| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
نئی دہلی/کابل/اسلام آباد (خبر ایجنسیاں )برطانیہ ،بھارت اور افغانستان نے وکی لیکس کی رپورٹ کے ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان کا دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کرنا خطرناک کھیل ہے ،افغانستان نے امریکاپر بھی تنقید کی کہ وہ افغان جنگ میں پاکستان کے منفی کردار کو نظر انداز کر رہا ہے ۔ ،پاکستان نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی سیکورٹی اور خفیہ اداروںکا کردار واضح ہے ،کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں،پاکستان دہشت گردی سے زیادہ متاثر ہے ۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے عسکریت پسندوں کو مدد کے ثبوت موجود ہیں ،پاکستان اپنی سرزمین کو عالمی سطح پر دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے۔ بھارت جاتے ہوئے طیارے میں برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کیلئے دہری پالیسی اختیار نہ کرے ایک طرف افغانستان کو مستحکم کرنا اور دوسری طرف دہشت گردوں کی مددکرنا ناقابل قبول ہے۔انکا کہنا تھا کہ ماضی بھی اس کے ثبوت موجود ہیں کہ پاکستان شدت پسندوں کی مدد کرتا رہا ہے تاہم حال ہی میں پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف موئثر کارروائیاں کی ہیں۔ پاکستان کو چاہیے کہ وہ شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں شدت لائے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کسی طرح یہ برداشت نہیں کرسکتا کہ پاکستان بھارت یا افغانستان میں دہشت گردی برآمد کرے۔بھارت نے کہا کہ پاکستان کا دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کرنا خطرناک کھیل ہے ۔ بھارت نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں امن و استحکام کیلئے نامزد دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کرے ۔ نئی دہلی سے جاری بیان میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی کے حوالے سے وکی لیکس کے انکشافات درست ہیں۔ آئی ایس آئی کی جانب سے دہشت گردوں کی پشت پناہی ، حمایت اور تعاون فراہم کرنا پاکستان کی رہاستی پالیسی کا حصہ ہے جو قابل مذمت ہے اور اسے فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے ۔ ترجمان نے پاکستان کو دی جانے والی امریکی امداد پر بھی تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ امداد پاکستان بھارت کے خلاف استعمال کر سکتا ہے ۔ افغان صدر حامد کرزئی کے قومی سلامتی کے مشیر رنگین داد فر نے کابل سے جاری بیان اور بعد ازاں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشت کے خلاف جنگ میں امریکا دہری پالیسی پر گامزن ہے۔ افغان جنگ میں پاکستان کے منفی کردار کو نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔ خفیہ معلومات منظر عام پر آنے کے باوجود دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہ لانا معنی خیز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وکی لیکس رپورٹ میں پاکستان کے دہرے کردار کی نشاندہی کے بعد مغرب کو پاکستان پالیسی پر نظرثانی کرنا چاہیے۔ انہوں نے افغان جنگ میں پاکستان کے منفی کردار پر امریکا کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان کو نظرانداز کرکے افغان جنگ میںدوغلی پالیسی اپنا رہا ہے۔امریکا9برس میں پاکستان میں روپوش طالبان رہنماؤں اور ان کے حامیوں پر حملے کرنے میں ناکام رہا ہے۔رنگین دادفر کا کہنا تھا کہ افسوس کا مقام ہے کہ اتحادیوں نے علاقائی سلامتی واستحکام کیلئے عالمی دہشت گردوں کیلئے بیرون ملک مدد سے متعلق ضروری توجہ نہیں دی ۔ انہوں نے پاکستان کا نام لیے بغیر کہا کہ دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا خطرناک کھیل ہے اور اسے روکنا ہوگا۔بعد ازاں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے افغان قومی سلامتی کے مشیر نے پاکستان کو دی جانے والی امریکی امداد پر بھی سوالات اٹھائے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ افغان عوام کیلئے ناقابل قبول ہے کہ پاکستان کو تعمیر نو میں مدد اور اسکی سیکورٹی فورسز کو 11ارب ڈالر سے زائد امداد دی جائے اور پھریہی فورسز دہشت گردوں کو تربیت دیں۔انہوں نے خبردار کیا ہے کہ جب تک امریکا پاکستان میں طالبان کے ٹھکانوں اور ان کے حامیوں کے خاتمہ اورافغان پالیسی کا از سر نو جائزہ نہیں لیتا جنگ جیتنا مشکل ہوگا۔علاوہ ازیں برطانوی وزیر اعظم کے بیان پر ردعمل میں دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے کہا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے اور اس سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بہتر تعلقات موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کسی علاقے کی جغرافیائی صورتحال کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا جاسکتا ۔ برطانیہ جانتا ہے کہ دہشت گرد دنیا کے مختلف علاقوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے جس پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان افغانستان اوربھارت کی نسبت دہشت گردی سے زیادہ متاثر ہے ،ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں جو کسی بھی دوسرے ملک سے کہیں زیادہ ہیں، ہمیں یقین ہے کہ ہمارے دوست ممالک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کیلئے بھارت پر اپنا اثر ڈالیں گے۔ ادھرسیکرٹری خارجہ سلمان بشیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیکورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کے کردار کے بارے میں کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں،پاکستان میں القاعدہ کی قیادت کی موجودگی کا الزام لگانے والے افغانستان میں اتحادی افواج کی شکست کا ذمہ دار ہمیں ٹھہرانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی کے خلاف وکی لیکس کا پروپیگنڈا بیمار ذہنیت کا عکاس ہے اور یہ بدنیتی پر مبنی ہی، رپورٹ ناقابل برداشت تضحیک کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ ان الزامات سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک امریکا تعاون متاثر ہوسکتا ہے تاہم امریکی انتظامیہ نے اس سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔ روزنامہ جسارت 29/7/2010 Jasarat , Jasarat First Urdu Online Newspaper in Pakistan - Daily Jasarat
__________________
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سویا ہواتھا کہ میں نے خواب میں جنت دیکھی ۔ میں نے دیکھا کہ ایک عورت ایک محل کے کنارے وضو کررہی ہے ۔ میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے ؟ تو فرشتوں نے جواب دیا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا۔صحیح بخاری
|
|
|
|
| sahj کا شکریہ ادا کیا گیا | محمد عاصم (03-08-10) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() |
اسلام آباد(خبرایجنسیاں) پاکستان نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے بیان پر احتجاجاً قومی سلامتی کے ادارے آئی ایس آئی کے اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ برطانیہ منسوخ کردیا۔ دفاعی ذرائع کے مطابق آئی ایس آئی کے انسداد دہشت گردی کے ماہرین کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کو آئندہ ایک دو روز میں برطانیہ روانہ ہونا تھا اور ان کے اس دورے کا مقصد برطانوی انٹیلی جنس اور انسداد دہشت گردی کے اداروں کے ساتھ ملاقاتیں کرکے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز میں تعاون بڑھانا تھا تاہم برطانوی وزیراعظم کے آئی ایس آئی کیخلاف بھارت میں دیے گئے بیان کے بعدآئی ایس آئی کے چیف جنرل شجاع پاشا نے احتجاجاً یہ دورہ منسوخ کرتے ہوئے وفد کو لندن روانہ ہونے سے روک دیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے برطانوی وزیراعظم کے بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے اور پیر کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات متوقع ہے جس میں انہیں باضابطہ طور پر پاکستان کے احتجاج سے آگاہ کیاجائے گا۔ برطانوی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی بھی متوقع ہے ۔ دوسری طرف دفتر خارجہ نے ایوان صدر کو صدر آصف علی زرداری کے دورہء برطانیہ کے دوران اس معاملے کو اٹھانے کیلئے ایجنڈا بھی بھجوادیا ہے اور جب وہ لندن میں ہوں گے تو اس معاملے پر برطانوی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران احتجاج کریں گے۔ علاوہ ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے پاکستان مخالف بیان پر برطانوی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے وضاحت طلب کر یں گے۔ کیمرون کو خطے کی صورت حال سمجھنے میں وقت لگے گا انہیں پاکستان کے بارے میںبڑی نپی تلی بات کر نی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ کیمرون کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کر دار کا احساس ہو نا چاہیے ۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف صف اول کا کر دار ادا کر رہا ہے جس کا دنیا اعتراف کر تی ہے ‘ایسے بیانات سے ماحول سدھرتا نہیں۔
31/7/2010 روزنامہ جسارت Jasarat , Jasarat First Urdu Online Newspaper in Pakistan - Daily Jasarat |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
بھونکنے دو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کتو ں کا تو کام ہی یہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کوئی نئی بات نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تینوں کی لترول میں جوں جوں اضافہ ہوتا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔اتنی ہی ""چانگریں"" بھی بلند ہوتی جائیں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ PROUD TO BE A PAKISTANI |
|
|
|
| عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا گیا | پاکستانی (01-08-10) |
![]() |
| Tags |
| color, com, pakistan, php, unicode, پاکستان, پاکستانی, وزیراعظم, نظر, الزام, انٹرویو, انتظامیہ, اسلام, حال, خبر, دوست, طالبان, عوام, علاقے, علاقائی, عالمی, عبدالباسط, عسکریت, صورتحال, صدر |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| پاکستان میں امریکی سفیر کی جانب سے جام و رقص کی محفل اور پاکستانی صحافی خواتین | راجہ اکرام | خبریں | 5 | 25-01-10 11:41 PM |
| پاکستان کے تین نئے قومی ریکارڈ | یاسر عمران مرزا | میرا پاکستان | 5 | 26-09-09 01:01 PM |
| تین زبانوں میں شائع ہونے والے پاکستان کے پہلے ہفت روزہ اخبار کو ضرورت ہے | Saeed Mazari | آپکے کاروباری اشتہارات | 19 | 18-01-09 05:22 AM |
| ایران پاکستان کو ادھار تیل فراہم کرے گا | Real_Light | خبریں | 0 | 16-10-08 08:02 PM |
| سوات آپر یشن آخر ی مراحل میں داخل،وزیر ستان میں خواتین خودکش حملہ آوروں کی موجودگی کا انکشاف | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 06-12-07 10:05 AM |