05-01-08, 10:16 AM
|
#1
|
|
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,569
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
پاکستانی انتخابات کے برطانوی مفادات پر گہرے اثرات ہونگے، لارڈ ہرڈ
پاکستانی انتخابات کے برطانوی مفادات پر گہرے اثرات ہونگے، لارڈ ہرڈ
پاکستانی انتخابات کے برطانوی مفادات پر گہرے اثرات ہونگے، لارڈ ہرڈ
لندن (سٹاف رپورٹر) سابق وزیر خارجہ لارڈ ڈگلس ہرڈ نے کہا ہے کہ برطانیہ کے لیے پاکستان کے الیکشن امریکی صدارتی انتخابات سے بھی زیادہ اہم ہیں۔ لارڈ ہرڈ نے جو سابق وزیراعظم مارگریٹ تھیچر کے دور میں وزیر خارجہ تھے، کہا کہ پاکستان کے انتخابات کے مختلف برطانوی مفادات پر گہرے اثرات پڑیں گے۔ انہوں نے بی بی سی ریڈیو 4 کے پروگرام کو بتایا کہ ”آئندہ چند ماہ میں پاکستان میں کیا ہونا ہے، اس ملک کے لیے بہت اہم ہے بلکہ امریکہ کے الیکشن سے بھی زیادہ اہم ہے کیونکہ یہ نیوکلیئر ملک ہے جبکہ افغانستان میں برطانوی فوج کی کامیابی یا ناکامی کا بھی انہی پر انحصار ہے“۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت اسی صورت مضبوط ہوگی جب ادارے مضبوط ہوں گے۔ یہ صرف آزادانہ اور منصفانہ الیکشن کا ہی سوال نہیں بلکہ سوال یہ ہے کہ آزاد عدلیہ اور معقول طور پر دیانتدار انتظامیہ کیسے آتی ہے اور فوج سیاست سے باہر رہنے کے لیے تیار ہے جبکہ پریس بھی معقول طور پر آزاد ہو، اگر اس بار ادارے مضبوط ہوئے تو جمہوریت مضبوط ہوگی۔
|
|
|