| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,569
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سارک کے 7 ممالک میں کرپشن کے لحاظ سے پاکستان کا نمبر دوسرا ہے صحت کے شعبے کو ملنے والے 100 روپے میں سے مریض تک صرف 15روپے پہنچتے ہیں بم دھماکوں یا دیگر حادثات کے بعد کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں مناسب انتظامات نہ ہونے سے بڑی تعداد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہے صحت کے شعبے میں 6ہزار کا آلہ 6 لاکھ میں خریدا گیا تمام انتظامی اسامیاں بولی کے بعد الاٹ ہوتی ہیں، پولیس میں کم تنخواہیں اور زیادہ مواقع کرپشن کی بڑی وجہ ہیں انصاف کے ناقص نظام میرٹ کو نظر انداز کرنے گنجلک اور پیچیدہ سیاسی نظام نیز غیر متوازی اقتصادی اسٹرکچر ملک میں کرپشن کے فروغ کا بڑا سبب ہیں ان خیالات کا اظہار مختلف مقررین نے قومی احتساب بیورو کے زیر اہتمام ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار میں پولیس، صحت، ہاؤسنگ اور ایجوکیشن کے شعبوں میں بڑھتی ہوئی کرپشن کے اسباب اور انہیں روکنے کیلئے اقدامات پر مقررین نے اپنے مقالے پڑھے ، ڈائریکٹر جنرل نیب سندھ میجر جنرل مختار احمد نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن نے ہماری سوسائٹی کو بری طرح متاثر کیا ہے اس وجہ سے سماجی جرائم بڑھے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہمارا انصاف کا ناقص نظام میرٹ پر عمل نہ کرنے سماجی و ثقافتی اقدار کے خاتمے ایک ناقص اور پیچیدہ سیاسی نظام ہے ۔ نیز پرانے اور فرسودہ قوانین کرپشن کو فروغ دے رہے ہیں اسی وجہ سے معاشرے میں بے چینی، انتہا پسندی خودکشی اور دیگر جرائم فروغ پارہے ہیں انہیں کرپشن کی باقی پروڈکٹ کہا جا سکتا ہے آج اگر ہم نے کرپشن کے چیلنج کو قبول نہ کیا تو ہم اپنے ملک کے مستقبل اور آنے والی نسلوں کو تباہی کے گڑھے میں ڈال دیں گے ۔انسپکٹر جنرل پولیس سندھ نیاز احمد صدیقی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس کی تنخواہیں موٹر وے پولیس کی طرح ڈبل کر دی جائیں مانیٹرنگ کا نظام موثر بنایا جائے تو پولیس کے محکمے سے کرپشن کے خاتمے میں بڑی مدد مل سکتی ہے ۔پروفیسر ڈاکٹر ٹیپو سلطان نے حاضرین کو بتایا کہ پاکستان دنیا کا 9واں کرپٹ ملک ہے سارک میں اس کا نمبر دوسرا ہے ہمارے ہاں ایک ہزار میں سے 103 بچے 5 سال پورے ہونے سے قبل مر جاتے ہیں، دنیا میں یہ شرح 2 یا 3ہے۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| کراچی, پولیس, پاکستان, نظر, آج, خودکشی, سال, صحت, صدیقی, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| کیاکوئی کسی دوسرے کے لئےاستخارہ کرسکتاھے؟ | shafirajput | اسلام اور معاشرہ | 2 | 12-01-11 12:59 PM |
| دہشت گردی کا خطرہ، پاکستان دوسرے نمبر پر | ALI-OAD | خبریں | 2 | 16-11-10 08:13 AM |
| افغانستا ن دوسر ا گو انتا نا مو بے | جاویداسد | خبریں | 3 | 10-09-10 12:43 PM |
| پاکستان سے وسط ایشیا تک ایکو ٹرین چلائی جائے گی | Real_Light | خبریں | 7 | 14-10-09 12:02 PM |
| اولمپکس مشعل عالمی اولمپکس کی تاریخ میں دوسری مرتبہ کل پاکستان پہنچے گی | ابن جلال | خبریں | 0 | 13-04-08 05:49 PM |