ویسٹ یارکشائر میں کار نے ٹکر مار کر چھ سالہ بچی کی جان لے لی
ویسٹ یارکشائر میں کار نے ٹکر مار کر چھ سالہ بچی کی جان لے لی
ویسٹ یارکشائر میں کار نے ٹکر مار کر چھ سالہ بچی کی جان لے لی
لندن (جنگ نیوز)ویسٹ یارکشائر میں کار نے چھ سالہ ایک بچی کو ٹکر مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق اس بچی کو(نام ابھی تک نہیں بتایا گیا ہے)ڈیوزبیوری میں وارف سٹریٹ پر جمعے کو لنچ ٹائم کے وقت ٹویوٹاٹاؤن ایس کار نے ٹکر ماری ۔ زخمی حالت میں بچی کو ڈیوزبیوری کے ضلعی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔ واضح رہے کہ ڈیوزبری ٹاؤن ابھی تک 9سالہ بچی شینن میتھیوز کی افسوسناک قتل کے صدمے سے بھی دوچار ہے ۔ 19فروری کو یہ بچی گم ہوگئی تھی اور 24دن کی تلاش کے بعد ان کی گھر سے ایک میل کے فاصلے پر واقع ایک فلیٹ سے اس کی لاش ملی تھی۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو جمعے کو ہونے والے ٹریفک حادثے کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو وہ فون نمبر01924 206 346پر رابطہ کریں۔ حادثے کے بعد وارف سٹریٹ کو بند کردیاگیا تھا جبکہ ایمرجنسی سروسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے۔ واقعے کے سلسلے میں کل تحقیقات شروع کی جائے گی۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|