خواتین اور بچے نشانہ بن رہے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ ڈرون حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک آخری دہشت گرد نہیں مارا جاتا۔ یاد رہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ امریکا نے چار دہائی قبل خود شروع کی تھی جس میں پاکستان اس کا فرنٹ لائن اتحادی تھا ۔اب پاکستان دہشت گردی کی اس جنگ میں فرنٹ لائن اٹیکرکے فرائض سر انجام دے رہا ہے اور دہشتگردوں کے تعاقب میںامریکا تک جا پہنچا ہے۔

صدر اور وزیراعظم میں مکمل ہم آ ہنگی ہے۔ایوان صدر
اسلام آباد(پ ر) ایوان صدر نے صدر پاکستان پرویز مشرف اور وزیراعظم چوہدری پرویز الہی کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کو محض پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایوان صدر کی جانب سے جاری شدہ ایک بیان میںصد سالہ جشن آزادی کی تقریب میںصدر اور وزیر اعظم کے ایک د وسرے سے ہاتھ نہ ملانے کے واقعہ کو مخالفین اپنے مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔حالانکہ بات صرف اتنی سی ہے کہ صدر پرویز مشرف دور نظری اور وزیر اعظم چوہدری پرویز الہی قریب نظری کی بیماری کا شکا ر ہیں۔ جس کی وجہ سے دور سے آتے چوہدری پرویز الہی، پرویز مشرف کو نظر نہ آ سکے اور قریب نظری کی وجہ سے چوہدری پرویزالہی، صدر مشرف کے بڑھے ہوئے ہاتھ کو نہ دیکھ سکے۔اتنی سی بات سے مخالفین اپنے مطلب کے معنی نکال رہے ہیں جو کہ بے معنی ہیں۔کیونکہ رات کو ایک موسیقی کے فنکشن میں دونوں راہنماموسیقی کے تال میل میں ایک دوسرے میں رچ بس گئے۔

سستی روٹی اسیکم جاری رہے گی۔وزیر اعلی پنجاب
لاہور(وقائع نگار خصوصی )مخالفین اپنی موت مر جائیں گے۔لیکن سستی روٹی اسیکم جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں موبائل تنوروں کا افتتاح کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے سستی روٹی اسیکم بند ہونے کی خبروں کومحض مخالفین کا پروپیگنڈا قرار دیا۔ حاظرین کے ان سوالوں پر کہ چینی 1000 روپے کلو،گھی2000روپے کلواور دودھ1000روپے لیٹر ہے پنجاب حکومت ان میں بھی کمی کے لئے اپنا کردار اداکیوں نہیں کررہی۔انہوں نے اس پر فرمایا کہ یہ وفاقی حکومت کے ایشو ہیں ۔ان کو حل کرنا وفاقی حکو مت کا کام ہے۔پنجاب حکومت صرف روٹی دو روپے کی دستبیابی کی ذمہ دار ہے او پنجاب حکومت اس اسیکم کوبڑی کام یابی سے چلا رہی ہے۔

چوہدری شجاعت مسلم لیگ قاف کے تا حیات صدر بنا دیئے گئے۔پارٹی ذرائع
گجرات(نمایند خصوصی) قاف لیگ کی ایک پریس ریلیز کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کومسلم لیگ قاف کا تا حیات صدر چن لیا گیا ہے۔پارٹی ذرائع کی جانب سے جاری شدہ تصویر میں شجاعت حسین گلاب کے پھولوں سے لدے ہوئے پارٹی کارکنوں کو دیکھ کر مسکراتے ہوئے ہاتھ ہلا رہے ہیں۔ تصویر میں مشاہد حسین اور چوہدری پرویز الہی بھی نمایاں ہیں۔اس موقع پر مشاہد حسین نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاچوہدری شجاعت حسین کی تا حیات صدارت سے وہ خبریں دم توڑ گئی ہیں جن میں انہیں پارٹی صدارت چھوڑنے کے دباﺅ کا سامنا تھا۔چونکہ جنرل مشرف ایک مرتبہ پھر اس ملک کے صدر ہیں اور ان کی نظریں مسلم لیگ قاف کی صدارت پر بھی تھیں۔ اس لئے چوہدری شجاعت نے ملک کے وسیع تر مفاد میں پارٹی کارکنوں کے مشورے سے قاف لیگ کی صدارت قبول کر لی۔

پاکستان نے مریخ سے بجلی حاصل کرلی،لوڈ شیڈنگ جلد ختم کر دی جائے گی۔راجہ پرویز اشرف
اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان نے مریخ سے بجلی حاصل کر لی بہت جلد پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے اسلام آباد میں انٹرنیشل لالٹین اسٹور کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بڑھتی ہوئی آبادی کو لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر 2009 ءمیں تین سے ذیادہ بچوں پر ٹیکس عائد کر دیا جاتا تو آج پاکستان کے حالات مختلف ہوتے۔آبادی پاکستان کے وسائل کو نگل چکی ہے۔آج ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاوس میں بھی بیس ،بیس گھنٹے بجلی بند ہوتی ہے۔مریخی حکام سے بجلی کے حصول کے مذاکرات ہوئے رہے ہیں۔ مریخ کا اعلی سطحی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ٹیرف سے متعلقہ کچھ مسائل ہیں جو جلد حل کر لئے جائیں گے۔ میں پھر اپنی اس بات کا اعادہ کرتا ہوں کہ دسمبر2047ءتک پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔

سو سال بعد پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر نگل گیا۔
کراچی(خصوصی رپورٹ)31جولائی1955ءکو آئی ایم ایف سے قرضے کے حصول کے بعدڈالرکی شرح تبادلہ4.76 روپے تھی۔ جو اندرونی حالات و واقعات کی وجہ سے بتدریج بڑھتی رہی۔2009ءمیں دہشت گردی کے شکار پاکستان میں شرح تبادلہ 83 روپے تک جا پہنچی۔ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ترقی کا پہیہ رک گیا۔ مگر پاکستان کے عوام نے یہ جان لیا کہ اب زندہ رہنے کے لئے جو کچھ بھی کرنا ہے اب خود کرنا ہے۔ حکمران ان کے لئے اب کچھ نہیں کر سکتے۔ پھر یوں محسوس ہوا جیسے پاکستان ازمنہ قدیم میں داخل ہو گیا ہو۔کھیتی باڑی کے لئے قدیم طریقے استعمال ہونے لگے۔غرض زندگی کے دوسروں شعبوں میں بھی جہاں توانائی کی ضرورت محسوس ہوئی وہاں انسانی لیبر سے کام چلایا گیا۔ کیونکہ ایک ارب کی آبادی والے ملک میں لیبر کی کوئی کمی نہیں تھی۔ جبکہ سپر پاور امریکا گذشتہ کئی دہائیوں سے تنزلی کا شکاررہا۔ اس تنزلی کی وجوہات کچھ بھی ہوں۔ حکومت پاکستان کی جانب سے جاری شدہ اعدادو شمار کے مطابق اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے 120 امریکی ڈالر دستیاب ہیں۔ یہی وجہ ہے امریکا میں پاکستانی سفارت خانہ انتہائی مصروف ہے۔کیونکہ کئی دہائیوں سے امریکہ میں مقیم پاکستانی اب پاکستان واپس جانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے پاکستان کو تقریبا پچیس کروڑ تارکین وطن کا بوجھ بھی برداشت کرنا پڑے گا۔اس کے علاوہ امریکا کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی بھاری اکثریت روزگار کے لئے پاکستانی سفارت خانہ کے باہر میلوں لمبی لائن میں رجسٹریشن کے لئے اپنی باری کا انتظار کرتی ہے۔اب تک پاکستان میں روزگار کے لئے پانچ کروڑ امریکی نوجوان اپنے ناموں کی رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔

ماضی میں گائے جانے والے فحش گانوں پر شرمندہ ہوں۔حاجن نصیبو لال
لاہور(شو بز رپورٹر)ماضی میں گائے جانے والے فحش گانوں پر شرمندہ ہوں۔ان خیالات کا اظہارحاجن نصیبو لال نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاآج میں ماضی کی جانب دیکھتی ہوں تو مجھے احساس ہوتا ہے کہ میں نے واقعی غلط کام کیا ہے۔ میرے مقابلے میں دوسری گلو کارائیں بھی تھیں انہوں نے بھی فحش گانے گائے ہیں مگر ملکہ ترنم سے ملتی جلتی آواز میرے لئے قاتل ٹھہری۔ اس لئے زیادہ تر فحش گانے میرے حصے میں آئے۔ چونکہ میں تعلیم یافتہ نہیں ہوںاس لئے ان گانوں میں چھپے فحش اشارے کنائیوں کی مجھے قطعی خبر نہ ہوتی تھی اور میں بے دھڑک گا دیتی تھی۔ میر ی وجہ شاعروں،کمپوزروں،پروڈیوسرو ں نے کروڑوں بنا لئے اور میں۔۔۔انہوں نے سر پر دوپٹہ صحیح کرتے ہوئے کہا۔اس موقع پر حاجن نصیبو لال کی آنکھوں سے آنسو رواں تھے۔ہاتھوں میں تسبیح جاری تھی اور آواز رندھ چکی تھی۔
٭٭٭
اخترحسین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے اخترحسین کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (25-10-09), ملک بھائی (26-10-09), معظم (25-10-09), عامرشہزاد (25-10-09)
پرانا 25-10-09, 12:32 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 665
کمائي: 7,263
شکریہ: 0
370 مراسلہ میں 826 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ تحریر یہاں پوسٹ کرنے کے قابل ہے:
Uncyclopedia
arifkarim آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 25-10-09, 02:57 PM   #3
Senior Member
 
معظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: ولایت
مراسلات: 2,460
کمائي: 64,552
شکریہ: 2,889
1,796 مراسلہ میں 4,495 بارشکریہ ادا کیا گیا
معظم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

خواب تو اچھے ہوتے ہیں
معظم آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 25-10-09, 10:03 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مراسلات: 1,445
کمائي: 26,937
شکریہ: 2,789
962 مراسلہ میں 1,962 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

خواب توبہت اچھے ہوتے ہیں
عامرشہزاد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 26-10-09, 12:29 AM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,623
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,252 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بلی کو خواب میں چھچڑے ہی نظر آتے ہیں
wajee آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
گانے, پاکستان, پاکستانی, واقعات, واشنگٹن, وزیراعظم, مکمل, موقع, موبائل, موت, مسائل, آبادی, آج, اقوام متحدہ, بچوں, تعلیم, تصویر, جلد, حل, خلاف, خصوصی, رات, زندگی, صدارت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اکتالیس فیصد پاکستانیوں کی ویزہ درخواستیں مسترد کنعان دیس ہوئے پردیس 4 13-12-09 12:55 AM
جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستان کی بھر پور مدد کر رہے ہیں،رچرڈ بائوچر کا پاکستانی ٹی وی کو انٹرویو ابن جلال خبریں 0 12-10-08 12:03 AM
بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا شیخ ہمدان سیاست 1 19-01-08 09:45 PM
ترکمانستان افغانستان پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ امریکی کمپنی آئی او سی کو دینے کی منظوری دے دی گئی: پاکستانی خبریں 0 19-08-07 02:17 PM
السلام علیکم پاکستان۔۔۔۔۔ میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے Zullu230 تعارف 9 21-07-07 10:59 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:48 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger